کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—قیام پاکستان کے 76 برس بعد بھی پنجاب حکومت کلرسیداں کے گاؤں شنگریلہ کو کچی سڑک کی سہولت بھی مہیا نہ کرسکی کلرسیداں کے گاوں شنگریلہ تک پہنچنے کے لیئے آزادکشمیر کے راستے دریائے جہلم کو دوبار عبور کرنا پڑتا ہے اور یہ سفر اڑھائی گھنٹوں پر مشتمل ہے شنگریلہ کلرسیداں کی یوسی سموٹ کے شمال مشرق میں دریائے جہلم کے کنارے موضع بالیماں کی آبادی ہے جہاں تک پہنچنے کے لیئے آج تک پختہ سڑک تو درکنار کچی سڑک بھی تعمیر نہ ہو سکی،سڑک تک پہنچنے کے لیئے مقامی لوگوں کو یا تو کشتی کے تکلیف دہ سفر کا سہارا لینا پڑتا ہے یا پھر وہ گاؤں شنگریلہ سے نکل کر کشتی پر سوار ہوکر دریا کے اس پار ازادکشمیر کی حدود میں اترتے ہیں جہاں سے تھلہ راجولی کے ذریعے سرکھی(ڈڈیال)پھر وہاں سے دریائے جہلم کے دھانگلی پل کے ذریعے گھنٹوں کی مسافت کے بعد کلرسیداں پہنچتے ہیں جبکہ حکومت اگر چائے تو بالیماں سے شنگریلہ سڑک تعمیر کرکے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو سہل بنا سکتی ہے مگر اس کے لیئے نیت کا درست ہونا شرط اول ہے۔
Kallar Seydan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 2, 2023) – Even after 76 years of Pakistan’s independence, the Punjab government has failed to provide a basic road infrastructure to the remote village of Shangrila in Kallar Syedan. To reach Shangrila, one must cross the Jhelum River twice through the Azad Kashmir route, making the journey arduous and time-consuming.
Shangrila, located to the northeast of UC Smot in Kallar Syedan, is situated along the banks of the Jhelum River. To reach this village, locals either have to endure a challenging boat ride or leave the village, board a boat, and cross the river to enter Azad Kashmir. From there, they travel via Thalla Rajoli to reach the Dhuangali Bridge over the Jhelum River, followed by hours of travel to finally arrive in Kallar Syedan.
While the government has the potential to improve the lives of local residents by constructing a proper road from Ballymah to Shangrila, it remains contingent on the government’s commitment and intentions to execute this project.
ملک کا ہر شہری اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہے
Every citizen of the country is very worried about current situation
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک جس تباہی کے گڑھے میں جا گرا ہے اس کے ذمہ دار ہمارے ادارے فوجی ڈکٹیٹر اور سول حکمران ہیں جنہوں نے اپنی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیئے ملک کو کنگال اور عوام کو بھکاری بنا دیا ان کی عیاشیاں اشرافیہ کی مستیاں اور بیوروکریسی کی عیاشیاں ملک کو لے ڈوبی ہیں آج بھارت چین بنگلہ دیش اور افغانستان تک ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں تو اس تباہی کے ذمہ دار دار ہمارے سابقہ اور موجودہ حکمران ہیں جن سے بغاوت اب فرض ہو چکی ہے ہمیں اپنی بقا کے لیئے انہیں میدان سیاست سے بھگانا ہو گا یہ ظالم بہروپیئے اور لٹیرے ہیں یہ صرف حکمرانی کرنے پاکستان آتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا آٹا اور چینی 170 روپے کلو دستیاب ہے پٹرول کے نرخ تین سو روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں ملک کا ہر شہری اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہے اس صورتحال کا واحد علاج انقلاب ہے ہمیں موجودہ سیاست دانوں سے عملا علیحدگی اختیار کرنا ہو گی۔
جماعت اسلامی کے زیراہتمام کلرسیداں سے کارکنوں نے راولپنڈی کے یوتھ کنونشن میں شرکت کی
Under the auspices of Jamaat-e-Islami, workers from Kallar Syedan participated in the Youth Convention of Rawalpindi
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—جماعت اسلامی کے زیراہتمام کلرسیداں سے کارکنوں نے راولپنڈی کے یوتھ کنونشن میں شرکت کی اس موقع پر امیرجماعت جاوید اقبال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آج جن مسائل کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار اس کے سابق حکمران ہیں جنہوں نے عوام کی بجائے اپنی اولادوں پر توجہ دی جس کی وجہ سے ہر ملک میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم اگر ملک کو بچانے میں مشکل ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کو اس مشکل صورتحال سے نجات دلا سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کا ورکر اس وقت عوامی رد عمل کا سامنا کر رہا ہے
The PML-N worker are currently facing public backlash
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—)مسلم لیگ ن کلر سٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ یا تو اس بار لوگوں کے بجلی کے بل اپنی جیب سے ادا کریں یا پھر واپڈا والوں سے معاف کروا کر غریب عوام سے دعائیں سمٹیں اور اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اس کام سے آپکی عزت کو چار چاند لگ جائیں گے اور جو مسلم لیگ ن کا ورکر اس وقت عوامی رد عمل کا سامنا کر رہا ہے اسکو بھی ٹھوڑی بہت عزت مل جاے گی۔
کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
Suspect involved in car theft arrested
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ کرولا کار برآمد،گرفتار ملزم کی شناخت ارشد محمود کے نام سے ہوئی،ملزم قبل ازیں گاڑی چوری اور موٹر سائکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم سے دوران تفتیش چوری شدہ گاڑی برآمد کی گئی،ادھرایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین الحسنین اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
موہڑہ پھڈیال میں ظہور احمد انتقال کر گئے
Zahoor Ahmed passed away in Morra Phadiyal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کے بہنوئی ظہور احمد انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآروڈ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم احمد،چوہدری توقیر اسلم،تنویر اختر شیرازی،خان امجد،چوہدری شاہد گجر،شبیر بٹ،ماسٹر محمد ظہیر،مولانانسیم شوکت وارثی، راجہ عاصم صدیق،مسعود بھٹی،جنید بھٹی، عاطف اعجاز بٹ،بابو محمد حنیف,طاہر محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
بنیظر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ٹیکنیشن لقمان فیاض کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of Baneezer Bhutto Hospital Rawalpindi technician Luqman Fayyaz passed away
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،ستمبر,2023)—بنیظر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ٹیکنیشن لقمان فیاض کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد، مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی۔چوہدری اخلاق حسین،شاہد جمیل عباسی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،عثمان وڑائچ،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،شیخ ندیم احمد،شیخ توقیر احمد،حاجی ریاست حسین،مرزا تنویر الحق اور دیگر نے شرکت کی۔