DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three officers of the Punjab Police with affiliations to Kallar Syedan have been promoted

کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے تین اہلکار ترقیاں پا گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)—کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے تین اہلکار ترقیاں پا گئے، سب انسپکٹر راجہ امجد محمود کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی مل گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں انسپکٹر کے رینک لگائے۔یاد رہے کہ انسپکٹر راجہ امجد محمود کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس سے ہے اور وہ یوسی کنوہا کے سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس کے بھائی ہیں۔جبکہ کلر سیداں کے گاؤں سکوٹ سیداں سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس تھانہ مندرہ میں تعینات عقیل حسین شاہ اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے۔یہ معروف قانون دان سید تنویر حسین شاہ کاظمی ایڈوکیٹ، سب انسپکٹر سید نصرت حسین شاہ کے چھوٹے بھائی،اسلام آباد کے سینیئر صحافی سید صابر حسین،کلر سیداں کے صحافی سید مبارک حسین شاہ کے کزن ہیں۔جبکہ کلر سیداں شہر سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی محمد پرویز بھی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, September 23, 2023) – Three Punjab Police officials from Kallar Syedan have been promoted, Sub-Inspector Raja Amjad Mehmood has been promoted to the post of Inspector. IG Punjab. Dr. Usman Anwar gave him the rank of Inspector in a ceremony held in Lahore. It should be noted that Inspector Raja Amjad Mehmood belongs to Kanoha Mohra Vaince, a suburb of Kallar Syedan and he is the brother of the former Vice-Nazim of UC Kanoha, Raja Tariq Vaince. While Aqeel Hussain Shah posted in Punjab Police Station Mandra belonging to the village Skot Syedan of Kallar Syedan was promoted to the post of ASI. He is the younger brother of Syed Tanveer Hussain Shah Kazmi Advocate, Sub Inspector Syed Nusrat Hussain Shah. Syed Sabir Hussain, a senior journalist from Islamabad, is the cousin of Syed Mubarak Hussain Shah, a journalist from Kallar Syedan. While ASI Muhammad Parvez from Kallar Syedan city has also been promoted to the post of sub-inspector.

پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1670گرام چرس برآمد کر لی

The police recovered a total of 1670 grams of hashish from the possession of two drug dealers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1670گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق محمد اشرف سکنہ تریل شاہ باغ کے قبضے سے 1150گرام جبکہ احتشام حسین سکنہ درکالی شیرشاہی سے520گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

گاڑیوں کے سکریپ کی سر عام نیلامی کی جائے گی

A public auction will be held for scrap vehicles

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ مورخہ 25ستمبر بوقت دو بجے دن،دفتر ڈپٹر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی میں دفاتر کے ناکارہ سٹور،اشیاء اور گاڑیوں کے سکریپ کی سر عام نیلامی کی جائے گی۔خواہشمند حضرات اس نیلامی میں شرکت کر کے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ناکارہ سامان دفتری اوقات کار میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے،شرائط نیلامی موقع پر سنائی جائیں گی۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔

The construction of Rawalpindi Ring Road project has been started

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)—کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان روڈ، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں سمیت پانچ انٹر چینجز ہوں گیراولپنڈی رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔ادہر جمعہ کے روز گورکھ پور تراھیا کے مقام پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دورہ کیا انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کے پلان کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھو’ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ’ ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ’ محکمہ ڈویلپمنٹ’ بلڈنگ’ ایف ڈبلیو او’ نیسپاک کے نمائندے اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے۔آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سیروزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

شیخ قمر السلام عمرے کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے

Sheikh Qamar al-Salam left for Saudi Arabia to perform Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)— پریس کلب کلرسیداں کے سابق صدر شیخ قمر السلام عمرے کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button