کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمرا ن ضمیر،02ستمبر2023)۔۔۔ دو مسلح ڈاکوں نے ایم نوید زرگری شاپ کے اونر سے اسلحہ کی نوک پر 60تولے سونا 05 لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار۔تفصیلات کےمطابق تھانہ کہوٹہ میں 15 پر کال کے بعد کہوٹہ شہر میں ایم نوید زرگری شاپ کے اونر نوید نے بتایا کہ وہ 60 تولے سونا 5 لاکھ روپے نقدی لیکرموٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو مسلح اشخاص نے روکا اور اسلحہ کی نوک پر60 تولے سونا 05 لاکھ روپے نقدی اور 125 موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, September 2, 2023) – Two armed bandits intercepted the owner of Goldsmith Shop M. Naveed and made off with 60 tolas of gold, 500,000 rupees in cash, and a motorcycle. According to details, after a call at around 15:00, Naveed, the owner of the goldsmith shop in Kahuta city, reported that he was carrying 60 tolas of gold, 500,000 rupees in cash, and was on his way home on a motorcycle when two armed individuals stopped him. They robbed him at gunpoint, taking 60 tolas of gold, 500,000 rupees in cash, and his 125cc motorcycle before fleeing the scene. The police promptly arrived at the scene in Kahuta to investigate the incident.
رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ امید وار برائے صوبائی اسمبلی راجہ تنویر احمد کی قیادت میں کہوٹہ سے بڑا جلوس گرینڈ یوتھ کنویشن راولپنڈی میں شرکت
“Jamaat-e-Islami Leader Raja Tanvir Ahmed from Kahuta Leads Massive Rally in Rawalpindi
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمرا ن ضمیر،02ستمبر2023)۔۔۔ رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ امید وار برائے صوبائی اسمبلی راجہ تنویر احمد کی قیادت میں کہوٹہ سے بڑا جلوس گرینڈ یوتھ کنویشن راولپنڈی میں شرکت۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راولپنڈی راونگی کے موقع پر راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،ابرار حسین عباسی امیر جماعت اسلامی،جنر ل کونسلر حاجی ملک عبد الرؤف،راجہ غلام حیدر، ملک عبد القیوم، ملک سعید احمداور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشرفیہ ملک اور عوام کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں مفت بجلی، مفت پٹرول، دیگر مراعات ملک کو انہوں نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک 75 سالوں سے اس ملک کو لوٹنے والوں سے چھٹکارہ نہیں ملے گا پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے 5 سال عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد خزانہ خالی کر کے لندن چلے جاتے ہیں پاکستان کو اس حال میں پہنچانے میں چند خاندانوں کا تعلق ہے وہی عوام بھی برابر کی شریک ہے جو ان چوروں کو بار بار اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں ملک میں تمام اشرافیہ کی بجلی گیس پٹرول گاڑیاں مفت ان کی سہولیات پروٹوکول ختم کیے جائیں 35 کروڑ یونٹ یہ مفت استعمال کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ صاف شفاف قیادت سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے اور یہ تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہو سکتی ہے ملک کی عوام اس کرپٹ نظام کے خلاف باہر نکلیں اور آج کی ہڑتال کو کامیاب بناہیں الیکشن میں جماعت اسلامی کو اپنا ووٹ دے کر ان کرپٹ حکمرانوں سے اپنی جان چھڑاہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر کے ساتھ تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کی ملاقات
A meeting of the young players of Tehsil Kahuta with Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Badar
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمرا ن ضمیر،02ستمبر2023)۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر کے ساتھ تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کی ملاقات۔ راجہ طاہر ایوب میموریل ہارٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات، صفائی اور سکیورٹی اور افتتاحی تقریب کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی ہوں گے۔ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤ نڈ میں کرکٹ کا تاریخی ٹورنامنٹ ہو گا۔ یہ ٹورنامنٹ صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر سرپرستی منعقد ہو گا۔جبکہ کہوٹہ کی سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک رفاقت کنگ بیکرز، ملک لقمان الغنی بیکرز، تاجروں حشمت غوری، خواجہ سہیل، ظفر اقبال بھٹی، کونسلر ملک حاجی عبدالرؤف ع دیگر شہری و تاجر مالی معاونت اور بھر پور سپورٹ فراہ مکریں گے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر راجہ جنید جہانگیر،سرپرست اعلیٰ حیدر کیانی، راجہ حمزہ اور محسن جہانگیر و آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر نے کہا کہ کہوٹہ میں کھلیوں میں فروغ کے لیئے نوجوانو ں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ کہوٹہ کلب کو جلد فعال کر کے ان ڈور گیمز اور دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ راجہ طاہر ایوب میموریل ہارٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل کہوٹہ کی 12سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ونر انعام ایک لاکھ دس ہزار روپے جبکہ رنر اپ 55ہزار روپے ساتھ ساتھ مین دی ٹورنامنٹ، بیسٹ باؤلر، بیسٹ بیسٹمین، مین آدی میچ اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر چوکے اور چھکے پر خصوصی انعامات کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کو بھی میچز کے دوران انعامات دیئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے ساتھ ساتھ ہرمیچ میں مہمان خصوصی ملک کی نامور کھیلوں سے وابستہ شخصیا ت اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے وابستہ قومی کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی گئی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی بھر پور سرپرستی بگرانی اور معاونت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ سرپرستی کی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جس علاقے کے کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی ہوں گے۔
تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد کی چیف آفیسر کہوٹہ کامران خان سے ملاقات کہوٹہ شہر میں درپیش مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو
The delegation of Tehreek Kahotain Youth met with Chief Officer Kahuta Kamran Khan and discussed various issues faced in Kahuta city
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2023) تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد کی چیف آفیسر کہوٹہ کامران خان سے ملاقات کہوٹہ شہر میں درپیش مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو لیگل ایڈوائزر میونسپل کمیٹی کہوٹہ چئیرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری تنظیم انسانی حقوق ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اس موقع پر امیر تحریک کہوٹین یوتھ راجہ ناصر نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر کی گلیوں محلوں میں قائم غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ختم کیے جائیں۔ جہاں ضروری ہوں وہاں قانون کے مطابق بنا کر باقائدہ آگاہی بورڈ نصب کیے جائیں سٹریٹ لائٹ کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلایا جائے اور خراب سٹریٹ لائیٹس کو مرمت کرنے کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔ شہر بھر میں قائم تجاوزات ختم کیے جائیں ایم سی کے زیر نگرانی منصوبوں میں معیار یقینی بنایا جائے تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد کی ایم سی کہوٹہ کے چیف آفیسر سے ملاقات۔ چیف آفیسر نے اہلیان کہوٹہ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے ٹیم کہوٹین کو آگاہ کیا۔ ٹیم کہوٹین نے اپنا موقف دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے باشعور نوجوانوں کا یہ فورم ہر مثبت کام کی حمائت کرے گا۔چیف آفیسر کامران خان نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو دیکھنے کو ملیں گے سٹریٹ لائٹس، شہر کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔