DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Traditional Enthusiasm Marks Defence Day Celebrations in Kallar Syedan Educational Institutions”

کلر سیداں میں یوم دفاع 6ستمبرسرکاری تعلیمی اداروں میں روائتی جوش و جزبے کیساتھ منایا گیا۔

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)— کلر سیداں میں یوم دفاع 6ستمبرسرکاری تعلیمی اداروں میں روائتی جوش و جزبے کیساتھ منایا گیا۔بعض تعلیمی اداروں میں شہدا کی فیمیلیزاور پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران اور جونیئر کمشنڈ آفیسرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔تقاریب میں 1965کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیااس موقع پر تقاریر،ملی نغمے، ٹیبلوز ،مصوری اور پینٹنگز کے مقابلے کروائے گئے۔دریں النور ونگر کلر سیداں میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے ڈائریکٹر افتخار نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔تقریب سے سابق صدر پریس کلب شیخ قمر السلام نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (othwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 7, 2023) – The Defense Day on September 6 was celebrated with traditional enthusiasm in government educational institutions in Kallar Syedan. Some educational institutions also invited the families of martyrs, retired armed forces officers, and junior commissioned officers.

The ceremonies featured tributes to the sacrifices of the Pakistan Armed Forces during the 1965 war. Reports, national songs, tableaus, photography exhibitions, and paintings were organized on the occasion.

Furthermore, a ceremony was held in Darien El Noor Wingar, Kallar Syedan, where the school director, Iftikhar Niazi, addressed the gathering, saying, “We salute the sacrifices of our martyrs.” Former President of the Press Club, Sheikh Qamar-ul-Islam, also delivered a speech during the event.

یوسی تخت پڑی میں شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گے

” Flowers laid on Martyrs’ Graves in UC Takht Parri”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ نے سرپرست اعلیٰ کرنل صبح صادق ملک کی سربراہی میں یوسی تخت پڑی میں شہدا کی قبروں پر ساتھیوں کے ہمراہ حاضری دی پھول چڑھائے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ نے سرپرست اعلیٰ کرنل صبح صادق ملک کی سربراہی میں یوسی تخت پڑی میں شہدا کی قبروں پر ساتھیوں کے ہمراہ حاضری دی پھول چڑھائے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جواد فٹبال کلب چوآخالصہ اور رائل پوٹھوہار کلب کہوٹہ کی ٹیموں کے مابین نمائشی میچ چوآخالصہ میں کھیلا گیا

On the occasion of Pakistan Defense Day, an exhibition match between the teams of Jawad Football Club Choa Khalsa and Royal Pothohar Club Kahuta was played in Choa Khalsa

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جواد فٹبال کلب چوآخالصہ اور رائل پوٹھوہار کلب کہوٹہ کی ٹیموں کے مابین نمائشی میچ چوآخالصہ میں کھیلا گیا جواد کلب کے کوچ۔سید اعجاز نقوی ومینجر راجہ جمیل لنگڑیال مہمانان خصوصی تھے نمائشی میچ جواد کلب چوآخالصہ نے 2 گول سے جیت لیا کہوٹہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی جبکہ جواد کلب چوآخالصہ کی جانب سے دونوں گول حماد نے کیئے ۔

کلرسیداں شہر میں زرعی ادویات کے سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں منتقل ہو گیا

“Fire Engulfs Agricultural Medicine Store in Kallar bazaar, Turning Goods Worth Millions into Ashe”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—کلرسیداں شہر میں زرعی ادویات کے سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں منتقل ہو گیا گزشتہ روز چوہدری ذوالفقار بھٹو کے زرعی سٹور کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پڑوسیوں کے بتانے پر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ تو بجھا دی مگر اس دوران سٹور کے اندر موجود سات لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات اور کھاد جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے بجلی کا میٹر بھی جل گیا خیال ہاہر کیا جاتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ شرکٹ سے لگی۔

تحصیل کلرسیداں کی تمام یوسیز میں تیسرے روز بھی تالا بندی رہی تمام دفاتر بند رہے

All the USCs of Tehsil Kallar Syedan remained locked for the third day and all the offices remained closed

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—تحصیل کلرسیداں کی تمام یوسیز میں تیسرے روز بھی تالا بندی رہی تمام دفاتر بند رہے اور سیکرٹری یوسیز ہڑتال پر رہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے انہیں جنوبی پنجاب تبادلہ کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہمیں اپنے تعنیاتی اضلاع سے باہر نہیں بھیجا جا سکتا مگر حکومت نے صوبہ بھر کے سیکرٹریز کو دوردراز کے اضلاع میں تبدیل کر کے رولز کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں تالہ بندی جاری ہے۔

پولیس نے سوتیلے باپ کے ظلم و تشددسے تنگ آ کر گھر سے بھاگنے والے 16 سالہ دوشیزہ کو بازیاب کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا

The police rescued a 16-year-old girl who ran away from home after being fed up with her stepfather’s cruelty and violence and presented her in the local court

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے سوتیلے باپ کے ظلم و تشددسے تنگ آ کر گھر سے بھاگنے والے 16 سالہ دوشیزہ کو بازیاب کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہاں مغویہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا،سوتیلا باپ مار پیٹ کرتا تھا جس کی وجہ سے تنگ آ کر گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوئی ہوں۔

چوآخالصہ سے سابق چیئرمین یوسی سید راحت علی شاہ بھی عراق میں موجود ہیں

Former Chairman UC Choa Khalsa Rahat Ali Shah is also present in Iraq

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—اربعین چہلم امام حسین ؐ عراقی شہر کربلا میں جاری ہےجس میں عراقی میڈیا کے مطابق 16 کروڑ ہندوستانی میڈیا کے مطابق 15 کروڑ اور بی بی سی لندن نیوز کے مطابق کربلا میں 11 کروڑ صرف کربلا میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ 3 سے 4 کروڑ عوام پیدل سفر کرتے ہوئے کربلا کے طرف بڑھ رہے ہیں اور تقریباً 4 کروڑ عوام عراق، ایران لبنان اردن شام اور سعودی عرب کی سرحدوں سے روانہ ہیںاس بار لاکھوں پاکستانی بھی عراق پہنچے ہیں جو نجف اشرف اور کربلا میں موجود ہیں چوآخالصہ سے سابق چیئرمین یوسی سید راحت علی شاہ اور خادم دربار غازی عباس سید میثم تمار بھی عراق میں موجود ہیں

 

تعزیت

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،ستمبر,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان مے کلر سیداں کے قریب گاوں جسوالہ جا کر حاجی طاہر محمود بھٹی سے ان کے والد محترم محمد یعقوب بھٹی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے موضع گھوئ جا کر قیوم کیانی کی اہلیہ اور عربی کیانی کی بھابھی کی فاتحہ خوانی کی ممیام کی ڈھوک کلیال جا کر محمد وسیم کے والدحاجی ظفر کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا باغجمیری میں ماسٹر عرفان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ عمر اور راجہ سکندر اعظم بھی ان کے ہمراہ موجود رہے

Show More

Related Articles

Back to top button