Chakswari, AJK: Voter lists are being compiled along with the new identity cards being made by NADRA
نادرا کی طرف سے بنائے جانے والے نئے شناختی کارڈز کے ساتھ ہی ووٹر ر لسٹوں کو مرتب کیا جارہا ہے
Ch BismillSeptember 20, 2023
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,ستمبر,2023) —آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر راجہ فاروق احمد نیاز نے کہا ہے کہ نادرا کی طرف سے بنائے جانے والے نئے شناختی کارڈز کے ساتھ ہی ووٹر ر لسٹوں کو مرتب کیا جارہا ہے اس حوالے سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کی طرف سے دفاتر کی مکانیت کے لیے بلڈنگز اور جگہ کی ضرورت ہوگی تاکہ آئندہ نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی اشتراک سے ووٹر لسٹوں کی ساتھ ساتھ تیاری ہوسکے اور جب بھی حکومت جنرل الیکشن یا بلدیاتی الیکشن کروانا چاہے تو ووٹر لسٹوں کا عمل مکمل ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، کمشنر چوہدری شوکت علی، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ڈپٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد اشفاق عباسی،نگران الیکشن کمیشن راجہ مختار احمد،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عثمان منیر سانولہ اور انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے شرکت کی۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 21, September 2023) — Senior member of Azad Jammu and Kashmir Election Commission Raja Farooq Ahmad Niaz has said that with the new identity cards being made by NADRA, voters Voter lists are being compiled. Buildings and space will be required for the construction of offices by the Election Commission in all the districts of Azad Kashmir so that the voter lists can be prepared simultaneously with mutual cooperation between NADRA and the Election Commission. Whenever the government wants to hold a general election or a local body election, the process of voter lists should be completed. He expressed these views while presiding over a meeting held at the commissioner’s office. Deputy Commissioner Chaudhry Amjad Iqbal, Deputy Secretary Election Commission Muhammad Ashfaq Abbasi, Supervisor Election Commission Raja Mukhtar Ahmed, Assistant Election Commissioner Usman Munir Sanola and Information Officer Muhammad Javed Malik participated.
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,ستمبر,2023) —کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایات کے مطابق ڈویژنل و ضلعی سربراہان محکمہ جات اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں،وزیراعظم کی طرف سے فوری نوعیت کے احکامات پر 24 گھنٹے کے اندر اندر عملدرآمد کیا جانا چاہیے، تمام محکمہ جات ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں اور معیار کا خاص خیال رکھیں۔ دفاتر میں افسران اور ماتحت ملازمین کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے کوئی بھی آفیسر یا ملازم آفس ٹائم کے دوران دفتر سے غائب نہیں ہوں گے۔بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔ جن دفاتر میں ابھی تک بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب نہیں ہے وہ افسران اور ملازمین مینول حاضری کا ریکارڈ رکھیں۔غلط حاضری سسٹم کی پاداشت میں ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جن اداروں نے استحقاق سے زائد گاڑی ابھی تک سنٹرل ٹرانسپورٹ پول میں جمع نہیں کروائی وہ جمع کروا کر رپورٹ فراہم کریں۔عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔سرکاری دفاتر اور افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں میں بجلی کے میٹر نصب ہونے چائیں اور بجلی کے بلات میٹر ریڈنگ کے مطابق ماہوار جمع کروائے جائیں۔دفاتر میں ائرکنڈیشن کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے،سرکاری وسائل کا درست استعمال کیا جائے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں کفایت شعاری اور مالیتی ڈسپلن کی پابندی کویقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل و ضلعی سربراہان ادارہ جات و محکمہ جات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال،ایس سی برقیات محمد نذیر مغل،ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ فاروق اکرم خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر نذر حسین، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید ابرار حسین،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم اقبال،ایس ای ہائی وے سید امجد علی شاہ،ڈائریکٹر پلاننگ ایم ڈی اے مرزا کلیم جرال،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو ارشد محمود،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب، ایکسین پی ایچ ای انعام اللہ ندیم، ایکسین لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد عارف،ڈائریکٹر انڈسٹریز سردار سرفراز خان،ایڈیشنل پرنسپل لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف جمیل،وائس پرنسپل اسٹیٹ نرسنگ کالج زینب خاتون،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، انچارج ناظم اوقاف شفیق الرحمن ڈار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نسواں مختار احمد،ایریگیشن آفیسر محمد علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جملہ محکمہ جات نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے پراگرس رپورٹ پیش کی۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے کہا کہ موجودہ مالی بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے جملہ افسران اور ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دیں اور کفایت شعاری کو فروغ دیں دفاتر میں ہر قسم کی استقبالیہ و الواداعی تقریبات کا خاتمہ کریں۔دفاترمیں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔سرکاری افسران اور ملازمین کو رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہیے چونکہ افسران اور ملازمین پر ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے فرائض منصبی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔ سرکاری ادارہ جات اور محکمہ جات اپنی سروسز بہتر بنائیں۔ وزیر اعظم اور حکومت کی طرف سے گڈ گورننس کے لئے آنے والی ہدایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,ستمبر,2023) —برطانیہ میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما طارق بشیر نے کہا ہے کہ زندہ قوموں کے حکمران اپنے شہریوں کا دفاع کرتے ہیں۔جس طرح کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک انڈین نژاد کنیڈین شہری کا مقدمہ لڑااور انڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیاہے۔ آزاد کشمیر کو آزادی کے بیس کیمپ کا درجہ دیا گیا تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے آزاد خطے کے سیاستدانوں نے اسے ریس کیمپ میں بدل دیا ہے۔آج ہمارے نوجوانوان کو بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل کر رہا ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم اور وزراء احتجاج بھی ریکارڈ نہیں کروا رہے۔کنیڈا میں انڈین نژاد کنیڈین شہری کا قتل ہوتا ہے۔ جس کے قتل میں بھارتی جاسوس ایجنسی را کے ہاتھ شامل ہونے کا شک پایا جاتا ہے تو کنیڈین وزیر اعظم بھارت سے سخت احتجاج کرتا ہے۔جب اس کا نتیجہ نہیں نکلتا تو گزشتہ روز خبر آئی کہ کنیڈا نے بھارتی سفیر کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔یہ ہوتی ہیں زندہ قومیں جو اپنے شہریوں پر ظلم کو برداشت نہیں کرتیں۔ ہمارے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو بھی چاہئیے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر احتجاج کریں۔اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔کشمیری نوجوانوں کی ڈھال بنیں۔ بھارتی قابض افواج چن چن کر ہمارے نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران موثر انداز میں احتجاج بھی ریکارڈ نہیں کروا رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران سیاستدان اور اپوزیشن کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کیلئے کیا آواز اٹھائیں گے یہ لوگ تو آزاد کشمیر کے اپنے شہریوں ووٹروں اور سپورٹروں کو ان کے حقوق نہیں دلوا سکتے۔ جب چاہتے ہیں اپنی مراعات کے بدلے سودا کر لیتے ہیں۔عوام کو بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے حقوق کا دفاع کرنے والی قیادت کو سامنے لانا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,ستمبر,2023) — مولانا محمداحمدرضاچشتی حیدری صدر انجمن نوجوانان اسلام ضلع میرپور نے کہاہے کہ حضرت محمدمصطفٰے ﷺ کی تشریف ا ٓوری تمام مخلوق کے لئے باالخصوص انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے علاقہ چکسواری کی فضاء پرامن ہے امت مسلمہ کوچاہیے کہ رسو ل اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کرکے آپس کے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کراسلامی تعلیمات کی روشنی میں ملک وملت کی بقاء کے لئے احترام انسانیت اوررواداری کی اعلی مثال قائم رکھیں انہوں نے خیالات کااظہار نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ مرکز ی میلاد کمیٹی چکسواری کے صدر حاجی چودھری تاسب حسین کی قیادت میں یکم ربیع الاول سے اختتام ربیع الاول میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے قرآن پاک اوراحادیث رسول ﷺ کی روشنی میں معاشرے کی سلامتی اوربقاء کے لئے مختلف محافل کاانعقاد کیاجاتاہے اس سلسلہ کواسی طرح جاری وساری رکھنے کے لئے عوام علاقہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ دنیاوآخرت کی کامیابی کے لئے شرکت کویقینی بنائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔