روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،ستمبر,2023)—روات پولیس کی موثر کاروائی،پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اورمزاحمت کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم دانیال کو گرفتارکرلیا، روات پولیس نے منشیات کی اطلاع پر ریڈ کیاتو اشتہاری مجرم دانیال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کردی تھی،اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے خاتون سمیرا جانبحق ہوئی تھی،فائرنگ سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے کراس ورشن قائم کیا گیا تھا،شتہاری مجرم قتل کے مقدمہ میں بھی روات پولیس کو مطلوب تھا،مجرم اشتہاری قبل ازیں پولیس پارٹی سے مزاحمت، ضرر اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, September 2023)- Effective action of Rawat police, the accused in the case of firing and resistance at the police reading party was arrested. In the case of firing on the party and resisting, the designated criminal Daniyal was arrested, the Rawat police arrested him on the information of drugs. A woman named as Sameera was also killed in the firing by the accused.
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار
Rawalpindi police action against liquor suppliers and illegal weapons holders, 10 accused arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،ستمبر,2023)— راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار،65 لیٹرشراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم یوسف سے 30لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 15لیٹر شراب،ملزم اسرار سے01پستول 30بور معہ ایمونشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم عابد سے 10لیٹر شراب،ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب،چونترہ پولیس نے ملزم فرحان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ساجد سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،ملزم ثاقب سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم راشد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم احتشام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار
Police action against criminals, wanted in various cases 03 criminals arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،ستمبر,2023)—راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اورامانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سعید کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا، ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آصف کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیگ ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری مجرم شہزاد کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم رواں سال سے گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جارہی ہیں۔
شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا بڑا اقدام
A major initiative by CPO Syed Khalid Hamdani to improve citizen convenience and service delivery
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،ستمبر,2023)—شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا بڑا اقدام،ٹیکسٹ ٹو سی پی اوText to CPO۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا بڑا اقدام،پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے سی پی او راولپنڈی کے ذیل نمبر 03004911720 پر براہ راست میسج کریں،شہری اختیارات سے تجاوز،بدعنوانی/رشوت ستانی،پولیس کی جانب سے تشدد،ناروا سلوک، ناقص تفتیش، ایف آئی آر میں تاخیریا پولیس سے متعلق دیگر کسی بھی شکایت کے سلسلہ میں میسج واٹس ایپ/ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، آپ کی شکایت پر میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن، لیڈی منشیات فروش سمیت 20ملزمان گرفتار
Police crackdown on drug dealers, 20 accused including lady drug dealer arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،ستمبر,2023)— راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن، لیڈی منشیات فروش سمیت 20ملزمان گرفتار،ساڑھے 22کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صادق آبادپولیس نے ملزم عبدالرحمان سے02 کلو 200گرام چرس،ملزمہ نوشین سے 01کلو680گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم شان سے 02کلو200گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم اقبال سے 01کلو690گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم فہیم سے 01کلو500گرام چرس،ملزم نذیر سے 570گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم زیشان سے 01کلو750گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم ٖغلام مصطفی سے 01کلو460 گرام چرس،ملزم فردون سے 01کلو400گرام چرس،ملزم عجب خان سے 600گرام چرس،ملزم قاسم سے 520گرام چرس،ملزم محبوب سے 515گرام چرس،ملزم محمد ارسلان سے 510گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم عبدالحق سے 01کلو400گرام چرس،ملزم محمد ارشد سے 01کلو300گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم احمد رمضان سے 01کلو100گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم ہمیش گلاب سے 750گرا م چرس،ملزم ندیم سے 540گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم سجاد سے 520گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہد سے520 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔