DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Man shot and injured over land dispute in village Anchoa

انچھوہا میں زمین کی نشاندہی کے دوران گولیاں چل گئیں ایک شخص زخمی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)—زمین کی نشاندہی کے دوران گولیاں چل گئیں ایک شخص زخمی ہو گیا۔محکمہ مال کے اہلکاروں گرداور حاجی عنصر،حلقہ پٹواری چوہدری تنویر اخترنے مشکل سے جان بچائی۔، عبدالرحمان سکنہ انچھوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ محمد صدیق اور اورنگزیب کی زمین کی نشاندہی مذریعہ محکمہ مال ہو رہی تھی جہاں اورنگزیب،عنصرمسلح پسٹل،اسد اقبال مسلح پسٹل،محمد رمضان،خالد،محمد سلیمان ہمراہ 7/8 نامعلوم اشخاص موجود تھے جنہوں نے مجھ سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور مجھے کہا کہ تم یہاں کیوں آئے ہو، اسی اثناء میں اورنگزیب نے للکارا مارا کہ اسے جان سے ماردو جس پر مسمی عنصر نے فائر پسٹل سیدھا مجھ پر کیا جو میری بائیں ٹانگ کے گھٹنے پر لگا جس سے میں مضروب ہو کر گر گیا یاد رہے کہ فریقین کئی برسوں سے لڑ جگڑ رہے ہیں مسلسل ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے میں مصروف رہتے ہیں مگر زمین کی منصفانہ تقسیم کو تیار نہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, August, 2023)—One person was injured in the firing while marking the ground. The personnel of revenue and, Circle Patwari Chaudhry Tanveer Akhtar narrowly escaped with their lives, Abdul Rahman of village Anchoha while filing the case stated that the land of Muhammad Siddiq, and Aurangzeb was being identified by the Ministry of Finance Department where Aurangzeb, Ansar of Slough, UK, armed with a pistol, Asad Iqbal armed with a pistol, Muhammad Ramadan, Khalid, Muhammad Sulaiman along with 7/8 unknown There were persons present who started fighting with me and said to me why have you come here, meanwhile, Aurangzeb challenged and ordered to kill me, on which they fired a pistol directly at me which hit my left leg. He fell on his knees, which caused me to fall down. It should be remembered that the parties have been fighting for many years, and are constantly busy filing cases against each other, but are not ready for a fair distribution of the land.

غیر قانونی پٹرول کی نقل و حمل کے خلاف خصوصی کاروائیی

Special action against transportation of illegal petrol

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)—پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی غیر قانونی پٹرول کی نقل و حرکت کے خلاف کاروائی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع راولپنڈی چودھری ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول کی نقل و حمل کے خلاف خصوصی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جمعہ کی شب عمران خالق اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مختار احمد عمر دراز اور اسد ڈرائیور کے ساتھ دوران گشت گزشتہ شب ایک سوزوکی لوڈر ڈالا نمبری 3258/RIS برنگ سفید جس کے پچھلے ڈالے میں ایک پلاسٹک ٹینکی تھی جس کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا گیا تو پلاسٹک ٹینکی میں میں ایک ہزار لیٹر غیر قانونی کھلا پٹرول موجود پایا گیا جسے ڈرائیور کلر سیداں سے روات کی جانب لے کر جا رہا تھا۔ جس میں دو اشخاص نثار احمد ڈرائیور اور محمد ہارون موجود تھے جو طلب کرنے پر کسی مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے۔جس پر متذکرہ بالا دونوں اشخاص اور غیر قانونی طور پر پٹرول فراہم کرنے والے پمپ کے مالک اور منیجر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 616/23 تھانہ کلر سیداں میں درج رجسٹر کرایا گیا۔

نوتھیہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات

Robbery incident on Nothia Road

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)— ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین نے نوتھیہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دس روندبرآمد کر کے مزید شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت حنیف سکنہ حویلیاں ایبٹ آباد اور تیمور ساجد سکنہ چبوترہ کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

A case has been filed against unknown accused for theft of electricity transformer

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)—بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔اشتیاق احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی ذاتی زمین پر ایک عدد ٹرانسفارمر نصب کروا رکھا تھا جسے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے۔

لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم عادل گرفتار

Accused Adil arrested for raping teenage boy

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)—ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین کی کاروائی،16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم عادل گرفتار،متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر عادل اور نقیب کے خلاف مقدمہ درج،کلرسیداں پولیس نے ملزم عادل کو گرفتار کر لیا اس کے ساتھی ملزم نقیب کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں،متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ہے۔

چنگا میرا میںراجہ محمد فاروق کی والدہ محترمہ 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Raja Mohammad Farooq’s mother passed away at the age of 98 in Changa Maira

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اگست,2023)—معروف سیاسی سماجی رہنما راجہ محمد فاروق کی والدہ محترمہ 98برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ چنگا میرا میں ادا کی گئی۔ جس میں محمد افضل کھوکھر،راجہ جاوید اخلاص، راجہ شوکت عزیز بھٹی،راجہ زاہد خورشید،چوہدری خرم زمان،چوہدری توقیر اسلم،طیب قریشی،چوہدری ابرار حسین، ملک محمد فیاض سندھو، تنویر اختر شیرازی،راجہ شاہد پکھڑال،نمبردار فیض اللہ،محمد جمشید،راجہ اشتیاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button