DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: A father of five children died in a gas cylinder explosion in Dhamali village
دھمالی میں پانچ بچوں کا باپ گیس سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—پانچ بچوں کا باپ گیس سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق گیا یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے گاؤں دھمالی میں راجہ شہزاد کے گھر پیش آیا گھر کے کچن میں گیس لیکج ہوتی رہی رات گئے راجہ شہزاد نے کچن جا کر لائٹ آن کی ہی تھی کہ سیلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے کچن کو بھی شدید نقصان پہنچا راجہ شہزاد دھماکے میں جھلس گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مرحوم گاؤں کا ہر دلعزیز شخص تھا جو ہر ایک کے دکھ درد میں ہاتھ بٹاتا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, September 14, 2023) – The father of five children died in a gas cylinder explosion. the victim Raja Shehzad went to the kitchen and turned on the light, A cylinder exploded, causing severe damage to the kitchen and killing him in the incident. The deceased was a beloved person in the village who helped everyone.
لوگوں نے ہماری ٹیم پر حملہ کر دیا اور ٹیم کے ممبر فشریز انسپکٹر ارشاد مسیح بھٹی کو مارا ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مسر ت نذیر
Fisheries Inspector Mashi Bhatti attacked by fishermen in Dhuangalli rive Jhelum
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مسر ت نذیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں غیر قانونی شکار ماہی کو کنٹرول کرنے کے لیئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے جہلم کے کنارے گاؤں سالگراں گئی جہاں دریا میں مچھلیوں کے شکار کے لیئے کثیر تعداد میں جال پٹیاں لگی ہوئی تھیں جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر والی سائیڈ پر کشتی بان بھی موجود تھے۔میں جب کشتی پر سوار ہو کر پنجاب سائیڈ جال اتارنے پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ہماری ٹیم پر حملہ کر دیا اور ٹیم کے ممبر فشریز انسپکٹر ارشاد مسیح بھٹی کو مارا پیٹا وہاں موجود لوگوں نے ہمیں گالیاں دیں اور اپنی غیر قانونی شکار کا تمام سامان اپنی کشتیوں میں ڈال کر وہاں سے فرار ہو گئے۔اس تمام واقعہ میں ملوث افراد میں سے ایک کا نام ظہیر عباس ہے جس کے ہمراہ تین نامعلوم افراد تھے جنہوں نے ہماری ٹیم کو گالیاں دیں اور مارا پیٹا اور کار سرکار میں مداخلت کی کلرسیداں پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پی ٹی آئی رہنما ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کی گرفتاری اور عدالت سے رھائی
PTI leaders Humayun Kayani and Tahir Kayani were arrested and released from court
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—پی ٹی آئی رہنما ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کی گرفتاری اور عدالت سے رھائی، کاروائی محکمہ مال کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمے کے بعد عمل میں لائی گئی گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت نے ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کو ضمانت پر رھا کردیا ہمایوں کیانی نے مقدمہ کے اندارج اور گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیئے قافلہ آج تین بجے سہہ پہر کلرسیداں سے لیاقت باغ روانہ ہوگا
The convoy will leave for Liaquat Bagh from Kallar Syedan today at 3:00 PM to participate in the Khatam Nabuwat Conference
