DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJk: Eid Milad-ul-Nabi celebrated with great religious enthusiasm, devotion and respect in UC Faizpur Sharif.

دنیابھر کی طر ح یونین کونسل فیض پورشریف میں بھی جشن عیدمیلادالنبیﷺ انتہائی شا ن وشوکت مذہبی جوش وجذبہ اورعقیدت واحترام منایاگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,اکتوبر,2023) — دنیابھر کی طر ح یونین کونسل فیض پورشریف میں بھی جشن عیدمیلادالنبیﷺ انتہائی شا ن وشوکت مذہبی جوش وجذبہ اورعقیدت واحترام منایاگیا پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی قیادت میں عظیم الشان جلوس نکالاگیاجس میں عوام اہلسنت نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی فیض پورشریف بازار کورنگ برنگی جھنڈیوں جھنڈوں بڑے بڑے بینرز سے سجایاگیا بازار کے مختلف مقامات پرخوب صورت سٹیج بنائے گئے صوفی محمدیعقوب شہیدمارکیٹ الحاج عبدالرشید مارکیٹ بٹالوی مارکیٹ میں خوب صورت سٹیج بنائے گئے جہاں پرجلوس جلسہ عام کی شکل اختیارکرتارہااورجلسہ عام کے اجتماع سے حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے ایمان افروز خطابات فرمائے جن میں انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پرسیر حاصل روشنی ڈالی شرکاجلوس نے فیض پورشریف بازار کے دکانداروں کوبازار کی ز بردست سجاوٹ کرنے میلاد کے جلوس کے لئے شاندار انتظامات کرنے پرمبار کبادپیش کی جلوس کاآغازبعداز ادائیگی نماز جمعہ کے بعد دربارعالیہ فیض پورشریف سے ہوا جلوس کے شرکاء پورے بازار کاچکر لگانے کے بعدانتہائی منظم انداز میں حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی کی قابل فخر قیادت میں واپس دربارشریف کی جامع مسجدانوار حرم میں پہنچ کرایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگیااجتماع سے حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی اورمولانا آصف جمیل مولانا مظفراقبال مولانا مظہراقبال نقشبندی پروفیسر مولانا محمدسعیداحمدغزنوی سمیت دیگرعلماکرام نے خطاب کیامقررین نے سندھ حیدرآبادمیں خلیفہ ثانی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں گستاخی کی پرزور اورشدیدالفاظ میں مذمت کی اورحکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیاکہ امیرالمومنین حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کوقرار سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی کوایسے قبیح فعل کی جسارت نہ ہوسکے اغیار نبی کریم ﷺ صحابہ کرام اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کی جسارت موجودہ حکمرانوں کی کمزورپالیسیوں کی وجہ سے کرتے ہیں پاکستان اسلام کی نام پرقائم ہوا اور ایک اسلامی ملک میں اس قسم کی گھناؤنی سازشیں بہت بڑاالمیہ ہے حکومت پاکستان کواس کافوری طورپرنوٹس لیناچاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرکے امت مسلمہ کے جذبات مجروح نہ کرسکے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوہم یہ بتادیناچاہتے ہیں کہ ہم میلاد ی ہیں فسادی نہیں ہم نبی کریم ﷺ صحابہ کرام اہل بیت اطہا ر اورمقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی ہرگز ہرگز بردداشت نہیں کرسکتے ہم حکومت پاکستان کوخبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کے اندر ایسی مذموم جسارت کرنے والے کیاپیغام دیناچاہتے ہیں حالات کی اس سنگینی کاحکومت کو ادراک ہوناچاہیے اوراس کاسخت ترین نوٹس لیاجائے اورموثر اور ٹھوس کارروائی کی جائے پیش ازیں چکسواری میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کابہت بڑاجلوس نکالاگیاجلوس کی قیادت حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی مرکزی میلاد کمیٹی چکسواری کے عہدیداروں مرکزی انجمن تاجراں چکسواری انجمن تاجراں چکسواری کے عہدیداروں سیاسی سماجی راہنماؤں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات صحافیوں اورقائدین اہلسنت وجماعت کے راہنماوں نے کی سیدکلیم عباس شاہ تحصیلدار اسلام گڑھ ہمراہ تحصیل انتظامیہ عمیررشید ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری نفری کے ہمراہ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اوربھرپور نگرانی کرتے رہے شرکاء جلوس نے بہترین نظم وضبط کامظاہرہ کیا چکسواری میں میلاد کے جلوس اورجلسہ عام سے مرکزی میلادکمیٹی چکسواری کے صدر حاجی چودھری تاسب حسین چودھری منیرحسین سیٹھی مولانا مفتی حامدکمال نقشبندی مولانا مفتی محمدعاشق شوق مولانا محمدآصف جمیل پروفیسر مولانا عبدالمتین یاسر مولانا محمداحمدرضاچشتی حیدری یاسر آفاق راوف جہانگرالدین بابرخواجہ محمدفاروق لون سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا جلوس اورجلسے میں دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری کے اساتذہ اورطلبہ کانظم وضبط بڑامثالی تھا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے چکسواری فیض پورشریف کے بڑ ے جلوسوں اوراجتمامات کے ساتھ ساتھ دیگرعلاقوں اوربازاروں کے مقامی جلوس اورجلسے بھی کامیابی کے ساتھ پرامن طورپرمنعقدہوئے

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 02, October 2023) — Like the rest of the world, the celebration of Eid Milad-un-Nabi (peace be upon him) was celebrated with great pomp and religious enthusiasm, devotion and respect with Maulana Pir Muhammad Habib-ur-Rahman Mehboobi. A grand procession was taken out under the leadership of Sajjad Nashin Astana Alia Faizpur Sharif, in which the people of Ahle Sunnat participated in large numbers.


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,اکتوبر,2023) —راجہ نویدخان زراعت آفیسر سرکل چکسواری نے کہاہے کہ کچن گارڈننگ معیشت کادروازہ ہے خواتین اورنوجوان کچن گارڈننگ کے لئے اپناکردار اداکریں موجودہ مہنگائی کاایک ہی حل ہے اپنی سبزی اور اپناپھل ابھی موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کابہترین وقت ہے محکمہ زراعت سرکل چکسواری اورڈڈیال کے تمام زرعی مراکز پرسبزیات کے معیاری بیج ارزاں قیمت پردستیاب ہیں عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گاؤں میں کچن گارڈننگ کوفروغ دیں محکمہ زراعت کسان بھائیو ں کی ہرممکن تکنیکی معاونت اورتربیت کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button