DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: “Clashes Between Rival Groups in Baga Sheikhan Leave 4 Dead, 2 Injured”
بگا شیخاں دومتحارب گرپوں کے درمیان خونی تصادم4 افرادجانبحق دو زخمی

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،ستمبر,2023)—گاؤں بگا شیخاں میں دو گروپوں میں خونی تصادم،فائرنگ سے چارافراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے جن میں فریق اول سے ملک نعمان اورفریق دوم سے رضوان راجو،محمدسجاداور مدثرحسین شامل ہیں،فائرنگ کے نتیجے میں ثاقب اور صادق زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ملک نعمان کے بھائی ملک وجاہت کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے ملزمان چند ایام قبل ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے جس کے بعد فریقین میں تصادم کے نتیجے میں مزید چارافرادموت کے گھاٹ اتاردیئے گئے ادھر روات پولیس کے مطابق مبشر صدیق نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی رضوان عرف راجو اور میرا کزن ثاقب ولد صادق ایک ماہ قبل قتل کے مقدمہ میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر گھر آئے تھے گزشتہ شب میں رضوان،چاقب،جمال منظور کے ہمراہ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا کہ نعمان نے میرے بھائی رضوان کو بذریعہ فون راضی نامہ کرنے کی بات کی اورکہا کہ میں تم سے بات کرنے اکیلے تمہارے گھرآرہا ہوں میرے بھائی نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا مگراس دوران یہ اپنی گاڑی میں اپنے تین گارڈز کے ہمراہ گیٹ کے راستے چھت پر آگیا جواد عرف کالا مسلح پسٹل،دین مسلح پسٹل،احسان مسلح کلاشنکوف نے نعمان کو للکارا کہ آج رضوان کو اپنے بھائی کو قتل کرنے کا مزا چکھاتے ہیں پھر جوادنے سیدھا فائر کیا جو رضوان کے سر پر لگا،ثاقب نے ایک گارڈ سے بارہ بور چھین کر فائر کیا جو نعمان کو لگا جو زخمی ہو گیا پھر نعمان کے گارڈ نے ثاقب پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
