کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2023)—ڈی ایچ اے کلرسیداں میں واردات۔تین مسلح ملزمان نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر مارا پیٹا قیمتی کاغذات موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی چھین کر فرار،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ اعجاز سرور سکنہ ڈی ایچ اے کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ڈی ایچ اے کلر سیداں میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتا ہوں۔گزشتہ رات ایک بجے کے قریب میں سکول اے پی ایس کے ساتھ اپنی پکٹ پر ڈیوٹی کر رہا تھا کہ تین افراد جن کے پاس اسلحہ تھا اور ایک کے پاس کلہاڑی تھی اچانک کیبن میں داخل ہوئیاور آتے ہی مجھے گردن سے پکڑا اور مارنا شروع کر دیا اس کے بعد ایک شخص نے میرے ہاتھ پشت پر باندھ کرمیرے کیبن کی تلاشی لی جہاں سے وہ ایک بیگ جو کہ میجر صاحب نے دیا تھا اس میں دفتر کے قیمتی کاغذات اور مبلغ 5لاکھ روپے کی رقم اٹھا لی اس کے علاوہ کیبن میں موجود وارلیس سیٹ مٹرولا مالیتی دو لاکھ روپے اور میرا موبائل فون مالیتی دو لاکھ روپے زبردستی اٹھا کر لے گئے۔
Kallar Syeddan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 28, 2023)—In a daring robbery, three armed criminals targeted the DHA Kallar Syedan community, leaving a security guard injured and fleeing with valuable documents, mobile phones, and a substantial amount of cash. The incident has prompted an immediate investigation by the Karachi police.
Ijaz Sarwar, a resident of DHA Kallar Syedan and a security guard, recounted the terrifying incident. He said, “I work as a security guard in DHA, Last night, around 1:00 AM, I was on duty with my colleague at School APS. Three individuals, armed with weapons and one carrying a machete, suddenly entered the cabin. They grabbed me by the neck and started assaulting me. Afterward, one of them tied my hands behind my back and searched the cabin. They found a bag provided by Major Sahib containing valuable documents and a sum of 500,000 rupees in cash.”
Sarwar continued, “In addition to this, they forcibly took away a wireless set worth two hundred thousand rupees and my mobile phone worth another two hundred thousand rupees.”
The police have initiated an investigation into the incident, and security measures within DHA are expected to be strengthened to prevent similar occurrences in the future.
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیئے پہلی بار عوامی خواہشات پر حلقہ بندیاں کر کے کلرسیداں کے لاکھوں لوگوں کے شکوؤں اور دکھوں کا مداوا کیا ہے
For the first time, the Election Commission has resolved the grievances and sufferings of millions of people of Kallar Syedan by delimiting constituencies based on public wishes for the general elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2023)—الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیئے پہلی بار عوامی خواہشات پر حلقہ بندیاں کر کے کلرسیداں کے لاکھوں لوگوں کے شکوؤں اور دکھوں کا مداوا کیا ہے جس پر عوام میں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کا نمبر تبدیل کر کے اسے این اے 51 قرار دیا گیا قومی اسمبلی کا یہ حلقہ پہلی بار عوامی خواہشات پر تشکیل دیا گیا جو ضلع مری کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی دو تحصیلوں کہوٹہ اورکلرسیداں پر مشتمل ہو گا صوبائی حلقہ پی پی 6 ضلع مری پر مشتمل ہو گا جبکہ پی پی 7 تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ پر مشتمل ہو گا اس طرح پہلی بار تحصیل کلرسیداں کو قومی و صوبائی اسمبلی کے ایک ہی حلقوں میں شامل رکھا گیا ہے جبکہ این اے 52 تحصیل گوجرخان اور راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری پر مشتمل ہو گا جس میں تحصیل گوجرخان کے علاوہ تھانہ روات کی یوسیز بگا شیخاں،ساگری،مغل،لوہدرہ اور تخت پڑی شامل ہوں گی۔ادہر تحصیل کلرسیداں کو قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ایک ساتھ شامل رکھنے پر تحصیل کلرسیداں کے ہر شہری اور ووٹر نے الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر کیا ہے دریں اثنا سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق ارکان بلدیہ کلرسیداں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری ضیارب منہاس،عاطف اعجاز بٹ،صوبیدار ظفراقبال بیگ، راجہ پرویز اختر منہاس،چوہدری مشتاق حسین،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،پی ٹی آئی کے رہنماوں کرنل محمد شبیر اعوان،ہارون کمال ہاشمی، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی،پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ پی پی سات کے صدر حافظ محمد احسان،مسلم لیگ ن کے رہنماوں محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل، ماسٹرعبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،امیدواران حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم نے بھی نئی حلقہ بندیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جس نے پہلی بار کلرسیداں کو تقسیم کرنے کی بجائے ایک ہی حلقہ میں شامل کیا ہے۔
نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے
Mohalla Sheikhan; Unknown suspects stole the motorcycle
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2023)—فریان علی سکنہ محلہ شیخان کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے 8بجے اپنا موٹر سائیکل گھر کے قریب کھڑا کیا 9 بجے کے قریب جب باہر آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے ادھر محمد طاہر اخلاق سکنہ ڈھوک دل محمد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز کلر سیداں میں شاپنگ کیلئے آیا تو اس دوران نامعلوم ملزم نے میری جیب سے موبائل فون چوری کر لیا۔
سموٹ کلب (کلرسیداں)نے چودھری فیصل پرویز بھٹی کلب کو شکست دے دی
Smot Club (Kallar Syedan) defeated Chaudhry Faisal Parvez Bhatti Club
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2023)—گزشتہ شب سراے عالمگیر ضلع گجرات میں ہونے والے والی بال میچ سموٹ کلب (کلرسیداں)نے چودھری فیصل پرویز بھٹی کلب کو شکست دے دی، بلال وڑائچ اور منہاس گوندل کا زبردست ڈیفنس زاہد کرنانہ نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم تیار کر لی
The Election Commission has prepared the polling scheme for the upcoming general elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2023)—الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم تیار کر لی،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقوں میں انتخابات ہوں گے،قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں انتخابات ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گا،جس کے لیئےملک بھر میں 91809 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے جائیں گے جن میں41809 پولنگ سٹیشن نارمل، 32508 حساس پولنگ سٹیشن قرار پائے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 17411 پولنگ سٹیشن کو انتہائی احساس قراردیا ہے علاوہ ازیں عام انتخابات پر 10 لاکھ پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔