روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—دو روز قبل نیوٹاؤن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم سے تفتیش میں مزید پیش رفت، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ ویگو گاڑی بھی برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق دو روز قبل نیو ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم جہانگیر سے تفتیش کے دوران تھانہ نیوٹاؤن سے چوری ہونے والی ویگو گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزم سے قبل ازیں 02مہران کاریں برآمد ہوچکی ہیں،ملزم سے اب تک ویگو ڈالا،02مہران کاریں،نمبر پلیٹیں،کٹر، ربر کے دستانے، چابیاں،پلاس اور دیگر اوزار برآمد کیے جاچکے ہیں،ملزم سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے،ملزم جڑواں شہروں میں کار چوری، منشیات، جوئے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, September 2023) – More progress in the investigation of the accused who fired on the police party in the Newtown area two days ago, also the Vigo car worth millions of rupees was recovered from the accused. According to the details, during the interrogation of Jahangir, the arrested suspect who opened fire on the police party in the Newtown area two days ago, the Vego vehicle stolen from the Newtown police station was also recovered. 02 Mehran cars have already been recovered from the accused. Till now Vigo Dala, 02 Mehran cars, number plates, cutters, rubber gloves, keys, pliers, and other tools have been recovered, and more important revelations and recoveries are expected from the accused in the investigation.
ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات
On the occasion of Eid Milad-ul-Nabi Rawalpindi Police security arrangements
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات،6000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے 455 ٹریفک پولیس کے افسران فرائض سرانجام دینگے،مرکزی جلوس سمیت 137 جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس کے لئے 3000 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ضلع بھر میں دیگر 136جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 3100 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینگے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے، جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے، تمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دے گی، فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن
Rawalpindi police crackdown on drug dealers
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)— راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن،11منشیات فروش گرفتار، 10کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو600گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01کلو390گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو250گرام چرس،ملزم رزاق سے 01کلو100گرام چرس،چکری پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو370گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم ثناء اللہ سے 01کلو60گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم شاہد سے 620گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم دوریز سے 600گرام چرس،ملزم منظور سے 550گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم ذیشان سے 360گرام چرس،ملزم فاروق سے 310گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔
ایس پی پوٹھوہار محمدوقاص خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
SP Pothohar Mohammad Waqas Khan’s open court at Police Lines Headquarters
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—ایس پی پوٹھوہار محمدوقاص خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس پی پوٹھوہارنے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرزاور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی
Action of Rawalpindi Police against liquor suppliers and those possessing illegal weapons
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرزاور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن اور05 لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم اویس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ماجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم اکرم سے 01چاقو،ریس کورس پولیس نے ملزم بابر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم نیک زلی سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم ساجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم راحیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سٹی پولیس نے ملزم عاطف سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔