DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “During term of Former MS of THQ Hospital Multi-Million Rupee Scam unearthed”
ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ کے سابقہ ایم ایس دور میں لاکھوں روپے کریشن کاانکشاف
مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م ،کبیر احمد جنجوعہ22ستمبر2023)
ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ کے سابقہ ایم ایس دور میں لاکھوں روپے کریشن کاانکشاف،مختلف کاموں کے لیے لاکھوں کے جعلی جل پاس کیے مگر وہ کام نہیں ہوئے،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی کا ڈائریکٹر انٹی کریشن،کمشنر راولپنڈی، ڈی سی ان کے خلاف فی الفور محکمانہ انکوائرای کرانے اور سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ کے سابقہ ایم ایس دور میں بے انتہا کر یشن کی گی جس کوئی مثال نہیں ملتی سابقہ ایم ایس دور میں پودے لگانے کی مد میں،ہیلتھ کونسل کی مد میں اور کلاس فور ملازمین کے یونیفارم کی مد میں لاکھوں روپے کا غبن کیا گیا ہے جو کہ حکومتی خزانے کا لاکھوں روپے کا نقصان ہے انہوں نے ڈائریکٹر انٹی کریشن،کمشنر راولپنڈی، ڈی سی ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




