DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Along with high electricity bills, there is also a storm of inflation

بھاری بجلی بلوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا بھی طوفان برپا ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2023)
بھاری بجلی بلوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا بھی طوفان برپا ہے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پے بے پناہ اضافہ ہو گیا چینی 180 روپے کلو دالیں 5 سو سے 7 سو روپے کلو پو گئیں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کی چاندی عوام خودکشیاں پر مجبور اسی طرح ادویات سبزی فروٹ مصالحے آٹا چاول گھی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ نہ ووٹ لینے والے نظر آتے ہیں نہ انتظامیہ پورا دن اے سی والے دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں اور مقروض ملک کے حکمرانوں کی طرف سے تین تین کروڑ والی گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں نہ کبھی بازار کا رخ کیا نہ ریٹ لسٹ اویزاں کی نگران وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی نوٹس کیں اور مسائل حل کریں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 August 2023)
Along with heavy electricity bills, there is also a storm of inflation. On a daily basis, the prices of food items have increased tremendously. Sugar is Rs. 180 per kg. In the same way, the prices of medicines, vegetables, fruits, spices, flour, rice, and ghee have increased enormously, neither the voters nor the administration are seen. They sit down and go back, they never went to the market, nor did the Prime Minister, Chief Minister of Punjab, Commissioner Rawalpindi should take notice of the rate list and solve the problems.

جب تک 75 سالوں سے اس ملک کو لوٹنے والوں سے چھٹکارہ نہیں ملے گا پاکستان ترقی نہیں کر سکتا

Pakistan cannot develop unless it gets rid of those who looted this country for 75 years

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2023)
جب تک 75 سالوں سے اس ملک کو لوٹنے والوں سے چھٹکارہ نہیں ملے گا پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے 5 سال عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد خزانہ خالی کر کے لندن چلے جاتے ہیں پاکستان کو اس حال میں پہنچانے میں چند خاندانوں کا تعلق ہے وہی عوام بھی برابر کی شریک ہے جو ان چوروں کو بار بار اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں ملک میں تمام اشرافیہ کی بجلی گیس پٹرول گاڑیاں مفت ان کی سہولیات پروٹوکول ختم کیے جائیں 35 کروڑ یونٹ یہ مفت استعمال کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ صاف شفاف قیادت سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے

منتخب نمائندگان نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا

The elected representatives left the people alone in difficult times

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2023)
منتخب نمائندگان نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا تحصیل کہوٹہ کے عوام کو 75 سالوں سے کبھی برادری ازم کبھی سیاسی وابستگی کی وجہ سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے ہر جماعت کے لیڈران نے چند مارچو رکھے ہیں جو کرپٹ بھی ہیں اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتے ہیں جب حکومت میں ہوتے ہیں تو اسمبلی میں اپنی مراعات اپنے کیس ختم کرانے کے لیے قانون پاس کرتے ہیں جبکہ عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے مگر انکے لیے کوئی کھڑا نہیں ہوتا بجلی کے بھاری بل ہوں دیگر مسائل کسی قائدین کو نہیں دیکھا گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہوٹہ میں موجود تھے،سابق ممبران اسمبلی جنکا تعلق اس حلقہ سے ہے عوام کے زخموں میں مرہم رکھنے نہ آئے نوکریاں ہوں تو اپنے مفادی ٹولے منصوبے ہوں تو من پسند لوگوں کو ایسا کب تک چلے گا عوام اب بھی بیدار نہ ہوئے تو مزید 76 سال ایسے ہی گزریں گے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اس ملک و عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے ان خیالات کا اظہار محمد اکرم، جمشید حسین، اور دیگر نے ایک بیان میں کیا

عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، کی والدہ وفات پا گئیں

Abdul Hameed Qureshi Advocate’s mother passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2023)
سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ و سابق کونسل ایم سی کہوٹہ سینئر قانون دان عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، عبدالعلیم قریشی، عبدالرحیم قریشی، عبدالرحمان قریشی کی والدہ چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کی چچی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عابد کی ساس محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں انکی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ تنویر اقبال خان، سنئیر قانون دان ملک جواد خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے عہدیداران ممبران،کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ شوکت،چیئرمین سجاد ستی چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ سعد مظہر ایڈوکیٹ،چیئرمین عنائت اللہ ستی مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، بلدیاتی نمائندگان سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحومہ کی دعائے مغفرت کے لیے دعا کی اور عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button