کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث دو اشتہاری ملزمان زیارب اور طالب کو بے گناہ کر دیا دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں ایک نوجوان طاہر ندیم کو قتل کرنے والے ملزم تصور کے ساتھ مل کر ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے بعد وہ ایک سال تک روپوش رہے۔کلرسیداں پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ سے ملزمان کی رہائی کی درخواست کی جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے تفتیشی آفیسر کی تفتیش سے عدم اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01 October 2023) – Kallar Syedan police acquitted two accused Ziyarab and Talib involved in the murder case. The suspect killed a young man named Tahir Nadeem and then did airfiring before fleeing, after which he went into hiding for a year. The police requested the release of the accused from the area magistrate, on which the area magistrate asked the investigating officer of the investigation, and then sent the accused to Adiala Jail.
چوآخالصہ شہر کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی لو وولٹیج کی بڑھتی ہوئی شکایات
Increasing complaints of low voltage electricity in adjacent communities of Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—چوآخالصہ شہر کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی لو وولٹیج کی بڑھتی ہوئی شکایات پر پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی کاوشوں سے وہاں پچاس کی بجائے سو کیوی کا نیا ٹرانسفامر نصب کردیا گیا جس پر ماسٹر منظور کیانی،راجہ شفیق الحق،راجہ فیاض،راجہ فاروق،راجہ ارشاد،راجہ ارشد،راجہ عمران،راجہ عثمان،راجہ واجد،راجہ ظہیر،راجہ جہانگیر اور دیگر نے محمد ظریف راجا اور آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری نعیم بنارس نے اپنی رھائشگاہ آراضی میں دعوت عشائیہ دی
Chaudhry Naeem Benaras hosted a dinner at his residence in Arazi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—مقامی تاجر مسلم لیگی رہنما چوہدری نعیم بنارس نے اپنی رھائشگاہ آراضی میں دعوت عشائیہ دی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،کرنل ندیم صدیقی،میجر عبدالطیف،مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری فہیم بنارس،ڈی ایس پی چوہدری صفدر،آصف نورانی،مناظر حسین جنجوعہ،راجہ رفاقت،شاہین احمد،راجہ محمد ثقلین،تسلیم چوہدری،چوہدری افتخار،راجہ ارشد،قاضی حماد یاسر،تنویر مغل،عابدحسین زاہدی،سرمد بٹ،اکرام الحق قریشی،حکیم امجد نواز جنجوعہ،راجہ عبدالقیوم،عبدالغفور،چوہدری نور محمد،شیخ سمعی اور دیگر نے شرکت کی۔
آئیسکو آپریشن سب ڈویژ ن کلر سیداں کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک صارف کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against a consumer on the charge of stealing electricity on the report of IESCO Operation Sub-Division Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے آئیسکو سب ڈویژن آفیسر(ای) آئیسکو آپریشن سب ڈویژ ن کلر سیداں کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں انجم فضل نے تھانہ کلر سیداں میں ارسال کئے گئے استغاثے میں تحریر کیا کہ سب ڈویژن کلر سیداں کی ڈیٹکشن ٹیم جو انچارج محمد جاوید ظفر پر مشتمل تھی نے دوران میٹر چیکنگ،گاؤں ناظم آباد کلر سیداں میں مجتبی نامی صارف کا میٹر چیک کیا جو اپنے بجلی میٹر کی مین پی وی سی سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
جامع مسجد ربانی کلرسیداں میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس
Seerat-ul-Nabi conference held at Jamia Masjid Rabbani Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—برطانیہ کے معروف عالم دین عبدالرشید رحمانی نے کہا ہے کہ رسول اکرم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ھے نوجوان سیرت النبی سے راہنمائی لےکر کامیاب زندگی گزاریں محبت رسول مسلمان کی زندگی کاسب سےبڑا سرمایہ ھے کامیاب زندگی کاراز اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت میں مضمرھے مسلمان زندگیاں سنت رسول کے احیاء کے لئے وقف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ربانی کلرسیداں میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ھے کہ المیہ یہ ھے کہ ہم نے اپنے پیارے نبی کی سیرت کا مطالعہ چھوڑ دیا غیر مسلم نبی پاک کی سیرت اور زندگی پر ریسرچ کرکے اس دنیا میں کامیابیاں سمیٹ رھے ھیں ایک ہم ھیں نبی پاک کے نام لیوا ہوکر بھی سیرت النبی کو پس پشت ڈال رکھا ہے حالانکہ ہمارے لیے دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی کی ضمانت دی گئی ھے کانفرنس کے اختتام پر جامع مسجد ربانی وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کے خطیب ومہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمان خصوصی اور تمام مہمان شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کلرسیداں سے بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں تک میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی
A Milad Mustafa rally was taken out from Kallar Syedan to Balawara Sharif Kotli Sattian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)—بعد نماز جمعہ آستانہ کلرسیداں سے بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں تک میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی ریلی میں ان کے مریدین نے کثیر تعداد میں پرجوش انداز میں شرکت کی شرکائے ریلی کا کلرسیداں سے چوکپنڈوری پہنچنے پر انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا جہاں لوگوں نے حق چطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی گاڑی کو پھولوں سے لاد دیا شرکا ریلی تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے
سالانہ مجلس عزا و جلوس علم آج بروز اتوار امام بارگاہ قصر صاحب العصر نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں ہوگا
The annual mourning meeting and procession of will be held today Sunday at Imam Bargah Qasr Sahib Alasr Nandana Jatal near
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2023)— 35 وی سالانہ مجلس عزا و جلوس علم آج بروز اتوار امام بارگاہ قصر صاحب العصر نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں ہوگا،صبح 10 بجے راجہ نزاکت کے گھر سے علم کا جلوس برآمد ہوگا جس کے شرکا امام بارگاہ پہنچیں گے جہاں علامہ سید عاطف عباس نقوی،علامہ عمران علی حیدری، علامہ سید عدیل عباس نقوی، ذاکر وسیم عباس ہمدانی، ذاکر سید سروش عنصر امام، ذاکر سید منعم عباس اور ذاکر نعیم نقی جعفری خطاب کریں گے۔