مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2023) جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی طرف سے پورے پاکستان میں شٹر ڈاون ہڑتال اور پہیہ جام کی کال پر جہاں پورے ملک میں احتجاج ہوا وہی کہوٹہ میں نہ تو شٹر ڈاون ہڑتال اور نہ ہی پہیہ جام رہا جماعت اسلامی کے کارکنان عہدیدارن سمیت دیگر دوکانیں کھلی رہیں ٹریفک بھی رواں دواں رہی بجلی گیس کے بھاری بلوں اور پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر کہوٹہ کے لوگ تڑپتے تو رہے مگر نہ احتجاج کی کال پر باہر نکلے اور نہ ہی اپنے حقوق کے لیے شٹر ڈاون ہڑتال کی اور نہ پہیہ جام یوں محسوس ہوا کہ کہوٹہ کے عوام بلخصوص تاجر بجلی گیس کے بلوں مہنگائی سے نہ تو پریشان ہیں نہ متاثر ہوئے ہیں جماعت اسلامی کے نوجوان گزشتہ روز راجہ تنویر احمد اور ابرار حسین عباسی کی قیادت میں یوتھ کنونشن میں گے مگر کہوٹہ کے عوام نے اس کال کو مسترد کر دیا نہ ہی کہوٹہ کی منتخب قیادت مقامی سیاسی قیادت نظر آئی نہ عوام اور تاجروں نے آواز بلند کی روٹین کے مطابق کاروبار چلتا رہا اور بازار کھلا رہا
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 3 September 2023)—While protests took place across the country in response to the nationwide shutdown and wheel-jam strike called by the Jammat e Islami and traders’ associations, Khushab remained unaffected as neither the shutdown nor the wheel-jam strike had any impact here.
Businesses continued to operate as usual in Kahuta, and traffic flowed normally, despite the rising prices of electricity, gas, and petroleum diesel causing hardship to the people. The residents of Kahuta, especially traders, expressed their concerns over the increasing cost of living but did not participate in the call for protest or the shutdown.
The youth wing of the Islamic Group had organized a youth convention led by Raja Tanveer Ahmed and Abrar Hussain Abbasi, but the local residents rejected the call for protest. Neither the elected leadership of Kahuta nor the local political leadership was visible in the protest, and the people and traders continued with their daily routines, as per reports.
معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار قمر عباسی عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے
A well-known political and social figure and contractor Qamar Abbasi returned home after performing Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2023) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار قمر عباسی عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے، دوستوں، عزیزو اقارب، سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار قمر عباسی عمرئے کی ادائیگی کے بعد گذشتہ روزقبل وطن واپس آگئے، اہر پورٹ اسلام آباد پر دوستوں، عزیزو اقارب نے پر تباک استقبال کیا گیا، گذشتہ روز ان کو اپنے قریبی دوستوں سید شہباز حسین شاہ،بھٹی منیر،ٹھیکیدار سردار ظہور،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،ٹھیکیدار توصیف خالد ستی،ٹھیکیدار مسعود قریشی،سیکرٹری محمد بشیر، طیب محمود، ملک ہارون نے ٹھیکیدار قمر عباسی عمرئے کی ادائیگی پر ان کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی،ٹھیکیدار قمر عباسی نے اپنے معزز دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مدینے پاک کی کجھوریں اور ز م زم پیش کیا۔
کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کے زیر نگرانی سوئی گیس پائپ لائن بچھائی کا کام بدستورجاری
“Councillor Irfan Sarwar (Chairman of Sarwar Group) Oversees Successful Installation of Gas Pipeline”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2023) کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کے زیر نگرانی سوئی گیس پائپ لائن بچھائی کا کام بدستورجاری، موہڑہ رجوال میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع(چیئرمین سرور گروپ)اور اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ اور کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) کا تہ دل سے شکر یہ، تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ان کی شب و روز کوششو ں سے گذشتہ دنوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کے ذریعے تھوہا خالصہ کے علاقوں سڑھاٹی راجگان،موہڑہ راجوال، محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں،کلوٹ راجگان،موہڑہ پال کے گیس کے پائپ ان کے پاس تھوہا پہنچ گئے تھے اوران علاقوں میں میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر اہل علاقہ نے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کا شکر یہ ادا کیا راجہ عرفان سرور نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارا علاقہ سوئی گیس جیسی نعمت سے مستعفید ہونگے اہل علاقہ نے راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے اور اہلیان علاقہ نے سابق وزیراعظم شاہد ہاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ اور”فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) کا شکریہ ادا کیا ہے۔