DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Armed Robbers Flee with Cash and Mobile Phones After Robbery in village Skot, Doberan Kallan”

یوسی دوبیرن کلاں کے گاؤں سکوٹ میں 3 مسلح ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—کلر سیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے گاؤں سکوٹ میں 3 مسلح ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان دیوار پھلانگ کر سکریپ کے ڈیرے میں داخل ہوئے ملزمان نے عبدالغفور اور اس کے بیٹے اللہ دتہ، بھانجے زاہد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے 65 ہزار روپے نقدی موبائل فون، شناختی کارڈ سمیت مؤٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک چھین لی اور فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان کی عمریں 25/30 سال کی تھیں،شلوار قیمض میں ملبوس پنجابی/ پوٹھوہاری زبان میں گفتگو کرتے رہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین موقع پر پہنچ گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 05, 2023)— In a shocking incident, three armed robbers stormed into a residence in village Skot, UC Doberan Kallan, and made away with cash, mobile phones, and other valuables before fleeing the scene.

The culprits forcibly entered the premises by breaking down a wall and then entered the home of Abdul Ghafoor and his son, Allah Ditta. They brandished their weapons and threatened the residents, coercing them into surrendering their belongings. The victims reported that the robbers took away approximately 65,000 rupees in cash, multiple mobile phones, identity cards, and even the registration book of a motorcycle. After committing the crime, the armed robbers managed to escape from the area.

According to the affected individuals, the robbers appeared to be in their mid to late twenties or early thirties and were dressed in shalwar kameez. They conversed in Punjabi/Pothwari language during the ordeal.

The incident was promptly reported to the local authorities, and the police, led by SHO Kallar Syedan, Sabtain-ul-Hassan, arrived at the scene to initiate an investigation.

The residents of Skot are now living in fear, and there is a growing demand for increased security measures in the area to prevent such incidents in the future. The police are working diligently to identify and apprehend the culprits responsible for this brazen robbery.

ضلع بدری کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرتے ہیں

“Strong Condemnation and Rejection of Badri District’s Decision”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ”اب گاؤں چمکیں گے” کے منصوبے کی کامیابی کے لیئے تحصیل ہائے کلرسیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری،ٹیکسلا،گوجرخان اور راولپنڈی کے سیکرٹریز یوسیز کو سرگودھا،بھکر،مظفرگڑھ اور راجن پور کے دوردراز اضلاع میں تبدیل کردیا جبکہ سرگودھا،بھکر،مظفر گڑھ،راجن پور،سیالکوٹ کی یوسیز کے سیکرٹریز کو راولپنڈی ضلع کی مختلف یوسیز میں تعنیات کردیا ہے۔سیکرٹریز یوسیز نے تبادلوں کو مسترد کرتے ہوئے تالا بندی ہڑتال شروع کردی ہے۔پیر کے روزضلع راولپنڈی کی تمام یوسیز کے دفاتر پر تالا بندی رہی اور سیکرٹریز دفاتر سے غیر حاضر رہے۔ سیکرٹریز نے بتایا کہ اب چمکیں گے گاؤں منصوبہ محض فراڈ ہے جس کے لیئے حکومت نے آٹھ ارب مختص کیئے ہیں مگر یوسیز کی سطح پر سیکرٹری یوسی اور حلقہ پٹواری کو منصوبے کی کامیابی کے لیئے وسائل خود مہیا کرنے کو کہا ہے ہمیں کہا جا رھا ہے کہ ہر گھر سے ماہانہ پچاس اور دوکاندار سے سو روپے جمع کریں جبکہ آٹھ ارب کی بھاری رقم کہاں خرچ کی جائے گی اس کی کوئی تفصیل دی گئی نہ ہی یوسیز سطع پر کوئی سرکاری گرانٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ضلع بدری کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرتے ہیں ہم اس ظالمانہ فیصلہ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی بائیکاٹ اور راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجج مظاہرے کا اعلان

“Announcement of Educational Boycott and Protest Demonstrations in Front of Rawalpindi Press Club”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں نے آج بروز منگل تعلیمی بائیکاٹ اور راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجج مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔تنظیم کے مقامی صدر محمد شفیق بھٹی کے مطابق آج تحصیل کلرسیداں کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے میل فیل اساتذہ راولپنڈی کے مرکزی مظاہرے مین شرکت کریں گے۔

نامعلوم ملزم نے میرا موبائل فون نکال لیا ,مسماۃ صوفیہ صدیقی

The unknown suspect took my mobile phone, Miss Sophia Siddiqui

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—مسماۃ صوفیہ صدیقی سکنہ محلہ جامع مسجد کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میرے پرس سے کسی نامعلوم ملزم نے میرا موبائل فون نکال لیا ہے۔میرے موبائل فون میں میری تصاویرو ویڈیوز اور میرے ذاتی معاملات پڑے ہوئے ہیں۔

جنڈ ضلع اٹک سے کلرسیداں آنے والی سولہ سالہ دوشیزہ اغوا کر لی گئی

A 16-year-old girl from Jand district, Attock, who arrived in Kallar Syedan, is abducted

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—جنڈ ضلع اٹک سے دم ڈلوانے کلرسیداں آنے والی سولہ سالہ دوشیزہ اغوا کر لی گئی۔نجیب اللہ سکنہ کندرالہ تحصیل جنڈ نے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی والدہ اور ہمشیرہ مریم بی بی کو پیراں والا چوک کلر سیداں میں دم ڈلوانے کی غرض سے لایا تھا وہاں سے دم ڈلوایا،وہاں ایک زوہیب نامی شخص نے انہیں بلایا اور کہا کہ میں دربار کا خلیفہ ہوں اس نے میری بیوی اور والدہ کو سائیڈ پر کر کے میری 16سالہ بہن کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے ہمراہ لے گیا۔

مسلم لیگی رہنما ارسلان قریشی کی چچی انتقال کر گئیں نمازجنازہ باؤلی نزد راجہ مارکیٹ ادا کی گئی

Muslim League leader Arslan Qureshi’s aunt passed away, funeral prayers were offered near Raja Market

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،ستمبر,2023)—مسلم لیگی رہنما ارسلان قریشی کی چچی انتقال کر گئیں نمازجنازہ باؤلی نزد راجہ مارکیٹ ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، جاسم کنول راہی،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ، حاجی محمد شعیب اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button