مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2023) شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد نے نارہ کی عوام کا بڑا مسلہ حل کر دیا، نارہ میں نادرہ سنٹر کی منظوری پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اہلیان علاقہ کا درینہ مسلہ حل ہو گیا،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد نے یوسی نارہ کے نادرہ سنٹر کی منظوری کرا کر صرف نارہ ہی نہیں بلکہ،یوسی مٹور، لہڑی، بیور، کھلول ان تمام یونین کونسلوں کی عوام اس سے مستعفید ہونگے ہم تمام یوسیز بلخصوص یوسی نارہ کی عوام کی طرف سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر، ن لیگی شخصیت آفتاب کیانی،بزرگ لیگی رہنماء شیخ جاوید،سابق کونسلر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری معروف، ماسٹر اشیاق احمد اور سابق کونسلر محمو د چوہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حلقے میں جتنے بھی عوام مفادات کے بڑھے کام ہو ئے ہیں وہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہوئے ہیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 September 2023) Shahid Khaqan Abbasi and Raja Sagheer Ahmad solved the big problem of the people of Nara, on the approval of Nadra Center in Nara, there was a wave of joy in the people of the area, the long-standing problem of the people of the area was solved, former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi Former MPA Raja Sagheer Ahmad, former Vice Chairman UC Mator Raja Tauqir Ahmad approved the Nadra Center of UC Nara, not only Nara but also the people of UC Mator, Lehri, Bior, Khalol all these union councils will benefit from it.
ایوان عدل کہوٹہ میں وکلاء تربیتی کورس کا انعقاد
lawyers training course in the House of Justice Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2023) ایوان عدل کہوٹہ میں وکلاء تربیتی کورس کا انعقاد خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے دیوانی دعوی جواب دعوی جات، قوانین اور بنیادی حقوق پر لیکچر دیاتفصیلات کے مطابق کہوٹہ بار ایسوسی ایشن میں پنجاب بار کونسل کی ہدایات پر بار وکیشنل کورس کا انعقاد زیر نگرانی صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کیا گیا جبکہ چیئرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے بنیادی حقوق، دیوانی قوانین متعلق سیر حاصر لیکچر دیا گیا نوجوان وکلاء اس کورس سے بھرپور مستفید ہوئے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ وکیشنل کورس کو چوہدری مسعود الرحمن ایڈووکیٹ نے شاندار انداز میں آرگنائز کروانے میں معاونت کی نوجوان وکلاء میں ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، بلاول ایڈووکیٹ، افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ، سردار سرمد ایڈووکیٹ، ذیشان کیانی ایڈووکیٹ احسن نارمہ ایڈووکیٹ، انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ سنئیر وکلاء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے سول رائٹس اینڈ پریکٹس، دعوی جواب دعوی متعلق بنیادی حقوق اور مختلف قوانین بارے لیکچر دیا جبکہ سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا نوجوان وکلاء نے کامیاب وکیشنل کورس منعقد کروانے پر صدر سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔