مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2023) یونین کونسل ہوتھلہ میں پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ،صدر PTI کہوٹہ راجہ الطاف حسین،صدر PTI یونین ہوتھلہ عابد کیانی،جنرل سیکرٹری راجہ اظہر،فاروق اعوان ایڈووکیٹ،نبیل شاہ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی مقررین مقررین نے اپنے خطاب میں پر زور الفاظ میں سابق MNA و صدر PTI شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی جبری گمشدگی کی پرزور مزمت کی اور چیئرمین عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے خلاف بھی بھرپور مذمت کی گئی اس موقع پر اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ عمران خان کا حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا اور پارٹی پر مشکل وقت کے پیشِ نظر تمام کارکنان متحد ہو کر پارٹی کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 4 October 2023)—“PTI Organizes Convention in Hothla, Addresses Key Issues and Calls for Unity Among Party Workers” In a recent gathering held by Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) at the Hothla Union Council, several prominent party members, including Senior Vice President of PTI Tehsil Kahuta, Colonel (Retd.) Saeed Janjua, President of PTI Kahuta, Raja Altaf Hussain, and President of PTI Hothla, Abid Kiani, along with General Secretary Raja Azhar, Advocate Farooq Awan, Nabeel Shah, and other representatives and workers, came together to discuss critical matters.
During the event, strong words were used to condemn the enforced disappearance of former MNA and President of PTI Northern Punjab, Sadaqat Ali Abbasi. Furthermore, baseless allegations against Chairman Imran Khan were vehemently criticized.
Participants at the convention also emphasized the importance of spreading Imran Khan’s message of real freedom to every household. They pledged to stand united and work together for the betterment of the party, especially in these challenging times.
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس
Eid Milad-ul-Nabi procession held in Dera Mushtaq Shah City
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2023) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس،معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی اور سید نجم الحسن نقوی کی طرف سے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بھی عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں،گھرانگ سیداں، گھرانگ کلاں،پیکاں، ساعی، بملوٹ،دکھالی،ٹیری اور کلاہنہ کے کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے ان کے بھتیجے اور علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیر مشتاق شاہ نے میلاد میں شریک سینکڑوں افراد کو شربت پلایا او ر ان میں لنگر(پلاؤ) بھی تقسیم کیا گیا علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے اپنا اپنا بیان کیا اور ثناء خوان مصطفی نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں تمام عالم اسلام کی خیرو بر کت کے لیے خصوصی دعا ء کی گئی۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
Increase in theft and robbery incidents in Kahuta city and its surroundings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2023) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد نے کاروائیاں تیز کر دیں گزشتہ روز معروف تاجر حافظ امجد ولد حافظ محمد اکرم کے گھر سے چور کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں جیک وغیرہ اور دیگر سامان لے گئے جبکہ عرفان قریشی و دیگر رکشے والوں کی بیٹریاں و دیگر سامنا بھی لے اڑے پٹرول بھی چرا لیا اسی طرح گھر کے اندر و باہر سے لوہے کے جنگلے دیگر قیمتی سامان جا کرکہوٹہ شہر موجود مختلف مقامات پر موجود کباڑ خانوں و دیگر علاقوں میں آنے پونے فروخت کرتے ہیں دوردراز سے پٹھانوں نے آکر شہر میں مقامی با اثر افراد کی آشیر باد میں جگہ جگہ کباڑ خانے کھولے ہیں جو نہ صرف یہ سامان لیتے ہیں بلکہ منشیات فروشی و دیگر کاروبار بھی کرتے ہیں گزشتہ تین سے چار ماہ میں کہوٹہ میں قتل چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ شہریوں عوام علاقہ معززین علاقہ نے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ میں جرائم کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جائے کرپٹ پولیس افسران کو فوری تبدیل کر کے فرض شناس افسر تعینات کیے جاہیں۔
الیکشن جب بھی ہونگے ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دیں,نمبردار ملک قمر الزمان
Vote for Shahid Khaqan Abbasi, whenever the election is held, Malik Qamar-ul-Zaman
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2023) تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جب بھی ہونگے ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دیں، شاہد خاقان عباسی جس بھی پارٹی میں جاہیں یا وہ اپنی پارٹی بناہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ان کے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کے تمام گاؤں،آڑی سیداں، پنیالی،بھون،عثمان پور، ڈھنگور،نڑالہ،علیوٹ، ترکھیاں، ہوتھلہ،بن،کلیال، کوٹلی، پاپین، ٹٹھی سیداں،نتھوٹ، جاواسمیت تمام علاقوں کی اکثریتی عوام اپنے قائد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہمارے علاقے کی عوام ساتھ کھوکھلے وعدئے نہیں کیے بلکہ انہوں نے ہمارے مسائل حل کیے ہیں سوئی گیس کا منصوبہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا شاہد خاقان عباسی کا یہ احسان عظیم ہماری آنے کی نسلیں بھی یاد رکھیں گے۔