مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اکتوبر2023)—چیئرمین سرور گروپ آف تھوہا خالصہ کا ایک اور بڑا کارنامہ،نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور نے تھوہا خالصہ کی عوام کا ایک اور بڑا مسلہ حل کر دیا،تھوہا (آر ایچ سی) میں جدید سہولیات فراہم،(ایکس رے مشین،الٹرا ساؤئنڈمشین اور ڈینٹل) کی سہولیات فراہم عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جولیاں اٹھا کر علاقے کی نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ آف تھوہا خالصہ)کو دعاہیں،نیت صاف اوردل میں جذبہ عوام کی خدمت کا ہو تو اللّہ پاک اپنے بندے کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا،چیئرمین سرور گروپ مرحوم چیئرمین سرور کے ٹائم سے اپنے علاقے کی خدمت کرتا آ رہا ہے ہم انشاء اللہ ہمیشہ اپنی عوام کی خدمت کرتے آ رہے ہیں اور انشاء اللہ سی طرح کرتے رہیں گے الحمدللہ چیئرمین سرور گروپ کی ایک اور بڑی کامیابی اب تھوہا خالصہ کے لوگوں کو کلر کہوٹہ یا راولپنڈی نہیں جانا پڑیگا چیئرمین سرور گروپ نے دن رات محنت اور کوشش سے تھوہا خالصہ RHC ہسپتال میں xray مشین زچہ بچہ altrasonاورdental کی سہولت فراہم کروا دی گئی ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ راجہ عرفان سرور چیئرمین سرور گروپ نے ہمارا بہت بڑا مسلہ حل کر دیا ہے ہم چیئرمین سرور گروپ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہدھاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3rd October 2023)—Another great achievement of Chairman Sarwar Group of Thoa Khalsa, young leadership Raja Irfan Sarwar solved another big problem of the people of Thoa Khalsa, Thoa (RH C) Providing modern facilities, (X-ray machine, ultrasound machine and dental facilities), the people of the area felt a wave of happiness. Chairman Sarwar Group has been serving our region since the time of late Chairman Sarwar. Now the people of Thoa Khalsa will not have to go to Kallar Syedan, Kahuta or Rawalpindi. The residents of the area said that Raja Irfan Sarwar, Chairman of Sarwar Group has solved our big problem.
پرانی دشمنی کی بنا پر شفقت محمود سکنہ کھڈیوٹ کو قتل کردیا گیا
Shafqat Mahmood of Khadyot was killed due to old enmity
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اکتوبر2023) پرانی دشمنی کی بنا پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ منیند کھڈیوٹ روڈ پر موسی موڑ کے قریب شفقت محمود ولد تجارت سکنہ کھڈیوٹ کو قتل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی اور ایچ آئی یو کی ٹیم انسپکٹر طاہر مسعوددھمیال، ہیڈکانسٹیبل قدیراحمد موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کے تمام تر شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کردی،مقتول کے والد تجارت حسین اور بھائی ثاقب محمود نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اورمیرے بھائی شفقت محمودنے پنڈی روڈ پرثاقب آٹوز کے نام سے ورکشاپ بنارکھی ہے،آج صبح حسب معمول 8 بجے کے قریب میرا بھائی شفقت اپنے موٹرسائیکل پرجبکہ میں اپنے موٹرسائیکل پر والد کے ہمراہ دوکان پرجانے کیلئے نکلے،جب موسی موڑ کے قریب پہنچے تو مسمیان نیئراور شاہدمسلح پسٹل، زاہدمسلح کلاشنکوف سامنے آگئے اورہمیں روک کر کہاکہ اپنے اپنے ہاتھ اوپر کریں،اسی اثناء میں نیئر نے میرے بھائی شفقت پر فائرپسٹل کیاجبکہ شاہد نے فائرپسٹل کیا جس سے میرا بھائی شدیدزخمی ہوکرگرپڑا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،وجہ عناد یہ ہے کہ میرے بھائی مقتول محمدشفقت نے دس سال قبل نیئر کے حقیقی بھائی کوقتل کردیا تھااور بعدازاں صلح بھی ہوگئی تھی،پولیس تھانہ کہوٹہ نے ضابطہ کی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔
مسجد الھاشم لاء کالج کہوٹہ میں 6اکتوبر2023بروز جمعہ کو نماز جمعہ افتتاح ہو گا
Friday prayer will be inaugurated on 6th October 2023 at Masjid Al Hashim Law College Kahuta
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اکتوبر2023)—مسجد الھاشم لاء کالج کہوٹہ میں 6اکتوبر2023بروز جمعہ کو نماز جمعہ افتتاح ہو گا،پروگرام ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کہوٹہ کے زیر صدارت منعقدہو گا،پروگرام انشاء اللہ صبح10بجے شروع ہو گا جوکہ نماز جمعہ تک جاری رہے گا، لاء کالج کہوٹہ کی انتظامیہ اور ثاقی کوثر نعت کونسل کے سرپرست اعلی راجہ صغیر احمد بگہاروی نے تمام اہل علاقہ کو اس محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
راجہ محمد ربنواز (مرحوم) اور راجہ شیراز (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ دعاء کے موقع پر محفل میلاد ﷺکا انعقاد ہوگئی
Milad ﷺ organised on the occasion of the annual barsi prayer for Raja Muhammad Rabnawaz (deceased) and Raja Shiraz (deceased)
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اکتوبر2023)—مورخہ 8اکتوبر2023بروز اتوار کو راجہ محمد ربنواز (مرحوم) اور راجہ شیراز (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ دعاء کے موقع پر محفل میلاد ﷺکا انعقاد ہوگئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان کہوٹہ حال مقیم دوبئی کے بھائی اور بھتیجے کے ایصال ثواب کے لیے ہر سال کی اس سال بھی اس محفل کو منعقدکیا جا رہا ہے،محفل پاک ان کی رہائش گاہ کلاہنہ راجگان کہوٹہ میں مورخہ 8اکتوبر2023بروز اتوار کوصبح 8بجے شروع ہو گی اوردن1بجے اختتا م پذیر ہو گئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان کہوٹہ حال مقیم دوبئی،راجہ محمد فرید جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم سعودی عرب، راجہ محمد شہباز آف کلاہنہ راجگان،راجہ کامر ان جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم UK،راجہ اویس حال مقیم دوبئی،راجہ عرفان حال مقیم دوبئی اور راجہ عثمان حال مقیم دوبئی نے اہل علاقہ کو اس روحانی محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
تعزیت
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اکتوبر2023)—راجہ ساجد جنجوعہ آف کالا سند ھنیسر کی ساس صاحبہ، راجہ واجدجنجوعہ، راجہ ماجدجنجوعہ کی والدہ ماجدہ اور راجہ مظہرجنجوعہ کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پرراجہ محمد بشیر جنجوعہ سنسز کمشنر،ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ، محمد ادریس جنجوعہ،حافظ ممتاز جنجوعہ آف نتھوٹ، راجہ ناصر علی جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کہوٹہ، راجہ مبشر جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کلر سیداں، محترمہ شہناز اختر سابقہ کونسلر درکالی معموری، ماسٹر اشتیاق جنجوعہ آف جیوڑہ، راجہ نصیر آف فیصل کالونی راولپنڈی،راجہ امجد جنجوعہ سیکرٹری یونین کونسل ہوتھلہ، اظہر جنجوعہ AEOکہوٹ، نوجوان صحافی کبیر جنجوعہ اور ابجد ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔