کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)— سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخابات سے پہلے کلرسیداں اور اب قانون گو حلقہ ساگری کو بھی نکال دیا گیا چوہدری نثار علی خان کا شمار سیاسی طور پر بلاشبہ ہیوی ویٹ امیدواروں میں ہوتا تھا جن کی کامیابی میں ہمیشہ کلرسیداں اور روات کی ملحقہ یوسیز نے اہم کردار ادا کیا الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں کلرسیداں کو ان کے حلقہ سے الگ کیا اور حالیہ حلقہ بندی میں ان کے دوسرے مضبوط گڑھ قانون گو حلقہ ساگری کی یوسیز ساگری، بگا شیخاں،مغل،لوہدرہ اور تخت پڑی کو بھی ان سے الگ کرکے ان علاقوں کو پی پی 9 غربی گوجرخان اور قومی اسمبلی میں مری سے الگ کرکے گوجرخان سے منسلک کر دیا گیاجس سے پی پی 10 کے ایک اور امیدوار محمد نوید بھٹی خود پی پی 9 میں چلے گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, September 2023)- Before the election of the constituency of former interior minister Chaudhry Nisar Ali Khan, Kallar Syedan and now Sagri constituency were also removed. Undoubtedly, he was among the heavyweight candidates whose success was always played in Kallar Syedan and the adjoining uc’s of Rawat. Sagri constituencies , Baga Sheikhan, Mughal, Lohdra, and Takhtpari were also separated from these areas from PP-9 West Gujar Khan and Murree in the National Assembly and attached to Gujar Khan, which is another part of PP-10. Candidate Mohammad Naveed Bhatti himself moved to PP-9.
میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ مقابلہ حسن قرات و نعت چوکپنڈوڑی میں منعقد ہوا جس میں پچاس کے قریب بچوں نے حصہ لیا
The 4th Annual Hassan Recitation and Naat Competition was held at Chowk Pindori in which around fifty children participated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ مقابلہ حسن قرات و نعت چوکپنڈوڑی میں منعقد ہوا جس میں پچاس کے قریب بچوں نے حصہ لیا قرات کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن جواد، دوسری محمد رمان قادری اور تیسری پوزیشن حافظ عبدالقادر نے حاصل کی۔ نعت کیٹگری 1 میں پہلی حسیب احمد، دوسری عبدالرحیم اور تیسری محمد سمیع اللہ جبکہ نعت کیٹگری دوم عمر فاروق نے پہلی،حبیب اور عمر حیات نے دوسری جبکہ محمد حماد طارق اور محمد معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انعام حاصل کرنے والے بچوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی پروگرام کے مہمان خصوصی ممتاز پوٹھوہاری شاعر براڈ کاسٹر بابو یاسر محمود کیانی تھے جنھوں نے پروگرام کے اختتام پر حضور کی سیرت پر گفتگو کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے شعبہ قرات میں قاری یاسر مشتاق نعیمی، قاری قلزم اور قاری یاسین جبکہ نعت میں پروفیسر شاہد جمیل مہناس، ماسٹر مدثر فیاض بھٹی، قاری وقاص حبیب کیانی نے ججز کے فرائض سرانجام دیے جبکہ ماہر تعلیم ماسٹر اظہر نے پروگرام کوآرڈینیٹز کے طور پر کردار ادا کیا۔
میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جمعرات کی شام کو کلرسیداں،چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور دیگر کئی مقامات پر مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں
In connection with Milad-ul-Nabi ﷺ, torch-carrying rallies were held on Thursday evening
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جمعرات کی شام کو کلرسیداں،چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور دیگر کئی مقامات پر مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں کلرسیداں میں بزم نصیریہ اور بزم غلامان رسول کے زیراہتمام مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار محمود احمد بھٹی، ایس ایچ او سبطین الحسنین بھی ریلی کے ہمراہ موجود رہے سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام دارالعلوم انوار القرآن چواخالصہ سے ریلی نکالی گئی جس کے شرکا نعت خوانی کرتے ہوئے جامعہ مسجد صدیق اکبر پہنچے جہاں مفتی محمد اکبر اویسی و دیگر نے خطاب کیا اس کے علاوہ سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کلاں میں بھی مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔
میلاد النبی ﷺ کے بڑے جلوسوں کے علاوہ سینکڑوں چھوٹے بڑے دیہات اور گاؤں سے بھی جلوس میلاد النبی برآمد ہوں گے
Apart from the big processions of Milad-ul-Nabi ﷺ, hundreds of small villages will also take part in Milad-ul-Nabi processions
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—کلرسیداں,چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری سے آج میلاد النبی ﷺ کے بڑے جلوسوں کے علاوہ سینکڑوں چھوٹے بڑے دیہات اور گاؤں سے بھی جلوس میلاد النبی برآمد ہوں گے کلرسیداں میں مرکزی میلاد کمیٹی اور بزم رضائے مصطفی کے زیراہتمام مرکزی جلوس مرید چوک سے مین چوک کی جانب روانہ ہو گا جس میں درجنوں دیہات کی میلاد کمیٹیاں بھی شرکت کریں گی چوآخالصہ میں سیرت کمیٹی کے زیراہتمام ایک بڑا جلوس سرصوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جس میں منیاندہ،نمبل،سکرانہ،انچھوہا، پنڈورہ،شاہ خاکی،دھانگلی،حیال میرگالہ،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،سہوٹ،ڈھوک ہائے سنگال،بنگیال،دولعل قریشی،چورہ،کنیال،مقدم،کھناہدہ،چوا خالصہ کی میلاد کمیٹیاں بھی شرکت کریں گی شرکا جلوس سرصوبہ شاہ،موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،لاری اڈہ،چوآخالصہ شہر،مین بازار،بنک چوک میلاد چوک سے ہوتے ہوئے دارالعلوم انوار القران دوبیرن روڈ چوا خالصہ پہنچیں گے جہاں مقررین خطاب کریں گے دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری،شاہ باغ تریل سمیت تمام چھوٹے بڑے دیہات سے جلوس نکالے جائیں گے۔
چار رکنی پوٹھوہاری ادبی و ثقافتی طائفہ دو ہفتے کے دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
A four-member Pothohari literary and cultural groups arrived in the United Arab Emirates on a two-week visit
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)— چار رکنی پوٹھوہاری ادبی و ثقافتی طائفہ دو ہفتے کے دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا وفد میں معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ واجد اقبال حقیر،معروف شعر خوان راجہ ساجد محمود،ستار نواز راجہ عدیل اور سینئیر گھڑا نواز صوفی پرویز منگرال شامل ہیں۔ واجد حقیر مشاعرے سنائیں گے جبکہ راجہ ساجد محمود و ٹیم شعر خوانی کے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پہلا پروگرام 30 ستمبر کو شارجہ کلچرل سینٹر میں ہوگا جبکہ 7 اکتوبر کو دیرہ دوبئی میں پروگرام ہوگا۔
آستانہ عالیہ کلرسیداں سے دربارعالیہ بلاوڑہ شریف (کوٹلی ستیاں)تک میلاد ریلی نکالی جائے گی
A Milad rally will be held from Astana Alia Kallar Syedan to Darbar Alia Balawara Sharif (Kotli Sattian)
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—آج بعد نمازجمعہ آستانہ عالیہ کلرسیداں سے دربارعالیہ بلاوڑہ شریف (کوٹلی ستیاں)تک میلاد ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کریں گے جس میں ان کے عقیدت مند کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
محمد ظریف راجا کی کاوشوں سے وہاں پچاس کی بجائے سو کیوی کا نیا ٹرانسفامر نصب کردیا گیا
With the efforts of Muhammad Zarif Raja, a new transformer of 100 KV was installed there instead of 50
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2023)—چوآخالصہ شہر کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی لو وولٹیج کی بڑھتی ہوئی شکایات پر پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی کاوشوں سے وہاں پچاس کی بجائے سو کیوی کا نیا ٹرانسفامر نصب کردیا گیا جس پر ماسٹر منظور کیانی،راجہ شفیق الحق،راجہ فیاض،راجہ فاروق،راجہ ارشاد،راجہ ارشد،راجہ عمران،راجہ عثمان،راجہ واجد،راجہ ظہیر،راجہ جہانگیر اور دیگر نے محمد ظریف راجا اور ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا شکریہ ادا کیا۔