کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،ستمبر,2023)—بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بے تحاشا اضافے خلاف کلر ڈڈیال روڈ پر واقع سرصوبہ شاہ کے تاجران اور عوام کا شدید احتجاج، ریلی بھی نکالی گئی۔ راجہ محمد ندیم،حافظ قدیر،محمداختر،سیدامرحسین شاہ،محمد اسماعیل،سردارافضال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن نہ لے صارفین جو بجلی استعمال ہی نہ کریں وہ اس کا بل کیوں ادا کریں؟ایسا دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتا۔بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے خودکشیوں پر مجبور ہیں،دیہاڑی دار طبقہ اپنے گھرکا چولھا جلائے یابجلی کے جعلی بل اداکریں بعد ازاں شرکا پرامن منتشر ہو گئے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 4, 2023) — Traders and the public in Shah’s region staged a vehement protest on Kallar Dadyal Road against the unchecked increases in electricity and petroleum product prices,
Raja Muhammad Nadim, Hafiz Qadeer, Muhammad Akhtar, Syed Amir Hussain Shah, Muhammad Ismail, Sardar Afzal, and other demonstrators addressed the crowd, questioning why the government was imposing bills on consumers who do not even use electricity. They condemned this unjust and unacceptable action, stating that nowhere in the world is such a situation tolerated. Following the protest, peaceful and organized demonstrations by the stakeholders were held, presenting their demands to the authorities.
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
04 suspects involved in street crime arrested, weapons recovered
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کی تشکیل کردہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان کوگرفتار لیا،گرفتار ملزمان میں تصور، دانش، عاقب اور علی حسن شامل ہیں,ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
انجمن تاجران کو غیر سیاسی رکھا جائے گا اور کسی بھی سیاسی جماعت کی کال پر بازار بند نہیں کیا جائے گا
Anjuman Tajran will be kept away from polotics and will not be closed on the call of any political party
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،ستمبر,2023)— مرکزی انجمن تاجران کلر سیداں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت شیخ خورشید احمد منعقد ہوا جس میں کلر سیداں کے تمام بازاروں کے صدور نے شرکت کی،اجلاس میں تمام صدور نے مرکزی انجمن تاجران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن تاجران کو غیر سیاسی رکھا جائے گا اور کسی بھی سیاسی جماعت کی کال پر بازار بند نہیں کیا جائے گا،یہ تنظیم صرف اور صرف تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے اور انجمن تاجران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے،اور متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے اور تمام تاجروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر اپ کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو انجمن تاجران سے ڈائریکٹ رابطہ کریں ,اجلاس میں مہنگائی کی شدید مذمت کی گئی۔
راجہ خورشید احمد اور راجہ معید احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نمازہ جنازہ ڈھوک سروہا راجگان میں ادا کی گئی
Mother of Raja Khurshid Ahmad and Raja Moeed Ahmad passed away, funeral prayers were offered in Dhok Saroha Rajgan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن وارڑ نمبر 22 کے صدر راجہ خورشید احمد اور راجہ معید احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نمازہ جنازہ ڈھوک سروہا راجگان میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاضراجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمد بھٹی,صوبیدار غلام ربانی,سردار صلاح الدین احمد،چوہدری طارق تاج،عثمان شاہد ایڈووکیٹ،ملک اجمل منیر،حافظ نسیم شوکت وارثی،بابو غالب،مولانا نصیر،راجہ نبیل وارثی،محمد عدیل اور دیگر نے شرکت کی۔