DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Member of British Parliament Ms. Naseem Naz Shah visited Chakswari Press Club.

شیڈومنسٹربریڈفورڈبرطانیہ و ممبرآف برطانوی پارلیمنٹ محترمہ نسیم ناز شاہ نے چکسواری پریس کلب کا دورہ کیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) —شیڈومنسٹربریڈفورڈبرطانیہ و ممبرآف برطانوی پارلیمنٹ محترمہ نسیم ناز شاہ نے چکسواری پریس کلب کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ کونسلر کنیز اختراور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ شیڈو منسٹر آف برطانوی پارلیمنٹ نسیم ناز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو وہ آزادیء رائے حاصل نہیں جو برطانیہ میں حاصل ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ صحافیوں کو یہاں بھی لکھنے اور بولنے کی مکمل آزادی ہو۔صحافی جہاں ہمارے اچھے کاموں کی تعریفیں کرتے ہیں وہیں ہماری غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں تا کہ ہم اپنی سمت کو درست کر سکیں۔ جس طرح سیاستدانوں کی زندگی خطرے میں رہتی ہے ایسے ہی صحافیوں کو بھی خطرات لاحق رہتے ہیں۔میں تمام صحافیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیں کوریج دیتے ہیں۔میرا تعلق بھی چکسواری شہر سے ہے۔میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ جو بھی اچھی چیزیں نکلتی ہیں وہ چکسواری سے ہی نکلتی ہیں۔ مودی نے 370کو ختم کر کے جو نئے قوانین بنائے تھے میں نے اس وقت بھی پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی۔ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس پر ہم سب کو دکھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مشکل دور چل رہا ہے۔ کوڈ کے بعد کے اثرات آ رہے ہیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مسائل درپیش ہیں۔میری وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقات ہو گی اس میں کشمیری عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی بات کروں گی۔ میں کوشش کروں گی کہ متاثرین منگلا ڈیم کی آواز بلند کروں۔صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل نے ناز شاہ اور ان کے ساتھ اانے والے تمام ممبران اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ چکسواری پریس کلب کے قیام اوربانی صدر صوفی محمد رشید احمد کی کاوشوں اور عوامی خدمات کا تذکرہ بھی کیا۔ سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔محترمہ ناز شاہ کے ہمراہ ان کے میزبان الطاف بروٹی،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب چودھری،حاجی گودڑ حسین،عمران بلال،اویس مغل خواجہ اشفاق انجم،عدیل مغل اور دیگر بھی تشریف لائے۔چکسواری پریس کلب سابق صدر،صدر سی یو جے ضلع میرپور راجہ نثار احمد خان،سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،نائب صدر محمد تاج جالب،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق نائب صدر معظم علی چودھری،سیکرٹری نشر و اشاعت عدیل رفیق بھٹی،سابق سیکرٹری نشر و اشاعت نوید یونس چودھری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 26, September 2023) — Shadow Minister Bradford, UK and Member of British Parliament Ms. Naseem Naz Shah visited Chakswari Press Club. She was accompanied by Councilor Kaniz Akhtar and other members. Naseem Naz Shah said that journalists in Pakistan do not have the freedom of opinion like we have in Britain. We wish that journalists have full freedom to write and speak here too.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) — محترمہ نسیم ناز شاہ ایم پی و شیڈو منسٹر برطانوی پارلیمنٹ گزشتہ روز چکسواری کے دورہ پر بروٹی ہاؤس پہنچیں۔ان کا بروٹی ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ میزبان الطاف بروٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے محترمہ ناز شاہ نے کہا کہ چکسواری میرا گھر ہے اور جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا اور مجھے محنتوں سے نوازا میں اس کیلئے آپ کی مقروض ہوں۔میں آپ کی بیٹی ہوں،آپ کی بہن ہوں،آپ نے جس طرح مجھے سپورٹ کیا میں امید کرتی ہوں کہ آپ اسی طرح اپنے علاقہ کی دوسری بیٹیوں کو بھی سپورٹ کریں گے تا کہ وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ سیاست میں حصہ لے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ میں الطاف بروٹی کی خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اس وقت سپورٹ کیا جس وقت مجھے ایک نوکری کی تلاش تھی۔انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ کامیابی کے سو باپ ہوتے ہیں لیکن ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ الطاف بروٹی کی سپورٹ اور کاوش کو میں سلام پیش کرتی ہوں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ ہماری کمیونٹی کو برطانیہ میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان مسائل کے حل کیلئے میں پوری کوشش کرتی ہوں۔ ہمارا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ جن بچوں او ر بچیوں کی شادیاں کر کے انھیں برطانیہ لے جایا جاتا ہے ان کو شہریت کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ایک غلط روایت یہ بھی چل رہی ہے کہ بعض لڑکیاں صرف شہرت کے جلد حصول کیلئے خود کو مظلوم ظاہر کر کے درخواست دیتی ہیں کہ ہمیں سسرال والوں نے مارا پیٹا ہے۔بعض دفعہ ایسی فیک نیوز بھی چلوائی جاتی ہیں اگر کوئی ایسا واقعہ سامنے آئے تو اس کی تحقیق کریں۔بعض کیسز میں ایسا ہوا ہے کہ بعض بچیوں کو گھر سے نکال دیا گیا اور انھیں شہریت بھی لینے نہ دی گئی لیکن میں نے اس لڑکی کو واپس بلوا کر برطانوی قانون کے مطابق شہریت لینے میں مدد دی۔میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ ایسے مسائل کے حل کیلئے ہماری مدد کریں۔ان کے ساتھ آئی ہوئی کونسلر کیتھلے کنیز اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فیض پور شریف سے ے اور ہم نے برطانیہ میں سیاسی زندگی کا آغاز کیا ہے تو ہمیں مشکلات ضرور پیش آئیں۔کیونکہ ایک عورت کے مختلف کردار ہوتے ہیں وہ ماں بھی ہوتی ہے بیٹی بھی بیوی بھی اور سوشل ورکر بھی۔ ان تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنا اور پھر سیاست کے میدان میں کام کرنا بہت سے چیلنجز کی مانند ہوتا ہے۔ آپ سے یہی گزارش کروں گی کہ جیسے آپ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں ایسے ہی یہاں کی خواتین کو سپورٹ کریں جو سیاست کے میدان میں اپنا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ چکسواری کی بیٹی آج ایم پی بن کے چکسواری تشریف لائی ہیں۔ محترمہ ناز شاہ تین بار الیکشن جیت کر ممبر بنی ہیں۔ہم دعا گو ہیں کہ وہ چوتھی بار بھی جیتیں اور منسٹر بنیں اور کشمیریوں کے مسائل حل کریں۔ الطاف بروٹی نے مہمانون کا شکریہ کیا اور کہا کہ محترمہ ناز شاہ کے ساتھ میں نے سات سال کام کیا ہے۔محترمہ ناز شاہ ایک ٹیلنٹیڈ خاتون ہیں۔انھوں نے اپنی محنت اور کام سے یہ مقام پایا ہے۔برطانیہ میں کوئی سفارش کام نہیں کرتی۔اس پر وقار تقریب میں نظامت کے فرائض چکسواری پریس کلب کے سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے سرانجام دئیے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت سابق صدرافراز محمود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ نائب صدر محمد تاج جالب نے پیش کی۔تقریب کی ابتدا میں الطاف بروٹی کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس تقریب میں چئیرمین حاجی فضل حسین روپیال،چئیرمین یونین کونسل پنیام حاجی بشی رپرواز، معروف بزنس مین داؤد احمد کاشف، مرکزی انجمن تاجران چکسواری کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب،حاجی گودڑ حسین،چودھری محمد شفیق،گرداور (ر)غلام رسول،مرزا افتخار صدر میڈیکل سٹورز اینڈ پرائیویٹ اسپتال،کونسلر رجب علی،چکسواری پریس کلب کے سابق صدور مرزا محمد نذیر،افراز محمود راجہ،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،نائب صدر محمد تاج جالب،اویس مغل،چودھری مظہر الہٰی،راجہ عدالت خان،عمران بلال،غلام مرتضیٰ عطاری،قاضی جہانگیر،عبدالرؤف اور دیگر مہمانون نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) —فوڈ انسپکٹر چکسواری چودھری ساجد حسین،فوڈ انسپکٹر ڈڈیال شاہد ناظم اور معان خصوصی خادم حسین چودھری نے گزشتہ روز چکسواری بازار کا دورہ کیا۔ ہوٹلز،بیکریوں اور مختلف دکانوں اور ٹیک ویز کا معائنہ کیا۔ دودھ کی دکانوں سے دودھ کے نمونے بھی حاصل کئے۔انھوں نے ہوٹل مالکان کو صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کا حکم نامہ جاری کیا۔ جعلی پاپڑ و کرپس وغیرہ کے حوالہ سے کریانہ سٹورز کے مالکان کو آگاہی دی کہ جو کمپنیاں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان سے پاپڑ اور سلانٹیاں نہ خریدیں۔ بیکریوں کو خاص طور پر چیک کیا گیا اور ابتدائی طور پر ان کو وارننگ دی گئی۔چودھری ساجد حسین نے دکانداروں کو بتایا کہ وزیر اعظم ا ٓزاد کشمیر اور سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ ہوٹلوں ا ور بیکریوں میں صفائی کا نظام بہترین بنایا جائے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خورد و نوش کو تیار کیا جائیا ور فروخت کیا جائے۔انھوں نے وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کسی کی شکایت ملی توہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) — انجمن تاجراں چکسواری کے صدر راجہ ساجد محمود نے کہا ہے کہ چکسواری بازار میں تعینات کئے گئے ٹریفک پولیس کانسٹیبل انتہائی لا پرواہ اور غیر سنجیدہ ہیں ان کو تعینات کرنا صرف اور صرف قومی پیسے کا ضیاع ہے۔بازار میں تعینات کانسٹیبلوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔دونوں مختلف دکانوں میں بیٹھ کر مشروبات پیتے نظر آتے ہیں یا پھر موبائل فون پر کھیلتے نظر آتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی تعیناتی قومی خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ میں نے ان سے چند منٹ گفتگو کی ہے لیکن ان کا رویہ ایسا تھا کہ میں مجبور ہو گیا ہوں کہ ایس ایس پی سے گزارش کروں کہ ان کا قبلہ درست کیا جائے یا ان کی خدمات واپس لے لی جائیں تا کہ قومی پیسہ تو ضائع نہ ہو سکے۔راجہ ساجد محمود نے کہا کہ چکسواری بازار میں ٹریفک کا نظام بگڑا ہوا ہے۔ لوگ سڑکوں پر ہی نو پارکنگ کے بورڈز کے سامنے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں۔ایس ایس پی ضلع میرپور نوٹس لیں ا ور مذکورہ ٹریفک کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) —چکسواری بازار میں پبلک ٹوائیلٹس کی کمی۔چکسواری میں پلازہ مالکان نے حکومتی رولز و قوانین کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں۔ چکسواری بازار میں بڑے بڑے شاپنگ مالز موجود لیکن مالکان نے ان میں پبلک ٹوائیلٹس نہیں بنائی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین کو شاپنگ کے دوران اگر بچوں کو واش جانے کی ضرورت پڑے تو مسئلہ بن جاتا ہے۔ بڑے بڑے پلازوں ا ور کاروباری مراکز کے مالکان نے اپنے پلازوں میں موجود واش رومز کو ختم کر دکانیں بنا دی ہیں اور ہزاروں روپے کرایہ وصول کرتے ہیں۔حکومتی قوانین کے مطابق ہر شاپنگ مال یا پلازہ میں کم از کم دو عدد ٹوائیلٹس موجود ہونی چاہیے لیکن چکسواری میں پلازہ مالکان نے اس قانون کو ہوا میں اڑا دیا ے۔ جس کی وجہ سے چکسواری بازار میں آنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاجروں ا ور عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ پلازہ مالکان سے ہر پلازہ میں پبلک واش رومز بنوائے جائیں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) — انسپکٹر محمداسماعیل خان مرحوم کے فرزنداورراجہ ایاز احمدخان کے بڑے بھائی راجہ تنویراحمدخان مرحوم ومغفور کاختم چہلم شریف گزشتہ روز بوعہ ملکاں یونین کونسل فیض پورشریف میں اداکیاگیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی محفل نعت دعائے مغفرت اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا دعائیہ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاچکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلے محمداقبال خواجہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی علامہ مولانا غلام فریدنے دعاکرائی حافظ عبدالجبار محمدناصر اقبال مدنی اورمحمدفیصل قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا دعائیہ تقریب میں راجہ تنویر احمدخان مرحوم کے عزیز واقارب دوست واحباب سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اللہ دتہ بسمل نمائندہ خصوصی چکسواری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,ستمبر,2023) —انجمن نوجوانان اسلام ضلع میرپور کے صدر مولانا محمداحمدرضاچشتی حیدری نے کہاہے کہ محافل میلادالنبی ﷺمیں ملک وملت کی سلامتی کے لئے معاشرے میں امت مسلمہ کی رہنمائی صرف اورصرف قرآن پاک اوراحادیث رسول ﷺ کی روشنی میں ہی ممکن ہے اہلسنت وجماعت کے مبلغین اورواعظین سے گزارش کرتے ہیں کہ بے جااشتعال انگیز گفتگو سے پرہیز کریں اورہرکسی شخص پربے ادبی وگستاخی کاالزام لگانے سے پہلے ہربات کی تحقیق ضرور کرلیں تاکہ عوام الناس سیدھے رستے پرچلنے کے بجائے گمراہی طرف نہ چل پڑیں دین اسلام میں تبلیغ واشاعت کامعیار حکمت عملی ہے پیارومحبت کے ساتھ اسلامی تعلیمات لوگوں کے دلوں میں ڈال کرعشق مصطفٰے ﷺ سے روشن کریں اسلام پیارومحبت اخوت بھائی چارے کادرس دیتاہے اسلام امن وآشتی کادین ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار چکسواری میں مقامی علماکرام وحفاظ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چکسواری میں حسب روایت سابق امسال بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شان وشوکت تز ک واحتشام انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانے کے حوالے سے تیاریاں اورانتظامات عروج پر ہیں فرزندان توحید اورشمع رسالت ﷺ کے پروانے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے جلوس وجلسے کے انتظامات اورتیاریوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں عاشقان رسول ﷺ کاجذبہ اورجوش قابل دید ہے جوں جوں بارہ ربیع الاول قریب آرہاہے اس جوش وجذبے اورمذہبی عقیدت میں اوراضافہ ہورہاہے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے چکسواری شہرکے مختلف بازاروں اورمارکیٹس میں زبردست لائٹنگ کی گئی ہے اورکی جارہی ہے میں تمام عاشقان رسول ﷺ کے اس جذبے اورعقیدت پرانہیں ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں مرکزی میلادکمیٹی چکسواری کے ساتھ عوام اہلسنت اورچکسواری بازار کی تاجربرداری کاتعاون مثالی ہے میں اس پرخلوص تعاون پرعوام اہلسنت اورتاجربرادری کاشکریہ اداکرتاہوں

Show More

Related Articles

Back to top button