کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)— بجلی چوری کے خلاف جاری حالیہ مہم میں آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف تھانہ کلرسیداں اور گوجرخان میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے۔سب ڈویژنل آفیسر آئیسکو آپریشن سب ڈویژن چوآ خالصہ شاہد یار خان نے کلرسیداں پولیس کو درخراست دی کہ گزشتہ سہ پہر تین بجے کے قریب آئیسکو چوآ خالصہ کی ڈیٹیکشن ٹیم لائن سپرنٹنڈنٹ اسرار الحق،لائن مین وقار علی اور اسسٹنٹ لائن مین نداح علی نے سلمان طارق سکنہ جسوالہ کسی اور شخص کے میٹر کی مین تار جو کہ ملزم کی چھت سے گزر رہی ہے کے ذریعے کنڈی لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔جس کے بعد کلرسیداں پولیس نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔دوسری درخواست گوجرخان تھانے میں دی گئی کہ لائن سپریٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی نگرانی میں ٹیم نے گوجرخان کے گاوں آراضی چوہڑ محل میں چھاپہ مار کر محمد زبیر کو بجلی کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر گوجرخاں پولیس نے بھی ملزم زبیر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, September, 2023)- In the ongoing campaign against electricity theft, IESCO sub-division Choa Khalsa has registered separate cases against two persons in police station Kallar Syedan and Gujar Khan for stealing electricity. Salman Tariq of Jaswala was found guilty of electricity theft by installing a bolt through the main wire of another person’s meter which is passing through the accused’s roof. In Arazi Choor Mahal village of Gujar Khan Muhammad Zubair was caught red-handed while stealing electricity from the main electricity line. A case of electricity theft has been registered against both men.
نالہ کانسی پر پلی کی تعمیر کا پرزور مطالبہ
There is a strong demand for the construction of a bridge over Nalah Kansi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)—اندرون شہر کی نالہ کانسی کے شرقی کنارے پر واقع آبادیوں جناح کالونی،مغل آباد اور ڈھوک اللہ دتہ کے مکینوں نے شہر سے براہ راست رابطے کو یقینی بنانے کے لیئے نالہ کانسی پر پلی کی تعمیر کا پرزور مطالبہ کیا ہے مقامی سماجی کارکن بابر جٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اندرون شہر نالہ کانسی کے شرقی کنارے پر واقع بستیوں کے ہزاروں افراد اور طلبہ طالبات کو شہر سے براہ راست رابطے میں شدید مشکلات لاحق ہیں نالہ کے دونوں اطراف دو سو فٹ کی دوری پر آباد یہاں کے مکینوں کو دوسری سمت جانے کے لیئے کئی کلومیٹر کا چکر کاٹنا پڑتا ہے جس سے عام افراد کے علاوہ طلبہ طالبات کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلدیہ کلرسیداں دو اڑھائی سو فٹ لمبی پلی تعمیر کردے تاکہٓ ابادیوں کے شہر سے رابطے بحال ہو سکیں اڑھائی سو فٹ فرشی پلی یا وینٹڈ کازوے پر کروڑوں کے اخراجات بھی نہیں آتے انتظامیہ اور سیاسی زعما اس مشکل کے مستقل حل کے لیئے ہماری مشکلات پر فوری توجہ دیں۔
ہماری بد نصیبی یے کہ ہمارے حکمران کمیشن کے حصول میں ایسے ایسے معائدے کر جاتے ہیں جن کی مثال دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی
It is our bad luck that our rulers make such agreements to obtain commissions that cannot be found in any other country in the world
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)—ڈالر کے نرخوں کو 332 روپے سے 305 روپے پر لانے سے ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی کم ہونے کی جو امید پیدا ہوئی تھی وہ حکومت نے خود ہی پٹرول کے نرخوں میں 305 روہے سے بڑھا کر 332 روپے کرکے ختم کردی ہے روپے کی قدر میں بہتری کے مثبت اثرات سے قوم مہنگائی کی چکی میں پستی ہی رہے گی اور روپے کی قدر میں اضافے سے ملکی معیثیت کی بہتری کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گی ہماری بد نصیبی یے کہ ہمارے حکمران کمیشن کے حصول میں ایسے ایسے معائدے کر جاتے ہیں جن کی مثال دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی،بجلی گھر بے شمار ممالک میں لگے مگر جن غیر ضروری شرائط پر ہم نے معائدے کیئے ان کی نذیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی بجلی گھروں کی مد میں بینظیر بھثو،میاں نواز شریف،یوسف رضا گیلانی،پرویز مشرف ادوار کے معائدوں کی قیمت آج عام اور نادار افراد سے لی جا رہی ہیں اور جن لوگوں نے ان منصوبوں کی آڑ میں بھاری کمیشن لیئے وہ آج پھر قوم سے مزید خدمت کے طلبگار ہیں ان کی نااہلیوں کے سبب ملک میں وائٹ کالر اور تنخواہ دار طبقے کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں اور اس صورتحال کے ذمہ دار ایک بار پھر ووٹ کے طلبگار بھی ہیں قوم کو اس بار یہ طے کرنا پڑے گا کہ وہ آزمائے ہوئے ان کمیشن خوروں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔
نواحی یوسی نلہ مسلماناں کا 26 سالہ رہائشی ڈینگی وائرس کا مریض نکلا۔
A 26-year-old resident of the nearby UC Nalla Muslimana turned out to be a dengue virus patient
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)—نواحی یوسی نلہ مسلماناں کا 26 سالہ رہائشی ڈینگی وائرس کا مریض نکلا۔ڈیش بورڈ پر نام آنے کے فوری بعد محکمہ صحت کلر سیداں کی ٹیمیں اس کے گھر پہنچ گئیں۔تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے بتایا کہ 26 سالہ محمد اسماعیل جو کہ جھنگ میں کام کے دوران ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گیا تھا کو دوران علاج صحت مند ہونے کے بعد اسے ڈسچارج کر اسے اپنے آبائی گاؤں بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈینگی وائرس کیخلاف ایس او پیز کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کے ارد گرد کے 50گھروں میں سپرے کا عمل مکمل کیا اور ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ڈینگی سرویلنس بھی کی گئی۔دریں اثناء تحصیل کلر سیداں کے تین مزید مریضوں جن میں افتخار حسین سکنہ ڈریال،زین العابدین سکنہ چبوترہ اورنصیر سکنہ موہڑہ دھیال شامل ہیں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق تمام مریض ضلع راولپنڈی یا پھر دیگر شہروں میں کام کرتے ہیں جہاں وہ دوران ڈیوٹی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔
ایس ایچ او اب انسپکٹر سبطین الحسنین نے چند ہفتوں کی تعنیاتی میں 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا
SHO now Inspector Sabatin Al Husnain arrested 18 drug dealers and sent them to Adiala Jail in a few weeks
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)—پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے ایس ایچ او اب انسپکٹر سبطین الحسنین نے چند ہفتوں کی تعنیاتی میں 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا جن میں ذکریا قیوم قریشی سرصوبہ شاہ،ارسلان احمد کلرسیداں،شکیل سموٹ،ذیشان احمد شاہ باغ،عمیر افتخار ساگری،مظہر اقبال جناح کالونی کلر،ملک عدنان کمبیلی،فیصل ڈریال،اشراق خان شاہ باغ،رحمت علی کلر،نزاکت حسین چکمرزا،شرافت حسین مہیرا سنگال،معروف سکنہ کلر،شبیر احمد چوآخالصہ،شاہ رخ جاوید کلر،شمریز اقبال،،عمیر علی شاہ باغ،شہزاد کلر شامل ہیں چار ملزمان کے خلاف 9 سی کے مقدمات بھی درج کیئے گئے جن کا مقصد مقامی طور پر منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔
ڈیرہ خالصہ کے لطاسب کے لاپتہ ہونے کی اطلاع
Latasab of Dera Khalsa reported missing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،ستمبر,2023)—تکاثر علی سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بھائی لطاسب کو کارخانے کے انچارج وقار نے مبلغ 44,000ہزار روپے کی رقم دی کہ روات انڈسٹریل ایریا سے کارخانے کیلئے سامان خرید کر لے آؤ وہ خریداری کے لیئے نکلا مگر گھر لوٹ کر نہ آیا۔