DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “On September 5th, Complete Market Closure and Hefty Fines for Violating Traders”

پانچ ستمبر کو بازار مکمل بند رکھا جائے گا اور جو تاجر خلاف ورزی کرے گا اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,03,ستمبر,2023) —میرپور بار کی کال پر 5ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے چکسواری کی تاجر برادری،سول سوسائٹی،وکلاء برادری اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے سر جوڑ لئے۔و۔فری بجلی کے حصول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔اعلامیہ۔ گزشتہ روز چکسواری بازار کی تینوں تاجرتنظیموں انجمن تاجراں چکسواری مرکزی انجمن تاجراں چکسواری اور انجمن تاجراں حمیدآبادکے صدور،نمائندوں،سول سوسائٹی اور وکلاء برا دری کا ایک اہم اجلاس چکسواری پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پانچ ستمبر کو بازار مکمل بند رکھا جائے گا اور جو تاجر خلاف ورزی کرے گا اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔کارکنان،مظاہرین اور تاجروں کومیرپور پہنچنے کیلئے تاجر برادری ٹرانسپورٹ مہیا کرے گی۔اجلاس شام چار بجے شروع ہوا جس میں انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر احمد نگیال،مرکزی انجمن تاجراں کے صدر منیر حسین سیٹھی،سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،سیکرٹری جنرل حاجی اورنگ زیب چودھری محمدفاروق ممبر ضلع کونسل میرپور حاجی چودھری محمدشفیق، شوکت پاشا،ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ریاض قریشی،موبائیل فونز ایسوسی ایشن کے صدر واحد مغل،راجہ اصغر علی،چودھری عبدالشکور علی زین ممتاز قانون دان خواجہ شعیب ایڈووکیٹ،کونسلر محمد رضوان لون،،ندیم حسین بھٹی سیکرٹری جنرل انجمن تاجرں حمید آباد،خواجہ بابر حسین شہزاد عظیم صحافی عمران بلال چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل،سرپرست اعلی محمد اقبال خواجہ،،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری چودھری ثاقب ظفر نویدیونس چودھری معظم علی چودھری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے یک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کی۔5ستمبر کے مظاہرے کو پوری قوت سے کامیاب بنانا ہے۔ چکسواری اورحمیدآباد کی تاجرتنظیمیں مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کریں گی۔پانچ ستمبر کو ہر فرد گھر سے نکلے اور حمیدآباد چوک میں پہنچے تا کہ آزاد کشمیر حکومت اور واپڈا کویہ باور کروایا جا سکے کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کامران طارق ایڈووکیٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔حمیدآباد چوک سے جلوس کی صورت میں میرپور جائیں گے اورمیرپور بار کی کال پرمیرپور کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے بار کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کریں گے یہ ثابت کریں گے اہلیان میرپور متحدومنظم ہیں اوراپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں

Chakswari: (Pothwar.com,  Allah Ditta Bismill, 03, September 2023) —Chakswari, Pothwar Dot Com, September 3, 2023 – In an effort to make the September 5th strike against the Mirpur toll tax successful, Chakswari’s trader community, legal fraternity, and political activists have come together. They are determined to go to great lengths to secure uninterrupted access to free electricity. Yesterday, Chakswari’s three trader organizations, the Traders’ Association of Chakswari, the Central Traders’ Association of Chakswari, and the Traders’ Association of Hamidabad, held a crucial meeting at the Chakswari Press Club, attended by representatives, legal professionals, social activists, and political leaders.

During the meeting, it was unanimously decided that on September 5th, the market would remain completely closed, and heavy fines would be imposed on any trader violating the strike call. Transportation will be provided to workers, protesters, and traders to reach Mirpur and participate in the demonstrations advocating for free electricity.

The meeting, which commenced at 4:00 PM, saw the presence of key figures including Muhammad Shafique Khawaja, President of the Traders’ Association of Chakswari; Shabir Ahmed Nagyal, President of the Traders’ Association of Hamidabad; Munir Hussain Sethi, President of the Central Traders’ Association; Senior Vice President Raja Abdul Aziz; Secretary General Haji Aurangzeb Choudhry; and District Council Member Mirpur Haji Choudhry Muhammad Shafique, Shaukat Pasha, President of the Tailors Association, Riaz Qureshi, President of the Mobile Phones Association, Waheed Mughal, Raja Asghar Ali, Choudhry Abdul Shakoor, Advocate Khawaja Shoaib, and Councilor Muhammad Rizwan Loon, among others.

—————————————————————————-
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,03,ستمبر,2023) — محکمہ خوراک کے سابق سیکرٹری کی پھرتیاں،آٹے پر معمولی سبسڈی دے کر نت نئے پروفارمے بھروائے جا رہے ہیں۔ شناختی کارڈز کی بنیاد پر جو ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اس کی حفاظت کون کرے گا۔اگر یہ ڈیٹا چوری ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟اس سے بڑا مذاق کیا ہو گا کہ ایک ہزار کی آبادی پر ایک ڈیلر بنایا جا رہا ہے اور اسے صرف تیس بوریاں وہ بھی ایک ہفتہ میں ایک بار دی جائیں گی۔سابق امیدوار برائے لوکل کونسلر محمد اقبال خواجہ نے کہا ہے کہ جو ڈیلر گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کرے گا وہ ان لوگوں کو آٹا کیسے دے پائے گا۔ حکومت کا کام غریب شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے یا نت نئے مسائل پیدا کرنا۔سیکرٹری خوراک اپنے ملازمین پر اعتبار کرتے ہوئے انھی کا دیا گیا ڈیٹا استعمال کریں۔ یونین کونسل فیض پور شریف کی آبادی چودہ ہزار سے زائد ہے جبکہ وہاں صرف دو ڈیلر ہیں۔جن کا ہفتہ کا کوٹہ اسی بوری ہے۔ٹوٹل چالیس من آٹا دیا جا رہا ہے اس پر ڈیلروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈیٹا اکٹھا کر کے دیں۔ یونین کونسل فیض پور کی زیادہ تر آبادی متاثرین منگلا ڈیم کی ہے اور غریب خاندانوں پر مشتمل ہے۔مہاجرین کی بھی زیادہ تعداد آباد ہے۔اس لئے فیض پور شریف میں آتے کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ہم محکمہ خوراک کو متنبیٰ کرتے ہیں کہ ڈیٹا جمع کروانے یا نت نئے پروفارمے متعارف کرانے کی بجائے سیدھا سیدھا حساب لگا کر آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ بار بار ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ رہے گا۔پہلے ہی شہری ہر روز نئے نئے فراڈز کا شکار ہو رہے ہیں۔لہذا ڈیٹا جمع کرنے اور لوگوں کو ننگا کرنے کی بجائے حکومت سبسڈی بڑھائے۔
—————————————————————————-
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,03,ستمبر,2023) —آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے نا مساعد حالات میں بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لے کر عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے اس طرح آٹاکی قیمتوں میں بھی ہونے والے اضافہ کو واپس لے کر ریاست کے لوگوں کو بھرپور ریلیف دیا ہے۔حکومت کو عوامی مشکلات کا بھرپور احساس ہے جن کے حل کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انورا لحق دن رات کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نگراں وفاقی حکومت سے مکمل رابطہ میں ہیں اور اہل کشمیر کے لیے ممکنہ ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا وزیر حکومت چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ اس وقت ملک شدید مالی مسائل اور بحران کا شکار ہے ملک اور قوم کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاکستان میں سابقہ دور حکومت میں ناتجربہ کار وزیر اعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا آج ملک اور قوم جس گرداب میں پھنس چکے ہیں اس سے نکلنے کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک شارٹ کٹ کے ذریعہ مسائل سے نبرد آزمانہیں ہوسکتا اس کے لیے مستقل بنیادوں پر پلاننگ کی ضرورت ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس کی ابتداء وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے کی ہے۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے پروٹوکول سمیت بے تحاشا اخراجات پر کنٹرول کر لیا ہے جبکہ دیگر اداروں میں بھی گڈ گورنس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور حکومت کی کوشش ہے کہ جن جن شعبوں میں ممکن ہو سکے عوام کو ریلیف دیا جائے اس حوالے سے حکومت کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔
—————————————————————————-
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,03,ستمبر,2023) —علامہ محمداحمدرضاچشتی حیدری صدر انجمن نوجوانان اسلام ضلع میرپور نے کہاہے کہ ملکی اورمذہبی حالات کے بگڑنے کی بنیادی وجہ عدم بردداشت اورذخیرہ اندوز ی ہے احادیث رسول ﷺؒ کی روشنی میں ذخیرہ اندوز ی کرنے والے کوملعون قراردیاگیاہے ریاست کے عوام کوبہت سے مسائل ومشکلات درپیش ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کلیدی کرداراداکرے موجودہ ملکی حالات میں عوام کوبہت سی مشکلات کاسامنا ہے لوگ بجلی کے بلات میں ظالمانہ ٹیکسز کے اضافہ کی وجہ سے بہت پریشان اورمایوس ہیں موجودہ مہنگائی نے غریب کی کمرتوڑ دی ہے بجلی کے بلات میں ظالمانہ ٹیکسز کے اضافہ کی وجہ سے لوگ سراپااحتجاج ہیں پاکستان کی طرح آزادکشمیر کے لوگ بھی بجلی کے بلات میں ظالمانہ ٹیکسز کے اضافہ کے خلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں چکسواری کے لوگ 5ستمبر کومیرپور کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے چکسواری میں 5ستمبرکومکمل ہڑتال ہوگی چکسواری حمیدآباد ایسر فیض پورشریف سمیت تمام چھوٹے بڑے بازاربندرہیں گے عوا م میرپور کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار جامع مسجدغوثیہ میلادنگردھمیال چکسواری میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ ہم ظلم کے خلاف اپنی آواز بلندکررہے ہیں بجلی کے بلات میں بے تحاشا ٹیکسز کااضافہ غریب لوگوں کے ساتھ ظلم ہے ہم اپنے حقوق کے لئے لڑناجانتے ہیں اوراس کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں میرپور بار کی کال پرمیرپور میں 5ستمبرکوتاریخی احتجاجی مظاہرہ ہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button