مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2023) تحریک کہوٹین یوتھ کی شجرکاری مہم سابق SHO کہوٹہ عمر صدیق گجر، جنرل سیکرٹری ہومین رائٹس کمیٹی و اینکرپرسن ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ اور امیر تحریک کہوٹین یوتھ راجہ ناصر و ٹیم نے پودے لگائیدرخت زمین کا زیور اور صدقہ جاریہ ہیں۔ جنگلات کو لکڑی چوری اور آتشزدگی سے لاحق خطرات کے ازالے کیلئے تحریک کہوٹین یوتھ کی شجرکاری مہم کو سرہاتے ہیں سابق ایس ایچ او عمر صدیق گجر، جنرل سیکرٹری تنظم انسانی حقوق ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ و ٹیم کہوٹین کے کارکنان کی جانب سے شجرکاری مہم سے گفتگو اس شجرکاری مہم میں تحریک کہوٹین یوتھ کی جانب سے جنگلات کی اہمیت و افادیت پر شعور اجاگر کرنے، جنگلات کو تباہی سے بچانے اور طلباء و طالبات میں شجرکاری کی افادیت پر شعور اجاگر کرنے پر خصوصی طور پر توجہ دی گئی۔ امیر راجہ ناصر نے کہا کہ تحریک کہوٹین یوتھ مسلسل تیسرے سال بھی مختلف اداروں میں اور اہم مقامات پر درخت لگانے کے لیے شجرکاری مہم شروع کیے ہوئے ہے۔ تحریک کہوٹین یوتھ کا مشن ہے کہ خطے کے قیمتی جنگلات کا یقینی بنانے اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ شجرکاری مہم کے اس پروگرام میں ٹیم کہوٹین کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اور تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری تنظیم برائے انسانی حقوق اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کے معزز اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔ سکول میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں میں پودے تقسیم بھی کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او عمر صدیق گجر، ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، پرنسپل دوبیرن سکول، راجہ ناصر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل میں شجرکاری مہم کے ذریعے جنگلات کی اہمیت و افادیت پر شعور اجاگر کیا جائے اور نسل نو کو اس کی ضرورت سمجھائی جائے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 September 2023) Planting campaign of Tehreek Kahutin Youth Former SHO Kahuta Umar Siddiq Gujar, General Secretary Human Rights Committee and Anchor person Arslan Asghar Kayani Advocate and Amir Tehreek Kahutin Youth Raja Nasir and team planted trees, the jewel of the land and charity is ongoing. Ex-SHO Umar Siddiq Gujar, General Secretary of Human Rights Organization Arslan Asghar Kayani, Advocate and Team Kahutin’s workers talk about the plantation campaign in order to solve the threats posed to forests by wood theft and fire. In this plantation campaign, Kahutin Youth Movement paid special attention to raising awareness on the importance and utility of forests, protecting forests from destruction, and raising awareness on the utility of plantations among students.
سیاسی وسماجی شخصیات کا غلام مرتضیٰ ستی کی عیادت
Political and social personalities visit former MNA Ghulam Murtaza Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2023) سیاسی وسماجی شخصیات کا سابق MNA غلام مرتضیٰ ستی کی عیادت، سابق ایم پی اور کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ جاوید اختر اور دیگر نے گھر جا کرتیمہ داری کی،تفصیل کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی رہنماء پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے چند روز قبل ڈاکٹر سے چیک اپ کرایاانہوں نے ان کو چند دن کی بیڈ رسیٹ دی گذشتہ روز ان کے قریبی ساتھیوں سابق ایم پی اور کرنل محمد شبیر اعوان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، سابق صدر پی ٹی آئی بابو خورشید ستی، سابق چیرمین زکوہ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، فاران ستی اور مجیب اللہ ستی ڈاکٹر منا نے PTI حلقہ این اے ستاون کے رہنماء سابق MNA غلام مرتضیٰ ستی کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی غلام مرتضیٰ ستی نے آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2023) چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا صدیوں پر نہیں ہو گا، مرحوم ایک نیک ملنسار، علیم وخوش گفتار تھے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی کی وفات پر تعزیت کے بعد اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئر مین ماسٹر ظہور عباسی ایک وفا شعار با کردار شخصیت کے مالک تھے انھوں نے اپنی سیاسی اور نجی زندگی با اخلاق اور شاندار انداز میں گزاری کہوٹہ کی دھرتی ایک مخلص،غریب پرور خدائی خدمات گار شخصیت سے محروم ہوگئی ہزاروں کی تعداد میں عزیز و اقارب سیاسی سماجی مذہبی شخصیات ہر مکتب فکر کے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہر آنکھ اشکبار تھی ہماری اللہ پاک سے دعا ہے ماسٹر ظہور عباسی اور ابکی اہلیہ کی مغفرت و بخشش فرمائے آمین۔