DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Attempted Robbery Foiled as Fake Inspection Team Fails to Extort Petrol Pump Owners”

پٹرول پمپ مالکان کو لوٹنے کی واردات ناکام۔جعلی ٹیم نے پیمانے چیک کرنے کے بہانے پمپ منیجر کو بلیک میل کرنا چاہا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,30,ستمبر,2023) — پٹرول پمپ مالکان کو لوٹنے کی واردات ناکام۔جعلی ٹیم نے پیمانے چیک کرنے کے بہانے پمپ منیجر کو بلیک میل کرنا چاہا۔چکسواری میں نوسر بازی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ تھانہ پولیس چکسواری کی بر وقت کارروائی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تین ملزمان کو گرفتا ر کر لیا۔ دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد زائد منیجر اٹک پمپ نے تھانہ پولیس میں اطلاع دی کہ شعیب اور یاسر نامی دو اشخاص پٹرول پمپ پر آئے اور ایک بوتل میں پٹرول لیا اور چلے گئے بعداازاں عامر شاہ،منور شاہ اور روؤف شاہ نامہ تین اور افراد کے ساتھ واپس آئے اور ملازم سلیم سے کہا کہ ہم محکمہ سے آئے ہیں آپ کے پیمانے ٹھیک نہیں ہیں۔ پیمانے کے غلط ہونے کا کہہ کر کمرے میں لے گئے اور پانچ لاکھ روپے طلب کئے۔ جس پر محمد زائد اپنے ایک دوست کو کال کر کے بلایا۔ پھر ملزمان نے دو لاکھ روپے طلب کئے۔مالکان نے وہ بھی نہ دئیے اور تھانہ اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔عوام علاقہ نے نوسر بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 30, September 2023) —An attempted robbery at a petrol pump in Chakswari was thwarted as a fake inspection team’s extortion plan fell apart. The culprits had posed as inspectors and attempted to blackmail the pump manager.

The incident unfolded when Muhammad Zaheer, the manager of Atak Petrol Pump, alerted the local police. He reported that two individuals named Shoaib and Yasar had visited the petrol pump, filled a bottle with petrol, and left. Later, Aamir Shah, Munawar Shah, and Rauf Shah arrived with a letter claiming to be from the department and stating that the pump’s measurements were inaccurate.

Alleging discrepancies in the measurements, they took the manager to a room and demanded a sum of five lakh rupees. In response, Muhammad Zaheer called a friend for assistance. Subsequently, the culprits reduced their demand to two lakh rupees.

Refusing to comply with the demands, the petrol pump owners immediately informed the police. As a result, three of the culprits were apprehended, while two managed to escape from the scene. The incident has sparked outrage among the local community, who are demanding strict action against the culprits.

The police have registered an FIR against the arrested individuals and are conducting further investigations into the case.

———————————————————————–
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,30,ستمبر,2023) —چکسواری اورفیض پورشریف میں بھی دنیا بھر کی طرح جشن ولادت حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے چکسواری اورفیض پورشریف میں دو بڑے جلوس نکالے جائیں گے فیض پورشریف اورچکسواری کے جلوس کی قیادت آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی اورمرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اوردیگر قائدین کریں گے دیگربازاروں حمیدآباد کالونی،بن بڑوٹیاں اور ایسر سے بھی جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری میں آج سب سے بڑا جلوس مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام نکالا جائے گا۔یہ جلوس جامع مسجد شرقی سے شروع ہو گا اور پھر چکسواری بازار سے ہوتا ہوا باررواں روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔جلوس مرکزی میلادکمیٹی چکسوار ی کے صدر حاجی چودھری تاسب حسین،مرکزی انجمن تاجراں کے صد ر منیر حسین سیٹھی اور مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران و عہدیداران کی قیادت میں شروع ہو گا۔ دوسرا جلو س حمید آباد کالونی سے نکلے گا جو حمید آباد چوک میں اختتام پذیر ہو گا۔ تیسرا جلوس دارالعلوم محمد یہ حیدریہ بن بڑوٹیاں سے نکالا جائے گا جو پرنسپل ادارہ ہذا مولانا آفتاب احمد کی قیادت میں نکلے گا۔ جو سب سے پہلے شاہ جماعت ڈیری فارم پر جائے گا اس کے بعد ندیم حسین شہید مارکی میں اختتام پذیر ہو گا۔ایسر کے مقام پر بھی جشن ولادت کی خوشی میں ایک ریلی نکالی جائے گی جو مرکزی جامع مسجد سے شرو ع ہو کر بابا منگا خان ہوٹل پر اختتام پذیر ہو گی۔ اسی طرح پلاک سے بھی ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جو پلاک اڈاہ سے شروع ہو کر جامع مسجد پلاک پر اختتام پذیر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,30,ستمبر,2023) — انجمن نوجوانان اسلام کے ضلع میرپورکے صدر مولانا محمد احمد رضا چشتی حیدری نے کہا ہے کہ سندھ حیدرآباد میں خلیفہ ثانی امیرالمومنین خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی برملا اہانت کے مجرموں کو سرِ عام عبرت ناک سزا دی جائے،اس طرح کے واقعات پاکستان میں امن کو تباہ کرنے اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کی دیدہ ودانستہ مذموم کوشش ہے ایسی حرکت کرنے والے اور انکے سہولت کار اسلام اور ملک و وطن کے دشمن ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے تمام عناصر جو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جب تک کسی ملزم کو سزا نہیں ملے گی ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں۔ جب ایسے واقعات کی روک تھام نہیں ہو گی تو معاشرے میں بد امنی اور فساد پیدا ہو گا۔ ہم نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خطے کے امن کو بچائے اور تفرقہ بازی اور گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں کا محاسبہ کرے۔اس کیس کاجلدسے جلدٹرائل کر کے ملزمان کوفوری طورپرقرار واقعی سزا دی جائے۔
————————————————————————–
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,30,ستمبر,2023) —چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل سابق اے ای او چکسواری حاجی محمدممتاز حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم اور(ر) معلم سیداولاد حسین شاہ نے نوٹنگھم کارز کے مالک چودھری غضنفر حسین چودھری راسب حسین اور چودھری رتاسب کے بھائی اورچودھری محمد ابرار چودھری خرم عجائب کے والدمحترم چودھری عجائب حسین مرحوم کی وفات پران کے گھر نئی آبادی کلیال چکسواری جاکرفاتحہ خوانی کی سوگواران کے ساتھ اظہارتعزیت کیا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے
———————————————————————–
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,30,ستمبر,2023) —راجہ نویدخان زراعت آفیسر سرکل چکسواری نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ محکمہ زراعت آزادکشمیر کاکراپ میکسیمائزیشن پروگرام پورے آزادکشمیر میں چل رہاہے جس کے تحت کھاد بیج اورپودے نصف قیمت پردیے جاتے ہیں اس پروگرام کے تحت چکسواری کنیلی اوراسلام گڑھ تین منتخب یونین کونسلز ہیں جبکہ یونین کونسل ڈھانگری بالا (فیض پورشریف) اس اسکیم میں شامل نہیں ہے جنرل سیل مین پودے اوربیج سبزیات دیے جاتے ہیں اس دفعہ کھاد اوربیج گندم کی ڈیمانڈلی گئی ہے جوکہ جنرل سیل پر یونین کونسل ڈھانگری بالاکودی جائے گی جوبھی زمیندار ہمارے دفاتر میں آیاہے اس کے ساتھ ضرور تعاون کیاگیاہے ہمارے دفاتراورملازمین ڈیوٹی ٹائم میں زمینداروں کی معاونت کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بے بنیادخبروں سے اجتناب کیاجائے
———————————————————————

Show More

Related Articles

Back to top button