Kallar Syedan: “Three Teachers Retire on the Same Day Upon Completion of Service from Government Boys High School in Sir Sooba Shah “
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ سے تین اساتذہ راجہ یامین عادل، راجہ صغیر احمد اور محمد اسحٰق گجرال مدت ملازمت پوری ہونے پر ایک ہی روز ریٹائرڈ ہو گئے
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ سے تین اساتذہ راجہ یامین عادل، راجہ صغیر احمد اور محمد اسحٰق گجرال مدت ملازمت پوری ہونے پر ایک ہی روز ریٹائرڈ ہو گئے انہوں نے چھتیس سال سے زائد عرصہ علاقے کے مختلف سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ تینوں اساتذہ کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ، ٹیچر یونین کے رہنماوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیچر اخلاق احمد، خالد بزمی، عدنان عباس،واجد علی، راجہ حامد محمود، ملک محمد اصغر و دیگر مقررین نے تینوں اساتذہ کی طویل خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے ساتھ گزرے ایام کی یادیں تازہ کیں۔ سینئر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ اپنے عمل سے مثال قائم کرتے ہیں اس لئے سکول میں اساتذہ کا رویہ مثالی ہونا چاہیے تاکہ طلبہ انکی پیروی کرسکیں۔ آج ریٹائر ہونے والے اساتذہ نے اپنے عمل سے اچھی روایت قائم کی ہے دیگر اساتذہ کو بھی چاہیے کہ اچھی روایات پر عمل کریں۔ راجہ یامین عادل، راجہ صغیر احمد اور محمد اسحاق گجرال نے اساتذہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قاری نذیر احمد صدیقی نے اساتذہ اور سکول میں خیرو برکت کے لئے دعا کرائی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 01, 2023)— In a heartfelt farewell ceremony held at Government Boys High School Sir Sooba Shah, three esteemed teachers bid farewell as they collectively retired on the same day after completing their long and impactful teaching careers. Raja Yameen Adil, Raja Sagheer Ahmed, and Muhammad Ishaq Gujral have dedicated more than three decades to imparting knowledge across various schools in the region.
The Government High School Sir Sooba Shah organized a grand send-off event in honor of these three teachers. The ceremony was attended by fellow educators, leaders of the Teacher’s Union, and community members. Speaking on the occasion, senior teachers including Akhlaq Ahmed, Khalid Bazmi, Adnan Abbas, Wajid Ali, Raja Hamid Mahmood, Malik Muhammad Asghar, and others lauded the tremendous contributions of these teachers and fondly recounted shared memories.
Senior Headmaster, Dr. Jhangir Afzal Hashmi, addressed the gathering and emphasized the pivotal role teachers play in societal progress. He highlighted that teachers set an example through their actions and urged all educators to uphold exemplary behavior within the school premises, ensuring that students follow in their footsteps.
The retiring teachers, Raja Yameen Adil, Raja Sagheer Ahmed, and Muhammad Ishaq Gujral, expressed their gratitude to their colleagues and guests for their unwavering support throughout their careers. Renowned Qari Nazir Ahmed Siddiqi offered prayers for the well-being and prosperity of the school and its teachers.
The legacy established by these retiring educators serves as a testament to their commitment and dedication to education. Their departure prompts a call to uphold and build upon these positive practices for the betterment of future generations.
انجمن تاجران چوکپنڈوری بجلی بلوں کے ظالمانہ اضافے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی
“Traders Association Takes to the Streets Against Unjust Power Tariff Hikes in Chauk Pindori”
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—انجمن تاجران چوکپنڈوری بجلی بلوں کے ظالمانہ اضافے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک آمدورفت کے لیئے بند کر دی اوربجلی کے بلوں کو نذر آتش کر دیا۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری راجہ سہیل جہانگیر،صدر بھاٹہ روڈ حاجی اسرار احمد،صدر پنڈی روڈ ملک انوار، صدر کہوٹہ روڈ راجہ قمر باشی،سرپرست اعلی ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر،نمبردار سہیل صغیر،چوہدری یاسر ولایت،ڈاکٹر محمد رشید،حوالدار، راجہ زعفران اور راجہ مبشر نے خطاب کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں اضافے کو معاشی قتل قرار دیا اور اس میں شامل تمام ٹیکسز کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہے۔ملک بھر میں بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج کے باوجود نگران حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنادیا گیا ہے اوپر سے بجلی،سوئی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور دیہاڑی دار لوگوں کیلئے بجلی کے بل موت کے پروانے بن رہے ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے بجلی کے بل بھی نذرآتش کیئے۔
جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کی اپیل پر کلر سیداں سے قافلہ راولپنڈی کے لیے روانہ ھو گا
“Following Maulana Sirajul Haq’s Appeal, Caravan Departs for Rawalpindi from Al-Falah Bank, Kallar Syedan After Asr Prayer”
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیراہتمام آج بروز جمعہ پٹرول ڈیزل بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کی اپیل پر بعد نماز عصر الفلاح بینک کلر سیداں سے قافلہ راولپنڈی کے لیے روانہ ھو گا۔
کلرسیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے کام کا آغاز
The carpet construction work of Kallar Syedan Dhuangali Road has started
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—دریائے جہلم کے دھانگلی پل کے ذریعے آزادکشمیر کے دیہات و قصبات چکسواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجدھانی،ناڑ،گل پور،کوٹلی،میرپور،ڈڈیال،سیاکھ،خادم آباد،رٹہ، سرکھی کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلرسیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے کام کا آغاز جمعرات سے کر دیا گیا منصوبے کی تعمیر پر ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت آئے گی یہ سڑک گزشتہ تیس سے زائد برسوں سے مکمل تباہ ہو چکی تھی۔وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب حکومت کو ایک تحریری مراسلے میں سڑک کی تعمیر و توسیع کے لیئے فنڈز مختص کرنے کو کہا تھا اس وقت پنجاب کی حمزہ شہباز شریف کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں اس منصوبے کو شامل کیا پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈالنے کی ں جائے اس پر کام کیا اور اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا ترجیحی حصہ بنایا جس کے بعد اس کے فنڈز کا اجرا ہوا گزشتہ نومبر میں اس وقت کے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، چوہدری جاوید کوثر نے اس کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھا اور سڑک کے دونوں حصوں پر الگ الگ ٹھیکیداروں نے کام شروع کیا اور نو ماہ کے مختصر عرصے کے بعد اس کے دونوں حصوں کے پہلے مرحلے میں چھ چھ کلومیٹر کارپٹ کا کام شروع کردیا گیا جس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں اس کا کریڈٹ لینے کی نہ ختم ہونے والی چھڑ گئی سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آزادکشمیر بلکہ کلرسیداں،کنوہا،چوآخالصہ، منیاندہ اور سموٹ کے علاوہ شرقی گوجرخان کے لوگوں کو بھی عمدہ سفری سہولت میسر آ سکے گی اور باالخصوص آزادکشمیر کے سمندر پار پاکستانیوں کا بھی دیرینہ مطالبہ ہو رھا ہے جنہیں بیس کلومیٹر کی تباہ حال سڑک پر گھنٹوں خوار ہو کر منزل پر پہنچتے ہی کسی اچھے معالج سے رجوع کرنا پڑنا تھا۔
سٹی ٹریفک پولیس ضلع راولپنڈی کا کلرسیداں سے بدترین مذاق،ہزاروں گاڑیوں کلر بائی پاس پر کھڑی ہو گئیں
Thousands of vehicles are parked on Kallar Bypass due to negligence of traffic police
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—سٹی ٹریفک پولیس ضلع راولپنڈی کا کلرسیداں سے بدترین مذاق،ہزاروں گاڑیوں کلر بائی پاس پر کھڑی ہو گئیں گھنٹوں ٹریفک معطل رہی سٹی ٹریفک پولیس کے پاس صورتحال سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہی نہ تھا گزشتہ روز کلر بائی پاس میں معروف روحانی پیشوا حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کے آستانہ پر گیارہویں شریف کی بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں اندرون پنجاب سے آنے والے ہزاروں گاڑیوں پر کلرسیداں پہنچے تیس ہزار سے زائد کے اجتماع کے باعث آنے والے مہمانوں کی ہزاروں گاڑیوں سڑک کے دونوں اطراف پارک کی گئیں گاڑیوں کے اژدھام کی وجہ سے بائی پاس پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ھو گئی اور سٹی ٹریفک پولیس صورتحال سے لاعلم رہی اور اس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں اور گاڑیوں سے نمٹنے کا کوئی شیڈول ہی نہ تھا جس سے نہ صرف کلر بائی پاس پر آمدورفت معطل رہی بلکہ دوردراز کے اضلاع سے آنے والے مہمانوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھرمعلوم ہوا ہے کہ ٹریفک حکام نے کلرسیداں نے صبح شام اندرون شہر ٹریفک رواں رکھنے کے لیئے صرف چار ٹریفک وارڈن اور پانچ کانسٹیبلز تعنیات کر رکھے ہیں جو سارا دن اندرون شہر ٹریفک کو ہی بحال نہیں کر پاتے۔
تعزیت
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل طاہر محمود بھٹی اور علی بھٹی کے والد محترم محمد یعقوب بھٹی کی تقریب قل گاؤں جسوالہ میں ہوئی جس میں سید حامد علی شاہ،مفتی زاہد یوسف،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،زین العابدین عباس،شیخ توقیر احمد،ملک ندیم اختر،اظہر محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔