کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 19 ستمبر، 2023–کہوٹہ موضع ٹپیالی راجگان کی سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ڈالی جانے والی پائپ لائن کا وزٹ ہمراہ سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی آور راجہ عبداللہ ایڈووکیٹ کے شاھد خاقان عباسی کے کوآرڈینیٹر حافظ عثمان عباسی حیدر خاقان عباسی شوکت اقبال جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی نے کیا آور بعد ازاں راجہ ظفر بگہاروی نے پر تکلف دعوت کا اہتمام گرین ویو ریسٹورنٹ پر کیا آس موقع پر میزبان کے ھمراہ حافظ عثمان عباسی صاحب حیدر خاقان عباسی شوکت اقبال جنجوعہ محمد آفتاب کیانی راجہ سجاد آف بیور راجہ محمد عبداللہ ایڈووکیٹ خان طاہر خان سابق کونسلر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی آور ذوالفقار علی ستی شان ،اس موقع پر حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ بہت جلد پورے علاقے کا پچھلے 5 سال سے سوئی گیس کا روکا گیا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, September 19, 2023 – Hafiz Usman Abbasi, the coordinator for Shahid Khaqan Abbasi along with Hyder Khaqan Abbasi, Shaukat Iqbal Janjua, General Secretary of PML-N Rawalpindi District, paid a visit to inspect the gas pipeline installation for supply in the Tapyali Rajgaan area. The visit was joined by Raja Zafer Baghwarvi, who later hosted a reception at the Green View Restaurant.
During the event, Hafiz Usman Abbasi expressed his commitment to ensuring the timely completion of the gas supply project, which has been pending for the past five years, covering the entire region. The gathering also included prominent figures like Muhammad Aftab Kiani, Raja Sajjad of Bior, Raja Muhammad Abdullah Advocate, Khan Tahir Khan, and respected political and social personality Rashid Mubarak Abbasi, along with Zulfiqar Ali Satti.
کہوٹہ کلر چوک میں والی بال میچ میں چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
Raja Amir Mazhar, participated as a special guest in the volleyball match at Kahuta Kallar Chowk
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19ستمبر2023) کہوٹہ کلر چوک میں والی بال میچ میں چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت،گراؤئنڈ آمد پر راجہ عامر مظہر پرپھول پتیوں اور نوٹو ں کی برسات،نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے،انتظامیہ نے عزت و احترام کے ساتھ اسٹیج پر لایا،راجہ عامر مظہر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی اور کھلاڑیوں کی بھر پو حوصلہ افزائی کی، معروف کاروباری شخصیت ٹھیکیدار راجہ طالب حسین اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ تھے،کھلاڑیوں اور شائقین والی بال سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عامر مظہر نے کہا کہ زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں کوئی اپنی فٹنس کے لئے کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لکے لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں۔ کھیلوں میں بچوں، لڑکے، لڑکیوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔