DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Millad processions taken out in Choa Khalsa, Doberan Kallan, Chauk Pindori, Shah Bagh, Sir Sooba Shah, Samot and Kallar Syedan

میلاد النبی ص کے موقع پر کلرسیداں،چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری،شاہ باغ،سرصوبہ شاہ،سموٹ سمیت تمام بستیوں سے سینکڑوں جلوس نکالے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2023)—جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ۔میلاد النبی ص کے موقع پر کلرسیداں،چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری،شاہ باغ،سرصوبہ شاہ،سموٹ سمیت تمام بستیوں سے سینکڑوں جلوس نکالے گئے تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلوس کی قیادت صدر سیرت کمیٹی بابو عبدالقیوم نے کی شرکا جلوس دورودوسلام پیش کرتے ہوئے موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،لاری اڈہ،چوا شہر،مین بازار،بنک چوک،میلاد چوک سے ہوتے ہوئے دوبیرن روڈ پر دارالعلوم انوار القران چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے جہاں علمائے اکرام نے خطاب کیا جلوس کئی کلومیٹر طویل تھا ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین بھی جلوس کے ہمراہ رہے۔کلرسیداں میں مرکزی جلوس مرید چوک سے نکالا گیا جس کی قیادت مفتی زاہد یوسف،سید حامد علی شاہ،غلامصطفی سیالوی،راجہ ازرم حمید سیالوی،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،عاطف اعجاز،نصیر اختر بھٹی نے کی جلوس میں تمام دیہات کے ذیلی جلوسوں نے شرکت کی جلوس میں سو کے قریب ٹریکٹرز بھی موجود تھے شرکا نعت خوانی کرتے ہوئے چوا روڈ مین چوک سے ہوتے ہوئے پنڈی روڈ پہنچے اس موقع پر چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،تحصیلدار محمود احمد بھٹی کے علاوہ کلرسیداں پولیس ریسکیو 1123 سمیت دیگر تمام اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے دوبیرن کلاں میں بھی جلوس نکالا گیا جس میں کھناہدہ،نلہ،پنڈ بینسو و دیگر جلوسوں نے بھی شرکت کی،چوک پنڈوری اور شاہ باغ سے بھی جلوس نکالے گئے جن کے اختتام پر میلاد کمیٹیوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے کلرسیداں میں الحاج اسلم بانی نے شرکا جلوس کے لیئے خصوصی طور پر میلاد ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, September 2023) –  On the occasion of Milad-ul-Nabi, all the settlements including Kallar Syedan, Choa Khalsa, Doberan Kallan, Chowk Pindori, Shah Bagh, Sir Sooba Shah, Smot. Hundreds of processions were taken out from tehsil Kallar Syedan under the auspices of Sirat Committee Choa Khalsa and thousands of people participated in the procession led by President Sirat Committee Babu Abdul Qayyum. After passing through Lari Adda, Choa bazaar, Main Bazar, Bank Chowk, Milad Chowk, the procession ended by reaching Darul Uloom Anwar Al-Qur’an Chowk, where the procession was several kilometers long. The main procession was taken out from Mureed Chowk in Kallar Syedan, which was led by Mufti Zahid Yousaf, Syed Hamid Ali Shah, Ghulam Mustafa Sialvi, Raja Azram Hamid Sialvi, Raja Zaffar Mahmood, Zainul Abidin Abbas, Atif Ijaz, Naseer Akhtar Bhatti. Sub-processions from all the villages participated in the procession. There were about a hundred tractors in the procession. The participants reached Pindi Road through Choa Road Main Chowk while reciting Naat. Officials of all other agencies including Police Rescue 1123 were also present. A procession was also taken out in Doberan Kallan in which Khanahda, Nala, Pind Bainso and other processions also participated. Prizes were distributed among the committees and a special Milad breakfast was also organized by Alhaji Aslam Bani in Kallar Syedan.

سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ چوآخالصہ منتقل کر دیئے

Pipes were moved to Choa Khalsa for the supply of Sui gas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2023)—چوا خالصہ شہر کی مضافاتی بستیوں لوکیشن 2 ڈھوک ہائے کنیال، چوہدری فیروز،گہدر،موہری سنگال،بنڈوڑہ، ڈھوک سید عالم، موہڑہ ہیراں،گجرال میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ چوآخالصہ منتقل کر دیئے جو مسلم لیگی رہنماوں راجہ داؤد اکبر اور چوہدری وقاص گجر نے وصول کیئے سامان کے ساتھ ہی تعمیراتی ٹھیکیدار بھی چواخالصہ پہنچ گیا یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 72 کروڑ کی خطیر لاگت سے 2017 میں اس پراجیکٹ شروع کیا تھا جس کے تحت گوجرخان کے قریب حبیب چوک سے چوآخالصہ،کنوہا،موہڑہ دھیال،ستھوانی،دھمالی تک مین لائن کا کام مکمل ہوا اس کے بعد سے سدہ کمال،دھمالی،ماہلی،چک مرزا،کنوہا،سہوٹ وغیرہ میں بھی برانچ لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے

Show More

Related Articles

Back to top button