کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—نتھیہ کلیال کا انیس سالہ نوجوان میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی حدود میں واقع پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا وہ اتوار کی شام اپنے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ سیر کرنے پھلینہ ڈیم آیا وہ دوستوں کے ہمراہ ڈیم کا نظارہ کرتے کوئے پاوں پھسل جانے سے پینتیس فٹ پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو کلرسیداں و مندرہ،ایس ایچ او صاحبان کلرسیداں اور مندرہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, August 2023) – A nineteen-year-old youth of Nathia Kalyal drowned in Palina Dam located in the limits of Municipal Committee Kallar Syedan. He died on Sunday evening. He came to Phalina Dam to take a walk with his friends. He fell down in thirty-five feet of water due to his feet slipping while viewing the dam along with his friends.
بجلی کے ظالمانہ بلوں پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے,صداقت علی عباسی
Full sympathy with those protesting against cruel electricity bills, Sadaqat Ali Abbassi
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر مشتمل پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ رکھی، 16 مہینے عیاشیاں کیں اور جاتے جاتے پاکستانی عوام پر بجلی کے بلوں کا اتنا بڑا پہاڑ گرا گئے جو کسی بھی صارف کے لیے ادا کرنا ممکن ہی نہیں ہے انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ بیرونی سازش سے حاصل کی گئی حکومت کو اس بات کا علم تھا کہ وہ عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوئے اور نہ ہی ائندہ ان کو عوام ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں اس لئے انہوں نے تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کا ناقابل برداشت بوجھ ڈال کر اپنی پوری توجہ اپنے ذاتی پیسے بچانے اور اپنے کیسز کو ختم کرنے میں لگے رہے،آج پاکستان کے گلی محلے اور گاؤں میں بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے لوگوں کی آمدن سے کئی گنا بل جاری کیئے گئے، انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک میں کاروبار کا پہلے بھٹہ بٹھایا جس سے بے روزگاری کا ایک بہت بڑا طوفان دروازوں پر دستک دے رھا ی ہے چھ فیصد سے بڑھتی ہوئی معیشت اور 12 فیصد مہنگائی اور ڈیڑھ سو روپے کا پٹرول اور 180 روپے کا ڈالر پر واویلا کرنے والے نون لیگ اور پیپلز پارٹی والے سپورٹرز کو آج سانپ کیوں سونگ گیا ہے؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کی معیشت تباہ کر کے اپنے پیسے بچا کر اور اپنے کیسز معاف کروا کر لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ نواز شریف پہلے ہی پاکستانی قوم سے لوٹی ہوئی دولت کے خریدے ہوئے لندن فلیٹ میں عیاشی سے مزے اڑا رہے ہیں، لندن سمیت پوری دنیا کے بڑے بڑے ڈاکٹر بھی نواز شریف کے پلیٹلیٹس کو 4 سال کے مسلسل علاج کے باوجود ٹھیک کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں سابقہ حکومت نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔اگر پاکستان کو لندن سے ہی بیٹھ کے چلانا مقصود ہوتا تو ہمارے بزرگ ان گوروں سے کیوں ازادی حاصل کرتے ہیں؟ وہ شاید اس مافیہ سے کم ظالم تھے مہنگائی کا عالم اور اس پر غریب آدمی کے بارے میں سوچ کر انسان کو دل میں ہول اٹھتے ہیں۔ ایک دیہاڑی دار مزدور یا کم یا درمیانی تنخواہ لینے والا ادمی کس طرح گزارا کرے گا۔بجلی کے ظالمانہ بلوں پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عوام کے پرامن احتجاج میں بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں۔
منشیات فروش محمد شکیل کے قبضے سے مجموعی طور پر 1560گرام چرس برآمد
A total of 1560 grams of hashish was recovered from the possession of drug dealer Muhammad Shakeel
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)— ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین الحسنین نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شکیل کے قبضے سے مجموعی طور پر 1560گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم اپنی موٹر سائیکل پر چرس لے کر مخصوص گاہکوں کو فروخت کرنے کیلئے جا رہا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل کو موڑ کر کھسکنے کی کوشش کی جسے پولیس نے تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا۔
راجہ محمد ایاز رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے
Raja M Ayaz wallima celebrated in Kanoha
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—کنوہا موہڑہ وینس کے راجہ محمد مطلوب (مرحوم) کے فرزنداور راجہ محمد آفتاب کے بھائی راجہ محمد ایاز رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،چوہدری شاہد اکبر گجر،راجہ طارق وینس،راجہ اظہر اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1 کے سینیئرکلرک بابو محمد طارق اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے
Babu Muhammad Tariq, Senior Clerk of Govt Girls High School Kallar Syedan No. 1 has retired after completing his service
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1 کے سینیئرکلرک بابو محمد طارق اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ایپکفا تحصیل کلرسیداں کے رابطہ سیکرٹری سردار عدنان شبیر نے بابو طارق کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کلر سیداں روڈ پر غیر قانونی کمرشل عمارت کو سر بمہر کر دیا
Rawalpindi Development Authority has sealed the illegal commercial building on Kallar Syedan Road
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کلر سیداں روڈ پر غیر قانونی کمرشل عمارت کو سر بمہر کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے کلر سیداں روڈ پر بالمقابل پی ایس او پٹرول پمپ، موضع پنجگراں میں غیر قانونی وغیر مجاز زیر تعمیر کمرشل تعمیر عمارت کو سر بمہر کر دیا ہے۔ ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ روات کی پولیس کے تعاون سے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز کی دفعہ 39 ایکٹ 1976 کے تحت غیر قانونی تجارتی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ تجارتی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے قبل ازیں اس پراپرٹی کے مالکان منیر اور جمعہ خان کو نوٹسسز جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیل شدہ جائیداد کے مالکان نے منظور شدہ پلانز ونقشہ اور پی ڈی سی ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی ہے اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارت تعمیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کی جائے۔
تین سالہ معصوم ڈرلمشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا
Three-year-old child got stuck in the drill machine and died
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)— تین سالہ معصوم ڈرلمشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کی یوسی منیاندہ کی ڈھوک کھڈ میں پیش آیا جہاں سلیم نامی شخص کا تین سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے گھر میں پڑی ڈرل مشین کا کور کھول کر اندر چلا گیا اور اس دوران مشین کا کور بند ہو جانے کے نتیجے میں سانس بند ہونے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بچے کا والد سعودی عرب میں مقیم ہے جبکہ جاں بحق ہونے والا بچہ بدقسمت والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔
بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف آج بروز اتوار دن تین بجے کلرسیداں میں احتجاجی جلوس نکالا جائے گا
A protest procession against heavy electricity bills and taxes will be taken out at 3 o’clock on Sunday in Kalar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اگست,2023)—بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف آج بروز اتوار دن تین بجے کلرسیداں میں احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس میں بیشتر سیاسی جماعتیں،تاجر تنظیمیں،سابق ارکان بلدیہ،سول سوسائٹی،شہری اور صارفین بھی شرکت کریں گے