روات پولیس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—روات پولیس کی موثر تفتیش،15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین، اپنی سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار،ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بگاشیخاں کے علاقہ میں 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے،ابتدائی طور پر ملزم محمد اظہرنے قتل کے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی گئیں تو معاملہ قتل کا نکلا،پولیس نے ملزم محمد اظہر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیں تو ملزم نے اپنے جرم کا انکشاف کر دیا،ملزم محمد اظہر نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا، پولیس کی موثر تفتیش نے چند گھنٹوں میں زیادتی اور قتل کا معمہ حل کر لیا، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین واقعہ کی موثر تفتیش کرکے حقائق کو آشکار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو معزز عدالت سے کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, August 2023) – Effective investigation by Rawat Police, drop scene of 15-year-old girl’s murder as suicide, killing her step-sister after raping her. The brutal suspect was arrested, the suspect first tortured his step-sister in the absence of his mother and then he killed her by putting a noose around her neck after raping her. Then claiming the girl has committed suicide, AS Saddar Dr. Zainab Ayub, SHO Rawat along with the police team reached the spot immediately, initially The accused Muhammad Azhar tried to make the murder incident a suicide, the light of the circumstances and the evidence. When the investigation was carried out, it turned out to be a case of murder, the police took the accused Muhammad Azhar into custody and investigated, then the accused revealed his crime. After that, it was revealed that he had killed by putting a noose around her neck. Effective investigation by the police solved the mystery of rape and murder in a few hours.