DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Lawless Kallar Syedan as in Court officials are beaten and told by the accused we do not believe in law writ over land occupation

"کلر سیداں؛ قانون کا نا منظور کرنے والے زمین کے قبضے پر مقدمہ درج کرنے والے عدلیہ کے افسران پر تشدد"

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)— کلرسیداں میں سرکاری آراضی پر مبینہ قبضے اور مقدمہ کے اندراج پر پیشی کیلئے جانے والے انکروچمنٹ انسپکٹر کو وکلاء اور دیگر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ایم سی کلر سیداں کے انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حسین نے کلر سیداں نے استغاثے میں تحریر کیا کہ وہ حاضری تاریخ پیشی بعنوان سرکار بنام اعجاز گجر وغیرہ ضمانت قبل از گرفتارعدالت میں پیش ہونے کیلئے صبح 9بجے کے قریب جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کی عدالت کے احاطہ میں داخل ہونے سے قبل ہی مسمی عدیم،ماجد اور چار وکلا اور مزید پانچ نامعلوم افراد جو سول کپڑوں میں تھے،اعجاز گجر ایڈووکیٹ کے ہمراہ مجھے چیف آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو گالم گلوچ کرتے ہوئے مجھ پر حملہ آور ہوئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔اعجاز گجر نے مجھے گلے سے دبوچ لیا اور ابراہیم مرزا ایڈووکیٹ نے میرے منہ پر مکے مارنا شروع کر دیئے۔اسی اثناء میں تین وکلاء جو وکلاء کے لباس میں تھے،ماجد،عدیم اور دیگر نامعلوم افراد مجھے مارنے میں ان کے ہمراہ شامل تھے۔اعجاز گجر نے للکار تے ہوئے کہا کہ قانون ہمارے گھر کی لونڈی ہے ہم کسی قسم کی چیف آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں یا کسی اور سربراہ کی رٹ کو نہیں مانتے،تمہیں اور تمہارے افسران اور محکمے کو عدالتوں میں رسوا کریں گے اور روزانہ اسی طرح ماریں گے۔اس کے بعد مجھے ایک کونے میں یرغمال بناکر رکھ لیا اور عدالت میں تاریخ پیشی پر حاضر نہیں ہونے دیاجس کے بعد عدالتی اہلکاروں نے مجھے بازیاب کرا کر اے ڈی پی پی کے دفتر پہنچا دیا۔میں نے 15پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی اور چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں کو سارے واقعہ سے آگاہ کیا جنہوں نے پولیس کے حصار میں مجھے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے بازیاب کروایا۔ادہر اس واقعہ کا بلدیہ کلرسیداں کے تمام افسران اور اہلکاروں نے شدید نوٹس لیا وہ زخمی اہلکار کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ گئے جس کے بعد یہ سب اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی سربراہی میں چوآروڈ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع کونسل کی اراضی پر مقامی شہری کی جانب سے قبضہ مکمل طور پر ختم کرکے وہاں سرکاری آراضی کا بورڈ نصب کردیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چواروڈ پر ضلع کونسل راولپنڈی کی ملکیتی اراضی پر مقامی لوگوں نے وکلا کی مدد سے دو بار قبضہ کیا اور دونوں بار ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, September 2023) – In a disturbing incident in Kallar Syedan, individuals, including lawyers and others, subjected an enforcement inspector responsible for registering land encroachments and cases on government land to a violent assault. Muhammad Zahid Hussain, the AC (Assistant Commissioner) of Kallar Syedan, had gone to the Judicial Complex in Kallar Syedan on the morning of September 6 to present himself before the court for the scheduled hearing regarding land encroachments against Ejaz Gujjar.

Prior to his entry into the court of Additional Session Judge in Kallar Syedan, a group of unidentified individuals, along with several lawyers, including Adeem, Majid, and four others, dressed in lawyer’s attire, attacked him verbally and physically. Adeem Gujjar, an advocate, grabbed him by the throat, while Ibrahim Mirza, another advocate, began assaulting him.

Simultaneously, three lawyers, Majid, Adeem, and others who remain unidentified, joined in the attack. Adeem Gujjar threatened him, stating that they do not recognize the authority of any government officer, including the Chief Officer and Assistant Commissioner of Kallar Syedan. He warned that they would humiliate him and his colleagues in the courts daily and continue such attacks.

Following this, they confined him in a corner and prevented him from appearing in court on the scheduled date. Subsequently, judicial officials intervened, rescued the injured officer, and brought him to the ADC (Assistant Deputy Commissioner) Kallar Syedan’s office.

Later, all the concerned officers and staff of Kallar Syedan Municipal Corporation, along with AC (Assistant Commissioner) Kallar Syedan, Imtiaz Ullah Khan Niazi, and Chief Officer of the Municipal Corporation, Sahibzada Imran Akhtar, reached Choa Road. There, they officially concluded the land dispute by establishing a government land board.

It is worth noting that local residents had previously claimed ownership of municipal land in Choa road, twice with the assistance of lawyers, leading to legal cases being filed against them on both occasions.

خسرہ نمبر 120ملکیتی اراضی ضلع کونسل موجود مستقل تجاوز کیخلاف آپریشن کیا گیا جس میں بلاک کی بنی دیواریں ہٹا کر بلاک اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا

An operation was conducted against the permanent encroachment of land owned by the District Council, in which the walls of the block were removed and the block and goods were seized

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)— انکروچمنٹ انسپکٹر یاسر محمود قریشی نے تھانہ کلر سیداں میں بھیجوائے گئے استغاثے میں تحریر کیا کہ گزشتہ روز بعد از رپورٹ نشاندہی ازاں محکمہ مال کلر سیداں ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں و چیف آفیسر و عملہ خسرہ نمبر 120ملکیتی اراضی ضلع کونسل موجود مستقل تجاوز کیخلاف آپریشن کیا گیا جس میں بلاک کی بنی دیواریں ہٹا کر بلاک اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔موقع پر موجود ماجد نامی شخص نے چند افراد کے ہمراہ بلدیہ کے آفسران کو گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے لوہے کا راڈ محکمہ کے ورک مین راشد محمود کو مارا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا جس کے فوری بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ماہ اگست کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی

Action against traffic irregularities during the month of August statement

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)—انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر خاور عباس،عامر رحمان،فیلڈ انچارج عادل منیر نے ماہ اگست کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1438گاڑیوں کی آن لائن چالان ٹکٹس جاری کر کے 5لاکھ 57 ہزار ایک سو روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے۔انہوں نے اس دوران نامکمل کاغذات پر135گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کیا جبکہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے اور اوور لوڈنگ کے مرتکب گاڑی مالکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 8/ایف آئی آرز درج کروا دیں۔جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 100 افراد کے چالان کیئے۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مالیت کی چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

Acting on the information of the informer, the police arrested two close brothers and recovered hashish and liquor bottles from their possession

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مالیت کی چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین نے بتایا کہ وہ رات کو معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چوکپنڈوری شہر میں دو بھائی جن کے پاس شراب کی بوتلیں اور بھاری مالیت کی چرس موجود ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور منشیات فروشوں کو قابو کر کے ان کی تلاشی کے دوران عمیر علی کے قبضے سے 15بوتل شراب اور رائفل 12بور آٹو میٹک جبکہ اس کے بھائی ذیشان علی کے قبضے سے 1210گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے گئے۔

حکومت نے صوبہ بھر کے سیکرٹریز کو دوردراز کے اضلاع میں تبدیل کر کے رولز کی خلاف ورزی کی ہے

The government has violated the rules by shifting the secretaries across the province to distant districts

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)—تحصیل کلرسیداں کی تمام یوسیز میں دوسرے روز بھی تالا بندی رہی تمام دفاتر بند رہے اور سیکرٹری یوسیز ہڑتال پر رہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے انہیں جنوبی پنجاب تبادلہ کر کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہمیں اپنے تعنیاتی اضلاع سے باہر نہیں بھیجا جا سکتا مگر حکومت نے صوبہ بھر کے سیکرٹریز کو دوردراز کے اضلاع میں تبدیل کر کے رولز کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں تالہ بندی جاری ہے۔

شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی

Due to the shutterdown strike, all types of transport were completely stopped

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)—بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف آزادکشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث منگل کے روز چک سواری،پلاک،ناڑ،گل پور،کوٹلی سے براستہ دھانگلی کلرسیداں جنرل بس اسٹینڈ راولپنڈی اور براستہ سموٹ اسلام پورہ گوجرخان کے درمیان ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی اور مسافر سڑکوں پر کھڑے رہنے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

سابق رکن بلدیہ ٹھیکیدار لطیف بھٹی کی خوشدامن کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

The funeral prayer of ex-municipal member contractor Latif Bhatti’s mother-in-law was performed at Kallar Syedan Sports Stadium

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،ستمبر,2023)—سابق رکن بلدیہ ٹھیکیدار لطیف بھٹی کی خوشدامن کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری شفقت محمود،سردار وسیم احمد،مرزا اظہر محمود،عبدالرؤف بٹ،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،عابد زاہدی،جنید بھٹی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد،شیخ سلیمان شمسی،عبدالرووف بٹ،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button