DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Under the supervision of Councillor Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group), the work of laying Sui gas pipeline is going on rapidly.

کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کے زیر نگرانی سوئی گیس پائپ لائن بچھائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2023)
“فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کے زیر نگرانی سوئی گیس پائپ لائن بچھائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری، موہڑہ رجوال کے بعد محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع(چیئرمین سرور گروپ)اور اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ اور”فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) کا تہ دل سے شکر یہ، تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ان کی شب و روز کوششو ں سے گذشتہ دنوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کے ذریعے تھوہا خالصہ کے علاقوں سڑھاٹی راجگان،موہڑہ راجوال، محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں،کلوٹ راجگان،موہڑہ پال کے گیس کے پائپ ان کے پاس تھوہا پہنچ گئے تھے اوران علاقوں میں میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر اہل علاقہ نے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کا شکر یہ ادا کیا راجہ عرفان سرور نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارا علاقہ سوئی گیس جیسی نعمت سے مستعفید ہونگے اہل علاقہ نے راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے اور اہلیان علاقہ نے سابق وزیراعظم شاہد ہاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ اور”فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 September 2023)
Under the supervision of  Councilor Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group), the work of laying the gas pipeline is going on rapidly, after Mohra Rajwal, the work of laying gas pipeline has started in Mohalla, Khaliyot, Deri Bhattian (Chairman Sarwar Group). On behalf of the people of the area, former Prime Minister Shahid Khaqan, former MPA Raja Sagheer Ahmed, Hafiz Usman Abbasi, Shaukat Janjua and “Farzand Thoha” Councilor Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group) are deeply grateful. The series of public service by personality Raja Irfan Sarwar of Thoha Rajgan (Chairman Sarwar Group) is continuing with his day and night efforts in recent days through Special Assistants of former Prime Minister of Pakistan Hafiz Usman Abbasi and Shaukat Janjua of Thoha Khalsa.

مافیاز کے خلاف آپریشن پر راجہ عامر مظہر کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین

Raja Amir Mazhar’s tribute to Army Chief General Asim Munir for the operation against mafia

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2023)
مافیاز کے خلاف آپریشن پر راجہ عامر مظہر کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین سمگلنگ، ڈالر اور چینی مافیا کے خلاف پاکستان بھر میں آپریشن کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے مافیاز کے خلاف کارروائیوں پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کے بعد سمگلنگ، ڈالر اور چینی مافیا کے خلاف پاکستان بھر میں آپریشن کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ڈالر بھی روپے کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کے خلاف کارروائی پر پوری پاکستانی قوم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جا ری رہنا چاہیے تاکہ پٹرول، بجلی اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو آسانی ہو۔

چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا صدیوں پر نہیں ہو گا

The void created by the death of Chairman Master Zahoor Abbasi will not be fulfilled

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2023)
چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا صدیوں پر نہیں ہو گا، مرحوم ایک نیک ملنسار، علیم وخوش گفتار تھے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی آف منیند شریف نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی ایک وفا شعار با کردار شخصیت کے مالک تھے انھوں نے اپنی سیاسی اور نجی زندگی با اخلاق اور شاندار انداز میں گزاری کہوٹہ کی دھرتی اورعباسی خاندان ایک مخلص،غریب پرور خدائی خدمات گار شخصیت سے محروم ہوگئی ہزاروں کی تعداد میں عزیز و اقارب سیاسی سماجی مذہبی شخصیات ہر مکتب فکر کے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہر آنکھ اشکبار تھی ہماری اللہ پاک سے دعا ہے ماسٹر ظہور عباسی اور ان کی اہلیہ کی مغفرت و بخشش فرمائے آمین۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button