DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Water supply 22 crore funds and 8 crore sewage system funds exposed to corruption.
محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی کے فنڈز اور 8 کروڑ سوریج سسٹم کے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگے
مٹور(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر 2023
کہوٹہ 42 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کرپشن کی نظر اس سے قبل بھی 2008 میں سابق تحصیل ناظم و سابق چئیرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضی نے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم منظور کرا کر کام شروع کیا تھا کچھ بڑے پائپ ڈالے گے اور دو ٹکیاں تعمیر کی گئیں انکی حکومت ختم ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی کے فنڈز اور 8 کروڑ سوریج سسٹم کے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگے 14 سالوں بعد پی ٹی آئی حکومت میں 42 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کا کام شروع ہوا پھر انکی حکومت ختم ہو گئی دوبارہ مسلم لیگ ن نے اس سکیم کا کریڈٹ اپنے نام کر کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے افتتاح کروایا گریڈ کے کچھ علاقے دوہرانے چند گھروں میں پائپ لائن ڈالی گئی بڑی کمیٹیاں بنی مگر ذرائع کے مطابق 30 کروڑ خرچ ہو چکا ہے جبکہ ایم سی کا 80 فیصد علاقہ پانی سے محروم ہے 42 کروڑ سے نہ صرف پورے شہر بلکہ جو علاقے رہ گے تھے انکو بھی پانی مہیا کرنا تھا مگر کام بند پیشہ ہضم محکمہ اور با اثر لوگوں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گے گریڈ دھپری، فاروق کالونی، ادوالہ آڑہ ، چھنی و دیگر علاقوں کے عوام سراپا احتجاج وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 1 October 2023
42 Crores Water Supply Scheme Corruption in sight Even before this, in 2008, former Tehsil Nazim and ex-Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza had approved the water supply scheme of 22 Crores and started the work. After the end of his government, 22 crore water supply funds and 8 crore sewage system funds were exposed to corruption with the collusion of public health departments and contractors. Again, PML-N took credit for this scheme and inaugurated it with former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi. Large committees were formed to rehabilitate some areas of the grade, and pipelines were laid in a few houses, but according to sources, 30 Crores have been spent while 80% of the MC area is deprived of water. From 42 crores, not only the entire city but also the areas where they were staying were to be provided with water. The people of Grade Dhapri, Farooq Colony, Adwala Aara, Channi, and other areas have asked authorities to take notice.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پولیس تھانہ کہوٹہ اور ٹاوٹ مافیا کی سرپرستی میں منشیات فروشی کے اڈے قائم ہیں
Drug trafficking bases are established in Kahuta city and its surroundings under the patronage of police station Kahota and taut mafia
مٹور(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر 2023
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پولیس تھانہ کہوٹہ اور ٹاوٹ مافیا کی سرپرستی میں منشیات فروشی کے اڈے قائم ہیں نوجوان نسل سکولوں کے بچے تباہی کے دہانے پر سر عام چرس پوڈر نسوار کی طرح فروخت ہو رہا ہے پولیس تھانہ کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گیا سیاسی طور پر مرضی کے آفیسر تعینات کرا کر چوروں ڈاکووں اور منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ہر کمرے میں الگ تھانہ قائم چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کے ملزمان کو بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے گزشتہ روز محلہ آڑہ سے پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروشون خو پکڑا مگر ذرائع سے معلوم ہوا کہ انکو پیسے لیکر چھوڑ دیا گیا کہوٹہ شہر اور دیہاتوں میں فحاشی منشیات فروشی کے اڈے جگہ جگہ قائم ہیں تھانہ کہوٹہ سونے کی چڑیا بن گئی ٹمبر مافیا لینڈ مافیا اور دیگر ٹاوٹ مافیا کا راج آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ منشیات فروش اب سکولوں کالجوں کا رخ کر چکے ہیں غیر قانونی اسلحے کی بھرمار ہے شہریوں عوام علاقہ نے نگراں وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، سی پی او سے مطالبہ کیا کہ تھانہ کہوٹہ کے کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم انتہائی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Like the rest of the country, in Tehsil Kahuta, the celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) was celebrated with great enthusiasm, devotion and respect
مٹور(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اکتوبر 2023)
ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم انتہائی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا عاشقان مصطفی نے ہزاروں کی تعداد میں جلوس میں شرکت کی تحصیل بھر کی مختلف مساجد اور جگہوں سے قافلے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے مرکزی جلوس جامع مسجد مرکزی سے ہوتا ہوا میلاد چوک، تحصیل چوک، مچھلی چوک سے پنجاڑ چوک اور وہاں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میلاد چوک بر آمد ہوا فضا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے نعروں سے گونج اٹھی مختلف مساجد سے حفاظ کرام، دینی لباس میں ملبوس ننھے بچے سر پر امامے سجھائے ہاتھوں پر نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کے پرچم اٹھائے کہوٹہ بازار سے گزرے تو عجب سماں باندھا جبکہ جگہ جگہ سبیلیں لنگر کی تقسیم جاری رہی سیبکڑوں گاڑیوں میں سبز گونبد، بینرز اور پرچم لہرائے دلکش اور قابل دیدنی نظارہ تھا مرکزی جلوس کی قیادت مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم نے کی جبکہ دیگر علمائے کرام علامہ ظہور اعوان نقیبی، سید ناظر حسین شاہ، سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی ، حاجی ملک منیر اعوان و دیگر بھی موجود تھے ۔ انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او اور سول ڈیفنس کہوٹہ کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈن کہوٹہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے راولپندی ویسے منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ نے زبردست اقدامات کیے آخر میں ملک پاکستان کہوٹہ کی سلامتی و بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔