کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—بریک فیل ہوجانے سے کلرسیداں شہر میں پانچ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان کی ادائیگی،تفصیلات کے مطابق دو ایام قبل ایک ٹرک دفتری اوقات میں اندرون شہر پابندی کے باوجود نہ صرف شہر میں داخل ہو گیا بلکہ چوآ روڈ پر اس کی بریک بھی فیل ہو گئی جس کے بعد بے قابو ٹرک نے چھ کے قریب گاڑیوں متعدد موٹرسائیکلوں اور رکشہ کو بھی روند ڈالا تھا۔ واقعہ کے روز سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں اور ایک متاثرہ شہری اجمل حمید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا مگر ٹرک مالکان اور متاثرین میں معاملات طے پا گئے ہیں اور تمام متاثرین کو ضروری ادائیگیاں شروع کردی گئیں اور اس طرح فریقین کے مابین معاملات طے کر لیئے گئے۔یاد رہے کہ صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے مگر اس کے لیئے سرے سے کوئی مشتہری نہیں کی گئی صرف پنڈی روڈ کے کنارے ایک بورڈ نصب کرکے اس پر عبارت تحریر کردی گئی کہ مقررہ اوقات میں بھاری گاڑیاں شہر میں داخل نہیں ہوسکتی ہیں اس کے لیئے رائج محکمانہ سائن بورڈ سرے سے نصب ہی نہ کیا گیا اسی طرح چوآ روڈ،مرید چوک سے داخل ہونے والی گاڑیوں کے لیئے بھی رہنمائی کا کوئی ایک بھی بورڈ نصب نہیں ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 15, September 2023) – Payment for damage to five vehicles and motorcycles in Kallar Syedan city due to brake failure by a truck owner, according to details two days ago, one truck was banned in the city during office hours. Not only did it enter the city, but its brakes also failed on Choa Road, after which the out-of-control truck ran over six vehicles, several motorcycles, and a rickshaw as well. On the day of the incident, efforts to register an FIR by the city traffic police were unsuccessful and a case was registered at the request of an aggrieved citizen, Ajmal Hameed, but the matters between the truck owners and the victims have been settled and the necessary payments have been made to all the victims. It should be remembered that the entry of heavy vehicles into the city is prohibited from 7 am to 5 pm. A board was installed on the edge and a text was written on it that heavy vehicles cannot enter the city at certain times, so the usual departmental signboard was not installed at the end. There is not even a single guidance board installed.
گاؤں کھناہدہ کی علیشبا مجتبی نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلم آباد سے ایروسپیس انجینرنگ کی ڈگری حاصل کر لی
Alishba Mujtaba of village Khanahda received her degree in aerospace engineering from the Institute of Space Technology Islamabad
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—کلر سیداں کے گاؤں کھناہدہ کے ڈاکٹر مجاہد عزیز کی بیٹی علیشبا مجتبی نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلم آباد سے ایروسپیس انجینرنگ کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ یہ کلر سیداں کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اس طرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس سے قبل اس ہونہار طالبہ نے میٹرک کے امتحانات میں بھی اپنے سکول میں ٹاپ کیا تھا اس نے انٹرمیڈیٹ امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا۔ اس کی والدہ راولپنڈی کے ایک معروف ادارے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ علیشبا نے اپنی شاندار کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے اس منفرد شعبے میں اپنی قوم اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
لائن مینوں پر زور دیا کہ وہ کام کرتے ہوئے جلد بازی نہ کریں
Linemen were urged not to hurry while working
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)— سیفٹی ڈائریکٹر کینٹ سرکل راولپنڈی تنویر کیانی نے آئیسکو کلرسیداں کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار لائن پر کام کرنے سے قبل باقاعدہ پرمٹ کے ذریعے شٹ ڈاؤن لیں،لائن کو دونوں جانب سے ارتھ کریں اور مکمل ضروری آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ دوران کام ملازمین معیاری حفاظتی آلات سے مکمل مزین ہوں۔حفاظتی اقدامات کے حوالے سے فوری اور درست فیصلے کئے جائیں کنسٹرکشن زون کے ملازمین سے ہی کام لیا جائے، پی اینڈ ای اور آپریشن کے ملازمین سے کام نہ لیا جائے تا کہ کنسٹرکشن کا عملہ اپنا کام خود اور بہتر طریقے سے سر انجام دے سکے۔انہوں نے ایس ڈی او کو ہدایت جاری کی کہ وہ دفاتر میں سیفٹی پریڈ کو معمول بنائیں،،کنسٹرکشن ملازمین کو حادثات سے بچاؤ کی ٹریننگ دیں تا کہ کام میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ لائن اسٹاف کی سیفٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی حفاظت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہذا لائن سٹاف لائنوں پر کام کے دوران حفاظتی تدابیر و آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لائن مینوں پر زور دیا کہ وہ کام کرتے ہوئے جلد بازی نہ کریں،کیونکہ بعض اوقات یہ جلد بازی جان لیوا حادثات کا سبب بن جاتی ہے اور ایک جان جانے سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی او انجم فضل اور لائن سپرنٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر بھی موجود تھے۔
حافظ حمداللہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت
Strong condemnation of suicide attack on Hafiz Hamdullah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—کلر سے جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن نے سابق سینیٹر اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے الگ الگ بیانات میں حافظ حمد اللہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ خودکش حملہ آور یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ وہ ہمیں اپنے نصب العین سے پیچھے ہٹا نہیں سکتے ہماری جدوجہد خدا کی سرزمین پر خدا اور نبی ص کے دین کی بالادستی ہے۔ ہم اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ جان اللہ کی دی ہوئی ہے اس کی راہ میں جام شہادت ہمارا توشہ آخرت ہے ہم اپنے دشمن سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس اور معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمداللہ جے یو آئی کا ہی نہیں بلکہ ملک پاکستان کے ہر نظریاتی سیاسی کارکن کے رہنما ہیں جنہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے بھی ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے۔انہوں نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی ہے۔
شاہ باغ;دینی مدرسے کا 14 سالہ طالب علم لاپتہ
Shah Bagh; a 14-year-old student of the religious madrassa is missing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—دینی مدرسے کا 14 سالہ طالب علم لاپتہ، طالب علم کی والدہ مسماۃ (ش) سکنہ شاہ باغ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا صائم طارق جو ایک دینی مدرسے میں تعلیم حاصل کرتا تھا صبح 6بجے گھر سے مدرسے کیلئے گیا۔12بجے مدرسے فون کیا تو پتہ چلا کہ وہ مدرسے میں نہیں پہنچا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
عبدالرحمان آزاد کی تقریب قل
Dua e Qul observed for late Abdul Rehman Azad
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—اسلام ترقی اور جدت کا ہرگز مخالف نہیں مگر آج کچھ بدبخت جدت کے نام پر مسلمان نوجوانوں کو گمراہی کی راہ پر ڈالنے کے لیئے کوشاں ہیں جس کا مقصد نوجوان نسل تک اسلام کے افاقی اور اصلاحی پروگرام کو پہنچنے سے روکنا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے معروف صراف ملک محمد آزاد کے جوانسال فرزند عبدالرحمان آزاد کی تقریب قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،محمد کامران اور دیگر بھی موجود تھے۔مقررین نے زور دیا کہ نوجوان بہروپیوں سے ہوشیار رہیں نماز اور تلاوت کلام مجید کی پابندی کریں۔
پولیس نے شبیر احمد کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد کر لی
The police recovered 520 grams of hashish from the possession of Shabbir Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت شبیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد کر لی۔