مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اگست2023) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے اپنے آفس عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام کے بجلی کے بلوں نے ہوش اڑا کر رکھ دیا ہے نگران حکومت بلوں کی مد میں عوام کو ریلیف دے،تمام ٹیکس ختم کر کے صرف بجلی کی قیمت وصول کریں انہوں نے کہا کہ حکومت جن اداروں کے افسران کو فری بجلی،پیڑول مہا کر تے ان کو یہ فری دستیابی ختم کر یں تاکہ ملک کی عوام پر بوجھ کم ہو حکومت کا کام بنتاہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام کو ریلیف دیں اس لیے تما م ایسی پالیسوں کو ختم کرنا ہو گا میں فاہدہ صرف اور صرف اشرافیہ کو ہوتا ہو راجہ صغیر احمدنے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں حلقے میں اتنے کام کرائے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی میں نے خود ایک ایک گلی ایک ایک محلے میں جا کر حلقے کی عوام کو فنڈز دیے ہیں اللہ پاک کا شکر ہے کہ میں کروڑوں روپے کے تمام ترقیاتی کاموں کا ایک ایک منصوبہ بتا سکتا ہوں عوام کے تمام بنیادی مسلوں کو حل کر نے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی موقع ملا تو عوام کے بلا تفریق خدمت کروں گا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 August 2023) PML-N Leader Former MPA Constituency PPP Seven Raja Sagheer Ahmed while talking to the media representatives in his office Public Secretariat Mator said that the power bills of the tax-burdened people and have blown their minds. The government should give relief to the people in terms of bills, remove all taxes and collect only the cost of electricity. But if the burden is reduced, it is the government’s job to give relief to as many poor people as possible, so all such policies will have to be abolished, they only benefit the elite. I have done so many works which cannot be seen. I have tried to solve all the basic problems and if I get a chance in the future I will serve the people without discrimination.