DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “AC Aisha Badar Leads Separate Raids with Health Department in Grand Operation”

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر اور محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے الگ الگ چھاپے و گرینڈ آپریشن

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ,09،ستمبر,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر اور محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے الگ الگ چھاپے و گرینڈ آپریشن۔ تجاوزات، گیس ری فلنگ،ہوٹلوں و دہی دودھ کی دکانوں پر صفائی کے نہ ہونے اور گندے برتنوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی،من مانے ریٹس کے خلاف زبردست ایکشن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کی دکانیں اور گیس ایجنسیاں سیل کرکے خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ و چالان کیئے گئے۔ با اثر شخصیا ت کی سفارش اور دباؤ کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کسی لالچ دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لاؤں گی۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر اور محکمہ ہیلتھ کہوٹہ، انسپکٹر چوہدری قلب، محمد طفیل اور دیگر افسران و اہلکاران پر مشتمل الگ الگ ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر نے تحصیل کہوٹہ میں غیر قانونی گیس ایجنسیوں پر گیارہ دکانداروں کے خلاف کاروائی کی اور دکانیں سیل کر دیں جبکہ کہوٹہ شہر میں چھنی بازار ل، تحصیل روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے باجائز تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا۔دریں اثناء محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے افسران انسپکٹر چوہدری قلب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کہوٹہ کے مختلف بازاروں اوردودھ و دہی فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر اچانک چھاپے ماتے ہوئے گندے برتنوں اور گندگی پر فوری ایکشن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے و چالان اور نوٹسز جاری کیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر اور محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے انسپکٹر چوہدری قلب نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خور،تجاوز کنندگان اور غیر قانونی کاروبار کرنے والے دکاندار باز آجائیں۔ مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی پر انتظامیہ نہ صرف بھاری جرمانے،چالان کرے گی بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے کاروباری مراکز اور دکانیں سیل کرکے جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ اس موقع پر کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیا ت، معززین علاقہ وکلاء نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر اور محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کی ٹیم کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Kahuta (Imran Zamir, September 09, 2023) — Assistant Commissioner Kahuta Aisha Badar and the Kahuta Health Department carried out separate raids in a grand operation. The crackdown targeted various illegal activities, including gas refilling, unsanitary hotels and dairy shops, and dirty utensils, along with addressing artificial inflation and overcharging.

Taking effective action, Assistant Commissioner Aisha Badar emphasized the rejection of any bribery or pressure. She vowed not to compromise on public interest.

According to details, Assistant Commissioner Aisha Badar and the Health Department, along with Inspector Chaudhry Qalb, Mohammad Tufail, and other officials, formed separate teams for the grand operation. Assistant Commissioner  Aisha Badar initiated action against eleven shopkeepers for illegal gas agencies in Kahuta Tehsil and sealed their shops. Meanwhile, in Kahuta City, during the operation, they imposed fines on violators of hygiene norms and issued notices to several shopkeepers on the spot.

During the operation, officers from the Health Department, led by Inspector Chaudhry Qalb, conducted sudden raids on various markets and milk sellers, taking immediate action against dirty utensils and unclean conditions, and issuing fines and notices to multiple shopkeepers.

On this occasion, political and social figures, as well as respected local lawyers, praised the efforts of Assistant Commissioner Aisha Badar and the Health Department team, offering heartfelt appreciation for their excellent work.

طاہر ایوب ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ“ کی ڈرازنگ اور گراؤنڈبوائز ہائی سکول کہوٹہ کی صفائی،گھاس کٹائی اور پچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

The drawing and cleaning of Ground Boys High School Kahuta, grass cutting and pitch preparations have been completed for the Tahir Ayub Hardball Cricket tournament

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ,09،ستمبر,2023)— شمس توحید عباسی ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر کی زیر نگرانی صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر سر پرستی ”طاہر ایوب ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ“ کی ڈرازنگ اور گراؤنڈبوائز ہائی سکول کہوٹہ کی صفائی،گھاس کٹائی اور پچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا ونر انعام ایک لاکھ دس ہزار روپے امیر تحریک لبیک کہوٹہ سٹی راجہ جنید جہانگیر جبکہ دوسرا انعام ممتاز سیاسی و سماجی رہنما صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے 55ہزار روپے اپنی اپنی جانب سے دینے کا اعلان اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خان،انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی، سب انجینیئر حبیب ستی کی ہدایات پر سپر وائزر عمران رشید، سپر وائزر طالب نے عملہ صفائی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈمیں ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر حید ر کیانی، محسن جہانگیر، حمزہ جہانگیر کے ہمراہ گھاس کٹائی اور صفائی کا کام انتہائی محنت اور فرض شناسی سے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل کہوٹہ کی 12ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بھر پور تعاون کرنے اور لاکھوں روپے فراہم کرنے پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کھیلوں کے لیئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

صداقت علی عباسی کے جبری اغوا پر شدید مزمت

Sadaqat Ali Abbasi’s forced abduction is strongly condemned

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2023)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق ایم این اے و صدر PTI شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں اجلاس میں صدر PTI تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان سینئر نائب صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل ر سعید احمد صدر PTI کہوٹہ راجہ الطاف حسین جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا ڈپٹی کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 7 سردار مظہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTI کہوٹہ ملک عاصم سیکرٹری اطلاعات راجہ فاروق صفدر،صدر PTI یونین کونسل مٹور راجہ عاطف ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری یونین کونسل مٹور عامر جنجوعہ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں صداقت علی عباسی کے جبری اغوا پر شدید مزمت کی گئی اور کہا گیا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر صداقت علی عباسی کو بازیاب کرائیں تحصیل کہوٹہ کی تمام تنظیمیں عمران خان اور صداقت علی عباسی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں صداقت علی عباسی کی غیر موجودگی میں بھی تنظیمیں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کے حلقے کا دورہ

Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the constituency of well-known political and social figure Raja Javed Akhtar.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2023)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کے حلقے کا دورہ،اپنے ووٹروں،سپووٹروں سے ملاقات، جبکہ فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی، مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، ماسٹر محمد زبیر، محمود ستی، نوید ستی اور عدیل افضل کے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا مختلف مقامات پر اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے بھی ملاقاتیں کیں ان کے حال احوال دریافت کیا جبکہ انہوں نے کلیال کے مقام پر سابق ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی کی بھانجی اور حاجی مصطفی کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،ٹٹھی سیداں کے مقام پر فدا حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،کلیال کے مقام پر اسد اللہ ستی کے والد محمد انور ستی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،کلیال کے مقام پر ہی احتشام ظہور کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی انہوں نے چھنی اعوان اورسنگھوٹ سیداں میں بھی حاضری دی اور مرحومین کے لیے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

The Tajdar Khatam Nabuwat conference organized in the central Jamia Masjid Doberan Kallan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2023)
مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس، پیر سلطان العارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف کا خصوصی خطاب، محفل پاک میں صاحبزادہ شبیر چشتی،راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ ریاست کیانی، راجہ یاسر کیانی،آصف نورانی،راجہ گلفزار کیانی، صحافی منیر احمد چشتی، راجہ آصف یعقوب کیانی،سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں،محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے پیر سلطان العارفین صدیقی کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور مسلمانوں کی وحدت کا راز اس میں مضمر ہے،نبی پاک ﷺ کے آخری نبی ہونے کے حوالے سے معتدد بار قرآن پاک اور 2 سو سے زاہد بار احادیث شریف میں آیا ہے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے انہوں نے کہا کہ آپﷺ نبی آخرالزمان ہیں اور آپﷺپر نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیاآپﷺ کی نبوت کا منکر کافر اور مرتد ہے انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ کا آخری رسول ہوں اور میرے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئیگا۔حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہے اور اس کے بعد پیغمبری کا دعوہ کرنے والا لعنتی ہے آخر میں تمام امت مسلمہ کے اتحاد، بیماروں کے لیے شفا، مرحومین کی بخشش،کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کہوٹہ گہگاڑی راجگان والے راجہ عبدالرشیدوفات پا گے نمازے جنازہ ماڈل کالونی ملیر کینٹ میں ادا کیا گیا

” Funeral Prayers Offered for Raja Abdul Rashid, Resident of Gaggari Rajgan, in Model Colony Malir Cantt”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2023)
کہوٹہ گہگاڑی راجگان والے راجہ عبدالرشیدوفات پا گے نمازے جنازہ ماڈل کالونی ملیر کینٹ میں ادا کیا گیا، راجہ عبدالرشید(مرحوم)راجہ نوید احمد کے والد محترم، تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کی خالہ زاد بہن کے شوہر،راجہ امجدراجہ فاروق اور راجہ ضمیر آف گہگاڑی راجگان کے چچا تھے نماز ے جنازہ میں انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی، مرکزی نائب صدر عبدالقدوس عباسی، لاہور سے حسن اختر عباسی، عمر عباسی، یعقوب عباسی، احمد علی عباسی، کہوٹہ منیند شریف سے راجہ قاسم،کامران ایڈوکیٹ، اہر بلیو کے سٹاف، پی آئی کے سٹاف اور دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی، راجہ عبدالرشید(مرحوم)کہوٹہ گہگاڑی راجگان سے تعلق رکھنے والے راجہ عبدالرشید کافی علالت میں رہے مرحوم نے پاکستان فوج میں سروس مکمل ہونے کے بعد پی آئی اے میں پچیس سال ملازمت کی انہوں نے اپنے آخری ایام ملیر کینٹ کراچی میں گذارے مرحوم بہت ہی نیک انسان تھے اور جب کبھی کوئی مہمان کراچی تشریف لاتا تو بہت ہی خوشی سے اس کی خدمت کرتیان کی مہمان نوازی پورے علاقے میں مشہور تھی مرحوم نے اپنے سوگواران میں ایک بیوہ، دو بیٹے، پانچ بیٹیاں چھوڑیں ہیں ان کے بڑے بیٹے راجہ نوید جو کہ جرمنی میں مستقل رہائش پذیر ہے، جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔

Show More

Related Articles

Back to top button