DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway: Norwegian Minister of Education and Ambassador of Pakistan Sadia Altaf Qazi in the grand ceremony of Pakistan Day organized by Norwegian Pakistani Community Welfare Union.
نارویجن پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر یونین کے زیر انتظام یوم پاکستان کی پُروقار تقریب میں ناروے کی وزیر تعلیم اور سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی خصوصی شرکت۔
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,27،اگست,2023)— پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے دو ہفتے گذر جانے کے باوجود ناروے میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ جشن آزادی کے سلسلے میں سماجی تنظیم ”Norsk Pakistansk fellesskap” نے اوسلو کے ایک مقامی ہال میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔تقریب کا آغاز سید فراست علی شاہ بخاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور عبدالمنا ن نے بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا۔ تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں ستمبر میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختصر پارٹی منشور پیش کیا جبکہ دوسرے حصے میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقاریرکی گئیں۔ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف صحافی افضال طاہر نے خوبصورت انداز میں تقریب کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں پاکستان سے اے ڈی سی شاہد عباس، اوورسیز کمشنر سید خادم عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی شیخ نجم حسین، معروف صحافی مرزا یوسف، میاں محمد صفدر اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے وزیر تعلیم Tonje Brenna نے خطاب کرتے ہوئے ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جس طرح پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے مقام بنایا ہے اس کو نارویجن قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے نارویجن پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کو فارن آفس کی سروسسز کرتے ہوئے 23 سال ہو گئے ہیں مگر جتنی منظم کمیونٹی پاکستانیوں کی ناروے میں دیکھی ہے اتنی منظم کمیونٹی کہیں اور نہیں دیکھی۔ اوسلو کے ڈپٹی میئر عبداللہ علیس بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی اوسلو میں قرآن پاک کی ہونے والی بے حُرمتی کی شدید مذمت کرتی ہے اور ایسے عمل کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ تقریب سے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے صدر فیصل اقبال نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاست پاکستان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔ تقریب سے جن دیگر شخصیا ت نے خطاب کیا ان میں اوسلو سٹی کے انٹیگریشن اور سوشل سروسسز کے وائس میئر عثمان مشتاق، کنزروٹیو پارٹی اوسلو سٹی کونسل کی امیدوار عرینہ عامر، ویلفیئر اتاشی آصف حمید، سید نعمت علی شاہ بخاری، طیب چوہدری، شاہد عباس، سید خادم عباس، چوہدری غلام سروراور دیگر شامل ہیں۔ جشن آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے میں جن افراد نے اہم کردارادا کیا ان میں چیئرمین چوہدری محمد صدیق دھکڑ، فیصل اقبال، مرکزی رہنما رانا محمد اسلم اور شیخ محمد ریاض شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں دعا سید نعمت علی شاہ بخاری نے کرائی اور مہمانوں کی تواضع پُرتکلف ڈنر سے کی گئی۔
Oslo, Norway (Potwar.com, Aqil Qadir, August 27, 2023) — Despite two weeks having passed since Pakistan’s Independence Day, the series of celebrations continues in Norway’s capital, Oslo. As part of the Independence Day festivities, the social organization “Norsk Pakistansk fellesskap” organized a splendid event at a local venue in Oslo, where a large number of people participated to express their deep affection for Pakistan.
The event commenced with the recitation of the Holy Quran by Syed Farasat Ali Shah Bukhari, followed by a gift of Naat Sharif by Abdul Mannan. The ceremony was divided into two segments: the first segment saw leaders of various political parties expressing their views on the upcoming September elections and presenting concise party manifestos. The second segment featured speeches and presentations about Pakistan’s Independence Day.
Distinguished guests from Pakistan graced the occasion, including ADC Shahid Abbas from Pakistan, Overseas Commissioner Syed Khadim Abbas, Deputy Director Overseas Pakistanis Sheikh Najm Hussain, renowned journalist Mirza Yousaf, Mian Muhammad Safdar, and others. Speaking at the event, Minister of Education Tonje Brenna praised the Pakistani community’s contributions to Norway’s development and highlighted the Norwegian admiration for Pakistanis’ hard work and dedication in both nations.
Pakistan’s Ambassador to Norway, Sadiya Altaf Qazi, expressed appreciation for the Norwegian Pakistani community’s love for Pakistan and acknowledged their 23 years of dedicated service at the Foreign Office. She noted that the level of organization within the Norwegian-Pakistani community was exceptional and not seen elsewhere. Deputy Mayor of Oslo, Abdullah Alis Baig, strongly condemned the desecration of the Holy Quran and pledged necessary actions to prevent such acts.
Faisal Iqbal, President of the Norwegian-Pakistani Community, thanked all the attendees for participating in the event and emphasized the importance of valuing the blessings of a country like Pakistan. Other speakers included Oslo’s Deputy Mayor for Integration and Social Services, Athman Mushtaq, Conservative Party candidate Arina Aamir, Welfare Attaché Asif Hamid, Syed Naimat Ali Shah Bukhari, Tayyab Chaudhry, Shahid Abbas, Khadim Abbas, Chaudhry Ghulam Sarwar, and more.
Key contributors to the successful event included Chairman Chaudhry Muhammad Sadiq Dhakar, Faisal Iqbal, central leader Rana Muhammad Islam, and Sheikh Muhammad Riaz. The event concluded with a humble dinner and prayers, orchestrated with humility, by Syed Naimat Ali Shah Bukhari.