کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)—چوآ خالصہ شہر کی مضافاتی بستیوں لوکیشن 2 ڈھوک ہائے کنیال،چوہدری فیروزگہدر،موہری سنگال،بنڈوڑہ، ڈھوک سید عالم، موہڑہ ہیراں،گجرال میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ چوآخالصہ منتقل کر دیئے جو مسلم لیگی رہنماوں راجہ داؤد اکبر اور چوہدری وقاص گجر نے وصول کیئے۔ سامان کے ساتھ ہی تعمیراتی ٹھیکیدار بھی چواخالصہ پہنچ گیا،یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 72 کروڑ کی خطیر لاگت سے 2017 میں اس پراجیکٹ شروع کیا گیاتھا۔ جس کے تحت گوجرخان کے قریب حبیب چوک سے چوآخالصہ،کنوہا،موہڑہ دھیال،ستھوانی،دھمالی تک مین لائن کا کام مکمل ہوا۔ اس کے بعد سے سدہ کمال،دھمالی،ماہلی،چک مرزا،کنوہا،سہوٹ وغیرہ میں بھی برانچ لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 3, 2023) – A significant milestone was achieved as the gas pipeline for Choa Khalsa gas supply was successfully installed in the additional neighborhoods of Choa Khalsa. The pipeline now extends to locations such as Dhok Kanyal, Chaudhry Feroz, Gahdur, Moori Sangal, Bandora, Dhok Said Alam, Mohra Heeran, and Gujral. The pipes were received by prominent Muslim League leaders Raja Dawood Akbar and Chaudhry Waqas Gujjar.
In addition to the pipeline installation, construction supervisors arrived in Choa Khalsa to oversee the project. It is worth noting that former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi initiated this project in 2017 at a cost of 720 million rupees. Under this initiative, the main pipeline work from Habib Chowk to Choa Khalsa, Kanoha, Mohra Dhayal, Sathwani, and Dhamali was completed. Subsequently, branch lines are being installed in Sada Kamal, Dhamali, Mahli, Chak Mirza, Kanoha, Sahot, and other areas. The project holds great promise for improving the gas supply network in the region, benefiting local residents and businesses alike.
کلر سیداں میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
A seven-day polio campaign was launched in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)—کلر سیداں میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہم نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ویکسی نیشن ارشد ہاشمی بھی موجود تھے 48 ہزار بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا جسے 08اکتوبر تک مکمل کرنا ہے۔ 13یوسی ایم اوز سمیت 39ایریاز انچارج،177موبائل ٹیمیں جبکہ 14فکسڈ اور 07ٹرانزٹ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور جا کر اس قومی فریضہ میں حصہ لیں گی۔
پولیس نے آموں کی پیٹی میں چھپایا گیا آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا
The police seized the firecrackers hidden in a box of mangoes and registered a case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)— کلر سیداں پولیس نے آموں کی پیٹی میں چھپایا گیا آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین پولیس ملازمین کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ اسی دوران ایک شخص اپنے کندھے پر آم کی پیٹی رکھ کر کلر سیداں کی جانب سے آتا دکھائی دیا جس کو مشکوک جان کر روکنے پر وہ کلر سیداں کی جانب تیز تیز قدموں سے چل پڑا جس کو چند قدم کے فاصلے پر قابو کر لیا جس نے بعد دریافت اپنا نام و پتہ نعمان علی سکنہ فتح جنگ بتایا۔کندھے پر رکھی آموں کی پیٹی کی پڑتال کرنے پیٹی میں سے 300عدد سوتر گولے سامان آتش بازی برآمد ہوا۔
پولیس نے قیمہ بنانے والی مشین چوری ہونے پر نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Chak Sathwani: The police have registered a case against the unknown accused for the theft of the mincing machine
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے قیمہ بنانے والی مشین چوری ہونے پر نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ساجد حسین سکنہ چک ستھوانی(کلر سیداں) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں کے نزدیک واقع مارکیٹ میں چار عدد دکانات کرایہ پر حاصل کر کے پولٹری مرغی سپلائی اور فرد ختگی کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ شام معمول کے مطابق اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح جب واپس اپنی دکان پر آیا تو دیکھا دکان کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی اور دکان سے قیمہ بنانے والی مشین مالیتی چالیس ہزار غائب تھی۔
شیخ قمراسلام عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Sheikh Qamar Islam returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے سابق صدر شیخ قمراسلام عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔ پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ پی پی 7 کے امیدوار حافظ محمد احسان،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم اور صحافیوں نے ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2023)—کلرسیداں و گردونواح کے سیاسی سماجی کاروباری افراد نے موہڑہ نوری جا کر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کے بھائی راجہ قیصر اخلاص کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور راجہ جاوید اخلاص سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ نمازجنازہ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری نثار علی کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،چوہدری صداقت حسین،محمد ظریف راجا،جاوید بٹ،راجہ شہزاد یونس،راجہ جاوید اشرف،تنویر اختر شیرازی،راجہ ظفر محمود،چوہدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ تیمور قدوس، فرحت کیانی ایڈووکیٹ،چوہدری طارق تاج،ارشد بھٹی،خان شبیر،راجہ ذوالفقار ساجد،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔