DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: The body of Wajhat Satti pulled out by Pak Navy
کہوٹہ: پاک بحریہ نے وجاہت ستی کی لاش نکال لی
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،24ستمبر2023)24 سالہ نوجوان وجاہت ستی ولد محمد حنیف ستی سکنہ سون جو گزشتہ روز پانہ پل گراری دریا کے پاس نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے مرحوم کی نعش مل گئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کو نکالا جا رہا ہے اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے,وجاہت کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈنے کے لیے ( پاک نیوی ) کے غوطہ خور پہنچ گےاور نعش کو نکالا۔
Kahuta (Pothwar.com, 24 September 2023) The body of 24-year-old Wajhat Satti, son of Muhammad Hanif Satti of village Soon, who drowned while bathing near the Pana Bridge Girari river, has been found. According to rescue sources, the body is being exhumed. As soon as the information is received, a large number of local people reached the spot, and divers of (Pak Navy) arrived and managed to find the dead body of Wajahat and take it out.
راجہ مشتاق احمد جنجوعہ کی والدہ ماجدہ سپر د خاک،نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
Mother of Raja Mushtaq Ahmed Janjua passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2023)
تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ مشتاق احمد جنجوعہ کی والدہ ماجدہ سپر د خاک،نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،تفصیل کے مطابق تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ کی والدہ ماجدہ،راجہ اشتیاق جنجوعہ، کاشف جنجوعہ، مدثر جنجوعہ، مبشر جنجوعہ،عتیق جنجوعہ کی دادی جان رضائے الہی سے وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ مکھیالہ راجگان ہاؤس،جھاوڑہ،دھمیال راولپنڈی میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں جنجوعہ راجدھانی قلعہ مکھیالہ سے محترم المقام راجہ جواد علی جنجوعہ اور راجہ اصغر علی خان، راجہ عارف زمان مہدی (دراپور)، راجہ عامر اقبال جنجوعہ آف کرنگل (سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس)، راجہ افتخار اکرم جنجوعہ (رتوچھہ)، راجہ آصف صاحب (دھمیال)، محترم کنور قطب الدین صاحب، راجہ تحسین الحسن جنجوعہ (جھاٹلہ)، راجہ فرقان لہراسب علی خان (داراپور)، راجہ فراز جنجوعہ (جھاٹلہ)، محب گلستان جنجوعہ (گوڑھا راجگان)، کمانڈر ریحان جنجوعہ اور میجر راشد صاحب (چکری راجگان جہلم)، سینیٹر چوہدری تنویر صاحب کے صاحبزادے جناب اسامہ چوہدری، ملک ابرار (ایکس ایم این اے)، راجہ عرفان امتیاز (ایکس وائس چیئرمین چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ)، راجہ جہانداد خان (ایکس وائس چیئرمین راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ)، محترم چوہدری ظفر الپیال، راجہ مشرف جنجوعہ، ایڈووکیٹ ڈاکٹر راجہ جاوید جنجوعہ (کجھولہ)، ڈی ایس پی شکیل ظفر (رتوچھہ)، راجہ طارق (ایکس ناظم رنیال)، راجہ خضر (رنیال)، راجہ فیصل صاحب، میجر عقیل رضا بزمی صاحب (آدڑہ)، حامد نواز جنجوعہ (ایکس تحصیل ناظم راولپنڈی)، راجہ ثاقب صاحب (دھمیال)، راجہ وقاص نواز بھٹی، فصیح بن طارق، ایڈووکیٹ بابر بھٹی (ایکس چئیرمن دھمیال)، حاجی ظفر صاحب (جٹال جنجوعہ)، عمران قریشی بن بابو شفقت قریشی، راجہ اورنگریب (ایکس چئیرمن یو سی چہان)، راجہ ارشد (چئیرمن یو سی اڈیالہ)، جانیز بٹ ایڈوکیٹ، ایس آر او امتیاز صاحب، آر او ملک اظہر صاحب، مہر زمان (فریڈم سکیورٹی سروسز)، ناصر منج صاحب، ایڈووکیٹ طاہر چوہان، ملک عمران، شعیب نصیر جنجوعہ (ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ پلاننگ)، راجہ علی (دھمیال)، راجہ قاسم مہدی (دھمیال)، راجہ ظہیر عباس (دھمیال)، راجہ ارشد جنجوعہ (سلوئی)، راجہ رضوان عباس (اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام)، چوہدری عدنان ظہور (آدڑہ)، چوہدری گل نواز (ایکس وائس چیئرمین رنیال)، چوہدری خرم وڑائچ (ایکس ممبر کنٹونمنٹ بورڈ)، بیرسٹر راجہ حمزہ، جناب الطاف کندوال (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ)، پروفیسر ارشد مصطفائی، ماسٹر غضنفر سہال، مفتی عدیل سیالوی، غلام حیدر سیالوی، غلام مرتضیٰ حبیبی، غلام محمد چشتی، چوہدری حمزہ (ایگزیکٹو مینیجر میاں گروپ چکوال)، راجہ عظمت حیات جنجوعہ (ایس ایس پی ریٹائرڈ) ممریز بھٹی کے بیٹے ارشد بھٹی (کوہالہ چکری روڈ)ایس ای واپڈا منظور جنجوعہ، ناظم بٹ، شیخ شوکت، عمران جاوید جنجوعہ (باغ راجگان)، تنویر مصطفی جنجوعہ، راجہ فیاض تبسم (وائس چیئرمین پنجاب کمپلینٹ سیل)، نعمان شوکت (ممبر کنٹونمنٹ بورڈ)، چوہدری ریاض (چئیرمن یو سی چکری)، چوہدری الیاس جٹ، نیاز اعوان،زیاد کیانی،کہوٹہ کے نوجوان صحافی راجہ کبیر احمد جنجوعہ،راجہ اشتیاق جنجوعہ نتھوٹ،راجہ عاطف جنجوعہ کہوٹہ گرڈ اسٹیشن،راجہ طیب جنجوعہ کہوٹہ گرڈ اسٹیشن،راجہ علیم جنجوعہ کہوٹہ گرڈ اسٹیشن سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت فرمائی۔
ماسٹر انور عباسی کی والدہ محترمہ(مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل
Dua e Qul observed the late mother of Master Anwar Abbassi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2023)
محمد فدا عباسی، محمد عطا عباسی اور ماسٹر انور عباسی کی والدہ محترمہ(مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل، بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت،دعائے قل میں شریک معزز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ زکیر احمد نے اپنے عظیم خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت و بندگی کے متصل بعد انسان کو والدین کیلئے حُسن سلوک کا حکم دیا ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ ہر چیز کا خالق ومالک تو رب کائنات ہے جس نے زمین بنائی،ہوا،پانی،سورج،چاند، ستاریوغیرہ پیدا کیے۔ آسمان سے بارش برسائی اور پھر انسان کی ساری ضروریاتِ زندگی زمین سے وابستہ کر دیں اور انسان کی پیدائش اور پرورش کا ظاہری سبب اسکے والدین کو بنایاانہوں نے کہا کہ ماں راتوں کو جاگ کر بچے کے اپنا آرام اپنے بچے پر قربان کرتی ہے اور باپ اپنے بیٹے اور اسکی ماں کی اخراجات پورے کرنے کیلئے دن بھر محنت و مزدوری کرتا ہے اگر اللہ تعالی نے والدین کے دل میں اُنکی اولاد کیلئے بے پناہ محبت اور ایثار کا جذبہ نہ رکھا ہوتا تو یقیناً بچہ کی صحیح معنون میں پرورش و تربیت نہ ہو پاتی اب اگر یہی بچہ بڑا ہو کر اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں بے یار ومددگار چھوڑ دے،اُن کیساتھ حُسن سلوک سے نہ پیش آئے، انکی گستاخی و بے ادبی کرے تو اس سے زیادہ بے انصافی اور ظلم کیا ہو سکتا ہیآخر میں تمام عالم اسلام بلخصو ص محمد فدا عباسی، محمد عطا عباسی اور ماسٹر انور عباسی کی والدہ محترمہ (مرحومہ)اور والد مرحوم ماسٹر سردار دوست محمد عباسی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔