کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سبطین الحسنین کا منشیات،آتشبازی، سنوکر کلبوں اور کوئٹہ ہوٹلوں کے بارے میں اہم اجلاس سے خطاب،رات گئے ہوٹل نہیں کھل سکیں گے سنوکر کلب رات دس بجے بند ہوں گے ٹرانسپورٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی گاڑی میں منشیات،آتشبازی کا سامان منتقل نہ ہو سکے،انہوں نے ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ اڈوں پر کیمرے نصب کریں آنے جانے والے افراد پر نظر رکھی جائے پولیس خود کیمرے چیک کرے گی،انہوں نے سنوکر کلبوں میں کیمرے نصب کرنے اور تمام کلب رات دس بجے تک بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سنوکر کلبوں پر بھی گہری نگاہ رکھے گی،قانون کا احترام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا انہوں نے تمام کوئٹہ ہوٹلوں کے مالکان کو اپنا کاروبار رات گئے کی بجائے رات دس بجے بند کرنے کا حتمی وقت دیا اور اپنے تمام عملے کے شناختی کارڈوں کی کاپیاں بمعہ موبائل نمبرز پولیس اسٹیشن کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 21, September 2023) – SHO Kallar Syeddan Sub Inspector Sabtain Al Husnain’s addressed at an important meeting about drugs, fireworks, snooker clubs and Quetta hotels, said hotels could not open late at night. The snooker clubs will be closed at 10 pm. Transporters should ensure that drugs and fireworks cannot be transported in their vehicles. The police will check the cameras themselves, he ordered to installation of cameras in the snooker clubs and close all the clubs by 10 pm, saying that the police will also keep a close eye on the snooker clubs, respecting the law and the lives and property of the people. Security will be ensured as much as possible. He gave the final time to all Quetta hotel owners to close their business at 10 pm instead of late at night and also ordered copies of identity cards of all their staff along with mobile numbers to the police station.
پولیس ڈرائیونگ سکول کے عملہ نے کالج کلر سیداں میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کی اہمیت اور موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا
The police driving school staff gave an awareness lecture to the students about the importance of traffic rules
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ڈرائیونگ سکول کے عملہ نے کالج کلر سیداں میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کی اہمیت اور موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا، لیکچر کے دوران پولیس ڈرائیونگ سکول کے ماہر انسٹرکٹر عمران نواب خان نے حاضرین کو بتایا کہ اچھا ڈرائیور وہ ہے جو دوران ڈرائیونگ ٹریفک رولز کی مکمل پاسداری کرے اور ہمیشہ محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اس سے اجتناب کریں،کم عمر ڈرائیورز حادثات کا باعث بنتے ہیں لہٰذا انہیں ڈرائیونگ کیلئے گاڑی،موٹر سائیکل وغیرہ مت دیں اور نہ ہی کم عمری میں خود ڈرائیونگ کریں،ڈرائیورز کو ٹریفک کے متعلق آگاہی اور معلومات کا ہونا اشد ضروری ہے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کی روانی میں درپیش مسائل سے آگاہ ہونا ہر ڈرائیور کی ذمہ داری ہے۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر طالبات کو بھی ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیئے جائیں گے جن طالبات کا شناختی کارڈ بن چکا ہے اور وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہتی ہیں انکو لائسنس کے طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیئے جائیں گے اور جو طالبات ڈرائیونگ سیکھنا چاہتی ہیں انکو پولیس ڈرائیونگ سکول میں پولیس کے ماہر انسٹرکٹرز ڈرائیونگ بھی سکھائیں گے۔
پولیس نے دوبیرن کلاں کے شبیرخان اور خان رفاقت حسین کو بے گناہ قرار دے دیا دوران تفتیش کوئی شواہد نہ ملے
The police declared Shabir Khan and Khan Raffaqat Hussain of Doberan Kallan innocent as no evidence was found during the investigation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے دوبیرن کلاں کے شبیرخان اور خان رفاقت حسین کو بے گناہ قرار دے دیا دوران تفتیش کوئی شواہد نہ ملے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سردار خان عرف صفدر نے تھانہ کلرسیداں میں شبیر خان اور رفاقت حسین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔کلرسیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران نے مقدمہ کی تفتیش کی، دوران تفتیش مدعی مقدمہ محمد الزامات ثابت نہ کرسکا،جس پر پولیس نے شبیر خان اور خان رفاقت حسین کو بے گناہ قرار دے کر عدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔ جس پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے پولیس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مقدمہ میں محمد شبیر خان ہمراہ ملزم خان رفاقت حسین کو آئندہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے روک دیا۔ یادرہے کہ ملزمان کی طرف سے راجہ محمد تاج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے دلائل سے معزز عدالت کے سامنے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں بے گناہی ثابت کی۔
مرکزی جامع مسجد گلزارِ حبیب ودار العلوم محمدیہ غوثیہ چوکپنڈوری کو بجلی کے تین میٹرز کا مجموعی بل 206577 آیا ہے جس کی ادائیگی کے لیئے انتظامیہ نے مدد کی اپیل کردی
Central Jamia Masjid Gulzar-e-Habib and Dar-e-Uloom Mohammadia Ghosia Chowkpandori appealed for help to pay bills
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—چیئرمین آئیسکو راولپنڈی انجینئر قمرالسلام راجہ کے گاؤں کی مرکزی جامع مسجد گلزارِ حبیب ودار العلوم محمدیہ غوثیہ چوکپنڈوری کو بجلی کے تین میٹرز کا مجموعی بل 206577 آیا ہے جس کی ادائیگی کے لیئے انتظامیہ نے مدد کی اپیل کردی ہے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہر مہینے بجلی کا بہت زیادہ آ جاتا ہے آج سے درس اور مسجد کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رھا اس وقت مسجد اور درس کی آمدن 450000 اور اخراجات 600000 ہیں جبکہ درس میں 200طالب علم اور 13 استاد ایک باورچی اقامت پذیر ہیں۔
نامعلوم ملزمان نے آٹھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے
Unknown suspects stole eight lakh rupees items
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)— ذوالفقار علی سکنہ معصوم نگر کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی سبزی کی دکان واقع کلر سیداں بازار پر آ گیا اور میرے بچے سکول چلے گئے کہ اسی دوران میری بیوی ضروری کام کیلئے کلر سیداں بازار میں گئی اسی دوران نامعلوم ملزمان نے میرے گھر داخل ہو کر اور طلائی زیورات کے مکمل سیٹ کے علاوہ دو عدد چوڑیاں، دوعدد کڑے،دو عدد چھوٹی بچی کی بالیاں جن کی مالیت تقریبا آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
نور محمدسکنہ پنڈ میرگالہ کو ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
Noor Mohammad of Pind Mirgala was caught red-handed stealing electricity by installing a direct latch
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—آئیسکو سب ڈویژنل آفیسر چوآخالصہ شاہد یار خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو چوآ خالصہ کی عالمگیر پراچہ اور طاہر محمود پر مشتمل ڈیٹیکشن ٹیم نے مسمی نور محمدسکنہ پنڈ میرگالہ کو ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ٹکال کے ریٹائرڈ مدرس محمد فیاض اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
Muhammad Fayyaz, a retired teacher of Takal, along with his wife, returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—یوسی چوآ خالصہ کے گاؤں ٹکال کے ریٹائرڈ مدرس محمد فیاض اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں ریٹائرڈ ڈی ایس پی صفدر حسین،حاجی عبد المجید،شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔
موہڑہ دھیال میں افتخار احمد انتقال کر گئے
Iftikhar Ahmed died in Mohra Dhayal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2023)—راجہ نعمان ظفر پٹواری کے چچا افتخار احمد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج دن دس بجے نزد موہڑہ دھیال ادا کی جائے گی