کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)— پنجاب حکومت کے تعلیمی میدان میں ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تل خالصہ کا میٹرک کے حالیہ امتحانات مایوس کن نتائج،صرف ایک طالبہ ہی پاس ہو چکی دیگر تمام طالبات ریاضی کی معلمہ نہ ہونے سے فیل قرار پائیں۔تعلیمی ادارے میں ریاضی سمیت کئی دیگر مضامین کی معلمات تعنیات ہی نہیں مدرسہ میں موجود محدود سٹاف اپنے طور پر تمام مضامین پڑھانے کی کوشش کرتا ہے مگر طالبات کج تعداد ذیادہ ہونے سے بہتر نتائج برآمد نہیں ہو سکتے مقامی لوگوں نے میٹرک کے مایوس کن نتائج کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم اور بیوروکریسی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے تعلیمی ادارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں مقامی حلقوں کے مطابق تدریسی سٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ پورے سکول میں درجہ چہارم کا صرف ایک اہلکار تعنیات ہے انہوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم نے غیرذمہ دارانہ رویہ ترک نہ کیا تو مقامی لوگ احتجاج کا حق ضرور استعمال کریں گے۔ ہماری بچیوں کے تعلیمی مستقبل کی تباہی کا ذمہ دار محکمہ تعلمیات راولپنڈی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, September 2023)- The Punjab government’s claims of progress in the field of education have been phased out. Government Girls High School Tal Khalsa’s recent matriculation results are disappointing, with only one female student passing. All the other female students who had already passed were declared failed due to not having a mathematics teacher. There are no teachers of many other subjects including mathematics in the educational institution. Locals blamed the education department and the bureaucracy for the disappointing matriculation results, saying that they do not want our educational institutions to perform better, according to local constituencies. In addition to the shortage, there is only one official of class IV in the entire school. He expressed serious concern over the situation and said that if the education department does not give up its irresponsible attitude, the local people will definitely exercise their right to protest. The education department of Rawalpindi is responsible for destroying the educational future of our girls.
پولیس کی کاروائی،چوری اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار
“Police Operation Nabs 4-Member Gang Involved in Theft and Street Crimes”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)— کلرسیداں پولیس کی کاروائی،چوری اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ روپے، 03موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث04رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں تصورحسین،دانش محمود،علی حسن اور عاقب محمود شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ روپے،03موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ شناخت پریڈ کے بعد برآمد کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
بھاری بھرکم بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن منقطع کرنے کا عمل جاری
“Power Disconnections Continue Due to Non-payment of Hefty Electricity Bills”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)—بھاری بھرکم بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن منقطع کرنے کا عمل جاری متعدد گھرانوں کی روشنیاں بھاری بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی گئیں ہنستے بستے تنخواہ دار گھروں میں بھی صف ماتم بچھ گئی بچے گرمی اور تاریکی سے بلبلا اٹھے کئی لوگ بجلی بل اٹھائے الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس پہنچ گئے جہاں بھاری بلوں کی ادائیگی ممکن ہی نہیں تنخواہ دار طبقے کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہ میں بڑہتی ہوئی مہنگائی میں گھر کا نان نفقہ بہت مشکل سے پورا کرتے ہیں اب تیس چالیس ہزار روپے ماہانہ بجلی بلوں کے لیئے کہاں سے لائیں؟ اس طرح کے حالات میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے دوسری جانب پی ڈی ایم اور اس کے اتحادی سوا برس سے زائد اقتدار کے مزے لینے اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے ہیں۔
مفتی محمد اکبر اویسی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Mufti Muhammad Akbar Owaisi returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)—معروف عالم دین جامعہ مسجد فیضان مدینہ اتفاق ٹاؤن کلرسیداں کے خطیب مفتی محمد اکبر اویسی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ادھر سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،بابو نمبردار محمود اور راجہ مسعود نے ان سے ملاقات کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی۔
پٹواری راجہ نعمان ظفر کے پھوپھا افتخار احمد انتقال کر گئے
Patwari Raja Noman Zaffar’s uncle passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،ستمبر,2023)—پٹواری راجہ نعمان ظفر کے پھوپھا افتخار احمد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں برطانوی لیبر پارٹی کے مرکزی رہنما محمد خان،پیر محمد افضل نقیبی۔صوبیدار غلام ربانی،سردار صلاح الدین احمد،راجہ طارق،ماسٹر محمد ظہیر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی،صوفی محمد سلیمان،شاہد گجر،احسن خلیل،قاسم رضا،راجہ محمد سعید اور دیگر نے شرکت کی۔