کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اگست,2023)— کلرسیداں میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں بیول روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کلر سیداں کی یوسی چوآخالصہ کے موضع میر گالہ خالصہ کا جبار حسین جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی (ا) اور دوسرا موٹرسائیکل سوار شہزاد سکنہ پھلینہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا جہاں سے شہزاد کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ سرصوبہ شاہ کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ائرپورٹ سے آزادکشمیر جانے والی ڈبل ڈور ویگو گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس سے گاڑی الٹ جانے کے باعث 33سالہ ڈرائیور محمد عمر سکنہ نمب میرگالہ شدید زخمی ہو گیا۔ویگو گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے فورا بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 31, August 2023)- In two traffic accidents in Kallar Syedan, one person was killed and three people, including a woman, were injured, one of whom is in a critical condition. The first traffic accident occurred on Kallar Syedan Bewal Road, where as a result of a collision between two motorcycles, Jabar Hussain of Mir Gala Khalsa of UC Choa Khalsa was killed, while his daughter (a) and another motorcyclist Shahzad of Phalina were injured. Shahzad was seriously injured and was shifted by Rescue 1122 to THQ Hospital Kallar Syedan from where Shahzad was shifted to Rawalpindi. The second accident took place near Sir Sooba Shah, where a double-door Vigo vehicle traveling from Islamabad Airport to Azad Kashmir hit a carry box coming from the opposite direction due to high speed. He was seriously injured. The driver of Vigo left his car and fled immediately after the accident.
بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں پر سینکڑوں نہیں ہزاروں صارفین بجلی کو ادائیگی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے
Hundreds if not thousands of consumers are facing severe difficulties in paying for electricity due to huge increases in electricity bills and cruel taxes
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اگست,2023)—بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں پر سینکڑوں نہیں ہزاروں صارفین بجلی کو ادائیگی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے صارفین ادائیگی کے لیئے ادھار مانگ رہے ہیں تو کئی لوگوں نے پالتو جانور فروخت کرکے بجلی بل ادا کرتے ہوئے موجودہ و سابقہ حکمرانوں کو بددعائیں دیں کئی خواتین نے طلائی بالیاں فروخت کرکے بل جمع کرایا اور بڑی تعداد مدد کے لیئے دوسروں سے رجوع کر رہی ہے یاد رہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کی نااہلی کے سبب پاکستان کے صارفین آج کرہ ارض میں سب سے ذیادہ اور بوگس ٹیرف ادا کر رہے ہیں اور یہ صورتحال پون صدی تک ملک میں اقتدار کے مزے لینے والوں کی پیدہ کردہ ہے جنہوں نے اپنے بنک بیلنس بڑھائے سمندر پار محلات اور فلیٹ خریدے اور قوم کو وہ بل بھی ادا کر رہی ہے جو بجلی وہ استعمال ہی نہیں کرتی۔
چوکپنڈوری(کلرسیداں)سے مری زیرتعمیر کوہسار ٹورازم ہائی وے کے تعمیراتی کام کا بھانڈہ پھوٹ گیا چند ماہ قبل ہی تعمیر ہونے والی کارپٹ سڑک متعدد مقامات سے اکھڑ گئی
The construction work of the Chowk Pindori to Murree under-construction Kohsar Tourism Highway roa already breaking
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اگست,2023)—چوکپنڈوری(کلرسیداں)سے مری زیرتعمیر کوہسار ٹورازم ہائی وے کے تعمیراتی کام کا بھانڈہ پھوٹ گیا چند ماہ قبل ہی تعمیر ہونے والی کارپٹ سڑک متعدد مقامات سے اکھڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ کے پہلے فیز چوکپنڈوری سے بیور براستہ مٹور نارہ شاہراہ کو کارپٹ کردیا گیا مگر متعدد مقامات پر کارپٹ اکھڑ گئی کئی مقامات پر سڑک دھنس چکی ہے یہ صورتحال اتنے بڑے تعمیراتی منصوبے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس کی فوری شفاف تحقیقات اشد ضروری ہے۔
پولیس نے دو منشیات فروشو ں ملک عدنان صفدر اور محمد فیصل سے 510،510گرام چرس برآمد
Police recovered 510,510 grams of hashish from two drug dealers, Malik Adnan Safdar and Muhammad Faisal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس نے دو منشیات فروشو ں ملک عدنان صفدر اور محمد فیصل سے 510،510گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔جبکہ نقب زنی کے مقدمے میں نامزد اشتہاری مجرمان محمد شہبان اور محمد عمران کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
کلر سیداں بائی پاس کے قریب چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل سوار خرم شہزاد سکنہ منگلورہ سے 15000روپے کی نقدی،ایک عدد شناختی کارڈ،کلائی گھڑی چھین لی
Near Kallar Syedan Bypass, four armed suspects snatched Rs 15,000 in cash, one ID card, and a wrist watch at gunpoint from motorcyclist Khurram Shahzad Sakna Mangloora
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اگست,2023)—کلر سیداں بائی پاس کے قریب چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل سوار خرم شہزاد سکنہ منگلورہ سے 15000روپے کی نقدی،ایک عدد شناختی کارڈ،کلائی گھڑی چھین لی اور چوک پنڈوری کی جانب فرار ہوگئے۔