کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،ستمبر,2023)—عام انتخابات کے لیئے حلقہ بندیوں میں تحصیل کلرسیداں کو یکجا رکھنے کا خواب اس بار بھی شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دیتا ذرائع کے مطابق تحصیل کلرسیداں کو صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 7 اور 8 میں پھر تقسیم کردیا گیا حتمی اعلان آج فہرستیں آویزاں ہونے پر سامنے آئے گا مگر ذرائع کے مطابق بلدیہ کلرسیداں اور قانون گو حلقہ کلرسیداں کی یوسیز بشندوٹ،گف،غزن اباد،بھلاکھر ماسوائے دھمالی،قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسی دوبیرن کلاں،یوسی نلہ مسلماناں اور پٹوار سرکل بنائل کو پی پی سات کہوٹہ جبکہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسیز کنوہا،چوآ خالصہ،سموٹ،پٹوار سرکل منیاندہ اور دھمالی کو پی پی 8 گوجرخان بشمول قانون گو حلقہ قاضیاں و دیگر کے ساتھ منسلک کردیا گیا جس سے کلرسیداں تحصیل کو ایک بار پھر مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے اس کی مرکزیت کو ختم کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul-Haq Qureshi, September 27, 2023) — The dream of keeping the Kallar Syedan division together in constituency demarcations for the upcoming general elections appears to be shattered once again. According to sources, Kallar Syedan has been divided into two separate constituencies, PP-7 and PP-8, for the Provincial Assembly. The final announcement is expected today as the electoral lists are made public.
However, according to sources, the Kallar Syedan Municipal and Tehsil Kallar Syedan areas have been assigned to PP-7, encompassing Ghazniabad, Bhalakhar, Dhamali, Choa Khalsa, Doberan Kallan, Nalla Muslimana, Banhal, Nalla Muslimana, and Patwar Circle Banhal. On the other hand, PP-8 includes Kanoha, Choa Khalsa, Smot, Patwar Circle Manianda, and Dhamali, along with Qazian and others, effectively splitting Kallar Syedan into different constituencies once again.
بینک مینیجر کو گھر جاتے ہوئے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
Bank Manager shot and injured on his way home
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،ستمبر,2023)—نعمان رفیق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کلر سیداں میں ایک نجی بنک میں بطور منیجر کام کر رہا ہوں۔گزشتہ روز چھ بجے کے قریب میں اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنی گاڑی پر اپنے گھر کہوٹہ جا رہا تھا چوکپنڈوری سے کہوٹہ کی جانب ٹرن لینے لگا تو روڈ پر رش کی وجہ سے مجھے گاڑی روکنا پڑی۔اسی اثناء میں دو نوجوان لڑکے جن میں سے ایک جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا نے میری گاڑی کے بالکل پاس آ کر اپنا پسٹل والا ہاتھ میری گاڑی کے اندر گھسا کر سیدھا فائر کیا جو میری بائیں ٹانگ کی ران پر لگا جس پر میں نے کار کو اس لڑکے کی جانب موڑ کر ریس دی جس پر وہ دونوں فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے قیصر ریاض،فیصل ریاض کیانی حال مقیم یو کے اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
سبحان اور حامد جہانگیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case was registered against Subhan and Hamid Jahangir
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،ستمبر,2023)— آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر گھر میں داخل ہو کر مرد و خواتین اور بچوں کو اسلحہ کی نوک پر ڈرانے دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر زعفران حسین کی درخواست پر سبحان اور حامد جہانگیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔