DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Laboratory and medical test system was activated in Tehsil HQ Hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں لیبارٹری اور میڈیکل ٹیسٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 13 ستمبر، 2023– تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی نئی تعینات ہونے والی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کا عظیم کارنامہ ہسپتال میں لیبارٹری اور میڈیکل ٹیسٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا۔ مریض خوش جبکہ معافیہ اور کمیشن ایجنٹ پریشان ہو گئے۔ کہوٹہ کے شہریوں سیاسی و ساجی شخصیات اور سابق بلدیاتی اراکین نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کر کے مریضوں، لواحقین سے ملاقات کی۔مریضوں اور شہریوں کا ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین۔ ہزاروں روپے خرچ کرکے ہسپتا ل کے باہر پرائیویٹ لیبارٹریوں سے میڈیکل ٹیسٹ کرانے والے مریضوں میں ہسپتا ل کے اندر لیبارٹری فعال ہو نے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ با اثر مقامی سیاسی شخصیات اور مافیا نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کے تبادلہ کے لیئے سفارشیں ڈالنا شروع کر دیں۔ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیا ت اور سابق بلدیاتی اراکین سرپر ست اعلی دیہی سوشل ویلفیئر کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف رہنما جماعت اسلامی و سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ، سر پرست اعلی پریس کلب کہوٹہ سنیئر صحافی سعید افضل چوہان، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر، سابق کونسلر دکھالی راجہ شاہد اجمل نائب صدر پریس کلب کہوٹہ نے معززین کے ہمراہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا۔ ہسپتا ل کی وارڈوں اور او پی ڈی میں علاج کے لیئے آنے والے مریضوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیئے۔ اس موقع پر مریضوں اور شہریوں نے نئی تعینات ہونے والی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹری کے فعال ہونے سے اب ہمیں ہسپتال کے باہر پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنا پڑیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی زیر قیادت ہسپتا ل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ جبکہ بعض مقامی سیاسی افراد مافیا کے لوگوں کو ہسپتا ل کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کا تبادلہ کیا گیاتو شہری سراپا احتجاج ہو ں گے۔ اس موقع پر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صوبائی وزیر صحت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ ہسپتا ل میں فوری طور پر ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فراہم کر کے مریضوں کو معیاری ایکسرے کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتا ل میں ڈیوٹی میرے فرائض میں شامل ہے۔ میرا کو ئی احسان نہیں۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, September 13, 2023– The great achievement of the newly appointed MS Dr. Samina Bhatti of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, Who enabled the laboratory and medical test system in the hospital. The patients were happy, while the exemptions and commission agents were worried. The citizens of Kahuta, political and social personalities, and former local body members visited Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and met the patients and relatives. The patients and citizens paid tribute to the efforts of MS Kahuta Dr. Samina Bhatti. There was a wave of happiness among the patients who had wasted thousands of rupees for medical tests from private laboratories outside the hospital.

محکمہ مال کی عدم دلچسپی کی وجہ سے متا ثرین کہوٹہ بائی پاس معاوضہ سے محروم کام شروع مگر تا حال متاثرین کو رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی

Due to the lack of interest of the finance department of Kahuta Bypass  till now, the victims have not be paid

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 13 ستمبر، 2023– محکمہ نیشنل ہائی وے اور محکمہ مال کی عدم دلچسپی کی وجہ سے متا ثرین کہوٹہ بائی پاس معاوضہ سے محروم کام شروع مگر تا حال متاثرین کو رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ کہوٹہ کے چھ موضع جات، متاثرین کہوٹہ بائی پاس کی زمینوں کی فصلوں،تعمیرات اور دیواروں سمیت سب کچھ توڑ کر نیشنل ہائی وے کی بھاری مشینری نے تباہ کر دیا۔ مگر آج تک متاثرین کو نہ تو فصل اورنہ نقصان کا معاوضہ مل سکا اور نہ ہی زمینوں کی موجودہ 2023کے ریٹس کے مطابق ادائیگی ہو سکی۔ متاثرین نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں موجودہ ریٹس کے مطابق ہماری زمینوں کے ریٹس دیئے جائیں تاکہ ہم اپنےمکانات اور تعمیرات مکمل کر کے اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سمیت اعلی حکام نوٹس لیں۔

دکانداروں نے اپنی مر ضی کے ریٹس مقرر کررکھے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر نوٹس لیں۔

The vendors have set their own rates. Chief Minister Punjab and Commissioner should take notice

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عمران ضمیر، 13 ستمبر، 2023– تجاوزات، ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی اور سبزی پھل،فروٹ اشیائے خوردونوش آٹا،چینی، دالین،مشروبات مصالحہ جات کے من مانے ریٹس۔ انتظامیہ کی ملی بھگت اور چشم پوشی کی وجہ سے شہری لٹنے لگے۔ انتظامیہ کاروائی سے گریزاں چند غریب ریڑھی والوں اور چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانہ کرکے انتظامیہ بری الزمہ ہو کر ”سب اچھا ہے کی“ رپورٹ دے دی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ اشیاء کے نرخ کئی گناح بڑھا کر من مانے ریٹس وصول کیئے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نام کی کسی چیز کا وجود نہ ہے۔ دکانداروں نے اپنی مر ضی کے ریٹس مقرر کررکھے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر نوٹس لیں۔

الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کے عہدیدراان ممبران کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیے گے

Al-Khidmat Foundation awards members of Kahuta for their performance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2023)
جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ انسان دوست خدمات میں پیش پیش سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی درجنوں ویل چئیرمین معذور افراد میں تقسیم اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد الخدمت فاونڈیشن کی مرکزی قیادت کہوٹہ کے عہدیدراان دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عوام علاقہ کی شرکت بھرپور عوامی خدمت کے اعتراف میں الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کہوٹہ ابرار حسین عباسی اور صدر الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کے زیر سرپرستی الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کا معذور افراد میں وہیل چئیرز تقسیم کے حوالے سے تقریب پر انعقاد جس میں صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی چوہدری منیر احمد، جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی جاوید اختر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عتیق احمد عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، آصف ربانی قریشی، راجہ عنایت اللہ ستی، سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر راہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر نے امانت کے موضع پر سبق آموز گفتگو کی جبکہ ابرار حسین عباسی امیر جماعت اسلامی کہوٹہ نے پروگرام کا تعارف کروایا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا تقریب میں معذور افراد پر ویل چئیرز تقسیم کی گئیں صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن و دیگر مہمانان گرامی نے الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں انسانیت کی خدمت میں اپنا لوہا منوا چکی ہے آئیں سب الخدمت فاونڈیشن کا حصہ بنیں اور انسانیت کی خدمت کریں انھون نے مخیر حضرات و دیگر عوام سے گزارش کی کہ الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کا ساتھ دیں تا کہ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رہ سکے کہوٹہ میں جدید طرز کا ہسپتال زیر تعمیر ہے جو الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انشااللہ خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ تقریب کے آخر میں تعاون کرنے والی شخصیات مخیر حضرات اور الخدمت فاونڈیشن کہوٹہ کے عہدیدراان ممبران کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیے گے جبکہ مہمانان گرامی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سا بق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ٹریفک حادثے میں زخمی

Ex-Chairman UC Panjar Master Zahoor Abbasi injured in traffic accident

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2023)
مسلم لیگ یوسی پنجاڑ کے صدر سا بق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ٹریفک حادثے میں زخمی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل خبر سنتے ہی ماسٹر ظہور عباسی کی اہلیہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئیں،تفصیلات کے مطابق ندیم عباسی،عمیر عباسی، زبیر عباسی، سمیع اللہ عباسی کے والد محترم سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی پنجاڑ چوک حادثے کا شکار جنکو THQ طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکی اہلیہ اور ندیم عباسی،عمیر عباسی، زبیر عباسی، سمیع اللہ عباسی کی والدہ برداشت نہ کر سکیں اور بوجہ ہارٹ اٹیک انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج دن گیا ر ہ بجے ادا کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button