DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Inauguration ceremony of Al-Noor Masjid Al-Noor Quran Academy Mohara Langriyal

النور مسجدالنور قرآن اکیڈمی موھڑہ لنگڑیال کی افتتاحی تقریب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،ستمبر,2023)—وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور سب سے بڑی این جی اوز ھیں مھنگائی کے اس دور میں جہاں چار پانچ افراد کا گھرانہ چلانا مشکل ھے وہاں یہ دینی مدارس ھزاروں طلبہ کی نہ صرف کفالت کرتے ھیں بلکہ انھیں مفت زیور تعلیم سے بھی آراستہ کرتے ھیں فتنہ والحاد کے اس دور میں مسلمانوں کی فکری تربیت کرکے ان کارشتہ دین اسلام سے مضبوط کرتے ھیں صاحب ثروت مالدار اور عام مسلمان دل کھول کر دین اسلام کی ان چھاؤنیوں دینی مدارس سے مالی جانی اور اخلاقی تعاون کریں آنے والی نسلوں تک دینی تعلیمات پہنچانے کے لیے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیالنور مسجدالنور قرآن اکیڈمی موھڑہ لنگڑیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیاتقریب سے مولانا احسان چکیالوی،مفتی محمد ساجد ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ النور مسجد النور قرآن اکیڈمی کانام خطہ پوٹھوار کی عظیم علمی وسیاسی شخصیت فاضل دارالعلوم دیوبند مولانا نور محمد مرحوم کے بھانجے قاضی نور محمد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور اسکی تعمیر انہی کی فیملی نے محدود مدت میں مکمل کرائی یادرھے النورمسجد قرآن اکیڈمی جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی آٹھویں برانچ ھے جوخطیب پوٹھوار مولانا احسان چکیالوی کے زیرانتظام چل رھی ھیں تحصیل کلرسیداں وگردونواح میں اس ادارے کے زیر انتظام درجنوں مکاتب قرآنیہ روز کی بنیاد پر نسل نو کو قرآنی تعلیمات دے رھے ھیں تقریب میں مفتی محمد ساجد،مولانا نور محمد،قاری ضیاء الرحمن،مولاناسلیم ربانی،مفتی تاج الرحیم،مولاناضیاء الرحمن بٹگرامی ودیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, September 2023) – Maulana Qazi Abdul Rasheed, Central Deputy General Secretary of Al-Madaris Al-Arabiya Pakistan, has said that religious madrasas are the fortresses of Islam and the biggest NGOs in this inflation. In the era where it is difficult to run a family of four or five people, these religious schools not only support thousands of students but also provide them with free education. The wealthy and the common Muslims should open their hearts and give financial and moral support to these religious madrassas in order to impart religious teachings to the coming generations. Speaking at the opening ceremony of Mohra Langriyal Academy, Maulana Ehsan Chikalvi, Mufti Muhammad Sajid and others also spoke and said that Al-Noor Masjid Al-Noor Quran Academy, the great academic and political figure of Pothwar, Fazil Darul Uloom, Deoband, was the nephew of Maulana Noor Muhammad, the late Qazi. It is named after Noor Muhammad and its construction was completed by his family in a limited period. Al-Noor Masjid Quran Academy is the eighth branch of Jamia Uloom Islamia, Dera Chaudhry Hayat Ali Chakila, which is under the management of Khatib Pothwar Maulana Ehsan Chakalvi.

IESCO officers have been transferred from SDO to Chief Engineers

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں بڑے پیمانے پر ایس ڈی او سے لیکر چیف انجینئرز تک کئی افسروں کے تبادلے کر دیے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11ستمبر 2023) –اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں بڑے پیمانے پر ایس ڈی او سے لیکر چیف انجینئرز تک کئی افسروں کے تبادلے کر دیے گئے۔آئیسکو ترجمان کے مطابق دو چیف انجینئرز، 11 سپرٹنڈنٹ انجینئرز، 52 ایکسینز 171 ایس ڈی اوز، 6 ڈی سی ایم، اور 5 ریونیو افسران سمیت 258 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق تبادلے افسران کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خالصتاً میرٹ پر کئے گئے ہیں

دنیا بھر کے ممالک نے وقت کے ساتھ ترقی کی پاکستان غالبا دنیا کا واحد ملک ہے

Countries around the world have developed over time, Pakistan is probably the only country in the world

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،ستمبر,2023)—پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے وقت کے ساتھ ترقی کی پاکستان غالبا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے حالات بہتر ہونے کی بجائے مسلسل خراب ہوتے چلے گئے مگر اس کے حکمرانوں مقتدر حلقوں اور عوام کو ذرہ بھی پریشانی نہ ہوئی جبکہ ہم سمندر پار پاکستانی ملکی حالات سے حد درجہ پریشان ہیں انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان کو چلایا گیا ایسے ملک چلتے ہی نہیں ہیں یہاں کی اشرافیہ دن بدن امیر سے امیر تر اور عوام غریب تر ہوتے چلے گئے آج ملک کا ہر جوان ملک سے کسی بھی قیمت پر باہر جانا چاہتے ہیں مگر ملک چلانے والوں کو اس سے کوئی غرض ہی نہیں یہ ملک اب دعاؤں سے ٹھیک نہیں ہو سکتا عام انتخابات بھی اس صورتحال سے نکلنے کا اب راستہ نہیں ہیں شاید ہم نے بہت دیر کردی ہے تاریخ کوتاہیوں اور مستیوں کا حساب ضرور لیتی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button