DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Water supply funds and 8 crore sewage system funds are exposed to corruption.

ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی کے فنڈز اور 8 کروڑ سوریج سسٹم کے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2023)
کہوٹہ 42 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ کھوہ کھاتے اس سے قبل بھی 2008میں سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مرتضی نے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم منظور کرا کر کام شروع کیا تھا کچھ بڑے پائپ ڈالے گے اور دو ٹکیاں تعمیر کی گئیں انکی حکومت ختم ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے 22 کروڑ کی واٹر سپلائی کے فنڈز اور 8 کروڑ سوریج سسٹم کے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگے 14 سالوں بعد پی ٹی آئی حکومت میں 42 کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کا کام شروع ہوا پھر انکی حکومت ختم ہو گئی دوبارہ مسلم لیگ ن نے اس سکیم کا کریڈٹ اپنے نام کر کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے افتتاح کروایا گریڈ کے کچھ علاقے دوہرانے چند گھروں میں پائپ لائن ڈالی گئی بڑی کمیٹیاں بنی مگر ذرائع کے مطابق 30 کروڑ خرچ ہو چکا ہے جبکہ ایم سی کا 80 فیصد علاقہ پانی سے محروم ہے 42 کروڑ سے نہ صرف پورے شہر بلکہ جو علاقے رہ گے تھے انکو بھی پانی مہیا کرنا تھا مگر کام بند پیشہ ہضم محکمہ اور با اثر لوگوں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گے گریڈ دھپری، فاروق کالونی، ادوالہ آڑہ، چھنی و دیگر علاقوں کے عوام سراپا احتجاج وزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 August 2023)
The project of a water supply scheme worth 42 crores is lost in corruption. In 2008, former Tehsil Nazim Raja Tariq Mehmood Murtaza approved the water supply scheme worth 22 crores and started the work. After completion, with the collusion of the public health department and contractors, 22 crore water supply funds and 8 crore sewage system funds were exposed to corruption. The government ended, and again PML-N took the credit of this scheme and inaugurated it by former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi. Large committees were formed to rehabilitate some areas of the grade, and pipelines were laid in a few houses, but according to sources, 30 crores have been spent. While 80 percent of the MC area is deprived of water, not only the entire city but also the areas where they were staying were supposed to be provided with water from 42 crores, but with the collusion of the closed professional digestion department and influential people, crores of rupees were wasted. The people of  Dhapri, Farooq Colony, Adwala Adra, Chani, and other areas have protested and demanded notice from Chief Minister Punjab, Commissioner Rawalpindi.

کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیے مخلص اور مقامی قیادت کی ضرورت ہے

There is a need for sincere and local leadership to solve the problems of Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیے مخلص اور مقامی قیادت کی ضرورت ہے76سال گزر گئے ہیں پاکستان بنے ہوئے مگر آج بھی صرف لاروں اور جھوٹے وعدوں تک محدود رکھا گیا ہوا ہے آج بھی کہوٹہ کی عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہیلتھ اور ایجوکیشن کی سہولت سے محروم ہیں ہمارے مقامی سول ہسپتال کہوٹہ اس جدید دور میں بھی عوام کو کسی بھی قسم کی سہولت دینے سے محروم ہے،، آپریشن،ڈیجیٹل ایکسرے،سٹی اسکین، آپریشن سمیت کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتال کی حالت یہ ہے مریض کوجب ہسپتال لایا جاتا ہے مریض کو ہسپتال کے گیٹ سے ہی پیغام دیا جاتا ہے کہ اس کو راولپنڈی لے جا ہیں انہوں نے کہا ہماری سڑکوں کی حالت یہ ہے ان کو دیکھ کر منجوداڑو اور ہڑپہ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ان سڑکوں پر گاڑی تو دور کی بات ان پر پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے راجہ جاوید اختر نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھتا ہے اس جدید دور میں تعلیم کے شعبوں میں بہت پیچھے ہیں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم وہاں ہی جہاں آج سے 76سال پہلے تھے اس کی سب بڑھی وجہ مخلص قیادت کا نہ ہونا ہے اس لیے ان تمام مسائل کا ایک اور واحد حل مخلص اور مقامی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کریں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اگست2023)
سینئر صحافی امجد ستی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات، صحافیوں،وکلاء اور معززین علاقہ کا اظہار تعزیت،کوٹلی ستیاں کے رہائشی نیشنل پریس کلب کے ممبر سینئر صحافی امجد ستی کی والدہ ماجدہ کی وفات پرپی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ آف کلیال حال مقیم سویزیئر لینڈ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، تحصیل کہوٹہ بزرگ صحافی حاجی اصغر کیانی،معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ،حافظ صغیر احمد، حافظ ذوالفقار احمد،سینئر صحافی ملک عامر محمود،سیاسی سماجی شخصیت مجیب اللہ ستی ڈاکٹر منا ء، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی،عدیل افضل، سردار ارشد مجید،نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،چوہدری محمد وقاص،صحافی سہیل اصغر کیانی،صحافی دانش اصغر کیانی،صحافی احتشام اصغر کیانی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ کہوٹہ نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button