DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Construction of underpass in front of Margalla Town on Murree Road is slow

مری روڈ پر مارگلہ ٹائون کے سامنے انڈر پاس کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،ستمبر,2023ء)— مری روڈ پر مارگلہ ٹائون کے سامنے انڈر پاس کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو متاثر ہو رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے۔لوپس پر کام جاری ہے۔راول ڈیم چوک سے ترامڑی چوک تک پارک روڈ کی کشادگی کا کام بھی سست رو ی کا شکار ہے۔ سی ڈی اے نے سات کلومیٹر لمبی اس سڑک کی کشادگی کا ٹھیکہ ایک ارب 91کروڑ ر وپے میں د یا ہے۔ اس کی ڈیڈ لائن 15دسمبر ہے مگر اس کی تکمیل ممکن نظر نہیں آتی۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ اس روڈ پر بجلی‘ گیس اور فون کی سروسز کی منتقلی کا مسئلہ آڑے آ رہا ہے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, September 2023)- The construction work of the underpass in front of Margalla Town on Murree Road is slow due to which the flow of traffic is affected. CDA officials are of the view that the structure has been completed. The work on the loops is in progress. The work of opening the park road from Rawal Dam Chowk to Tirami Chowk is also slow. CDA has given the contract for the opening of this seven-kilometer-long road for one billion 91 crore rupees. Its deadline is December 15, but its completion does not seem possible. The CDA officials are of the view that the problem of transfer of electricity, gas, and telephone services is coming up on this road.

روات پولیس نے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Rawat police arrested the accused who attempted to rape a 10-year-old child

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،ستمبر,2023)— روات پولیس نے 10سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم بلا ل رفیق نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔ روات پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ زیادتی ناقابل برادشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button