DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Anti-Corruption Director Khalid Yameen Satti Files Case Against 15 Individuals for Fraud on Overseas Pakistani Land”

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن (ریجن) راولپنڈی خالد یامین ستی نے اووسیز پاکستانی کی زمین پرفراڈ کرنے پر15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—ڈائریکٹر اینٹی کرپشن (ریجن) راولپنڈی خالد یامین ستی نے اووسیز پاکستانی کی زمین فراڈ کر کے کوڑیوں بھاؤ کسی دوسرے کے نام کرنے پر اراضی سہولت سنٹر روات کے 6 اے ڈی ایل آر، اور7 ایس سی او،اور 1 پٹواری اور 1 ٹاؤٹ سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ انٹی کرپشن راولپنڈی کے افسران سی او شاہد شریف، گل شیراز، ثاقب، اسد،اور دیگر اہلکاروں نے اراضی سہولت سنٹر روات پر چھاپہ مار کر 2 اے ڈی ایل آر اور 1 ایس سی او، اور 1 ٹاؤٹ کنگ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن راولپنڈی کو راجہ جاوید مسعود ولد راجہ محمد اکبر عمر 72 سال نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں 27 سال سے فرانس میں مقیم تھا، وہاں سے ساری جمع پونجی لیکر پاکستان آگیا، میرے ایک عزیز پٹواری اظہر فدا نے مجھے کہا کہ آپ کا رقبہ شاملاتی موضع دوھول خسرہ نمبر368،369،370،359،360،357 358، 360،361 362، 254، 255، 258، 270، 281، 364، 365، 366،89،دریائے سواں راولپنڈی میں آ گیا ہے، اس کو فروخت کر دیں، اس نے یہ رقبہ 32 لاکھ روپے میں عقیل طارق ولد طارق محمود کو فروخت کر دیا، بعد میں پھر پٹواری اظہر فدا نے کہا کہ 70 کنال باقی رقبہ بھی عقیل طارق کے نام فروخت کر دیں، مجھے شک ہوا، میں اراضی سنٹر روات آگیا، یہاں سے معلوم ہوا کہ میرے شاملاتی رقبہ کی جگہ زیر کاشت رقبہ کو فروخت کر دیا گیا ہے، میں نے ان کے خلاف انٹی کرپشن راولپنڈی میں درخواست دی، انکوائری کے بعد فراڈ ثابت ہونے پر انٹی کرپشن راولپنڈی کے (ریجن) ڈائریکٹر خالد یامین ستی نے مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جس پر انٹی کرپشن راولپنڈی کے افسران سی او شاہد شریف، گل شیراز، ثاقب، اسد،اور دیگر اہلکاروں نے اراضی سہولت سنٹر روات راولپنڈی پر چھاپہ مار کر 2 اے ڈی ایل آر،ناظم،اور اے ڈی ایل آر،عامر رسول، ایس سی او، شعیب اور 1 پرائیویٹ شخص عنصر جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں اے ڈی ایل آر،شہباز محمد اسلم، اے ڈی ایل آر اعجاز حسین اسماعیل، اے ڈی ایل آر،عمر نواز چیمہ، اے ڈی ایل آر،مدثر اقبال خان، اے ڈی ایل آر،عامر غلام رسول، ایس سی او، فیصل شاہ، ایس سی او، شجاعت عباس، ایس سی او، ماجد حسین بھٹی، ایس سی او، ذیشان کیانی، ایس سی او، سجاد عبدالخالق، ایس سی او، محمد احسن راجہ، ایس سی او، محمد شعیب سعید، عنصر جاوید، اور پٹواری اظہر فدا بھی شامل ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, August 26, 2023) — Khalid Yameen Satti, the Director of Anti-Corruption (Region) Rawalpindi, has initiated legal action against 15 individuals for allegedly engaging in fraudulent activities involving overseas Pakistani land. The accused are suspected of fabricating documents to transfer land titles under false identities, specifically within the Rawat Land Facility Center. This operation has resulted in the filing of 6 FIRs (First Information Reports) under A.D.L.R, 7 FIRs under S.C.O, 1 FIR under Patwari, and 1 FIR under Taot categories.

Simultaneously, the Anti-Corruption officials in Rawalpindi, including CO Shahid Sharif, Gul Sheraz, Saqib, Asad, and others, have executed raids at the Rawat Land Facility Center. During the operation, two individuals were arrested under A.D.L.R, one under S.C.O, and one under Taot. The arrests are ongoing as more suspects are being apprehended.

In relation to these events, Raja Javed Masood, son of Raja Muhammad Akbar, aged 72, has submitted an application to Anti-Corruption Rawalpindi, claiming that he has been a resident of France for the past 27 years. He alleged that upon returning to Pakistan, his associate Azhar Fida coerced him into selling his land in Rawalpindi, specifically, plots numbered 368, 369, 370, 359, 360, 357, 358, 360, 361, 362, 254, 255, 258, 270, 281, 364, 365, 366, and 89 in the area near the Rawalpindi River. These plots were then sold to Aqeel Tariq, son of Tariq Mahmood, for 3.2 million rupees.

Further investigations revealed that an additional 70 kanals of land were also sold in Aqeel Tariq’s name. Suspicious of these transactions, Raja Javed Masood filed a complaint with Anti-Corruption Rawalpindi. Subsequent inquiries confirmed the fraud, leading Director Khalid Yameen Siddiqui to initiate legal proceedings against the perpetrators.

چوآخالصہ میں صارفین بجلی کا بعد نمازجمعہ شدید احتجاج

Protest held after Friday prayers by consumers of electricity in Choa Khalsa

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ میں صارفین بجلی کا بعد نمازجمعہ شدید احتجاج،قیام پاکستان سے لے کر قربانیاں دیتے دیتے کمر دوہری ہو گئی حالات نہیں بدلے مزید قربانی دینے کی سکت نہیں ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں پر اے سی میں بیٹھی اشرافیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیئے تیار ہو جائے۔احتجاجی مظاہرے میں مقامی شہریوں سیاسی سماجی کارکنوں اور تاجروں نے بھی شرکت کی،طاہر محمود بھٹی نے بجلی بلوں کے ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بجلی بلوں سے تنگ آ چکی ہے ہم سے استعمال شدہ بجلی کے یونٹوں کے علاوہ بھی مختلف ٹیکسز کے نام پر بھتہ ٹیکس لیا جاتا ہے اور ایسا دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں ہوتا چند برس چند ماہ چند ہفتوں اور حالیہ بلوں کا موازنہ کرلیں بجلی کے بل ادا کریں تو گھر چلانا ممکن نہیں رہتا ہماری کمریں قربانیاں دے دے کر دہری ہو چکی ہیں مزید کسی قربانی کی سکت باقی نہیں اب اشرافیہ قربانی دے یا پھر نتائج کے لیئے تیار رہے،سید ضیاالحسن شاہ نقوی نے بلوں کو جعلسازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے اب یہ سکھا شاہی مزید نہیں چلے گی بہت جلد ہمارے ہاتھ اشرافیہ ہی گردنوں تک ہوں گے ہم صورتحال سے عاجز آ چکے ہیں ہماری ہمت اب جواب دے چکی ہے۔بابو نور الہی نوری نے کہا کہ ائیسکو ہماری ہر یوسی سے ہرماہ کروڑوں روپے بلوں کی مد میں وصول کرتی ہے ہمارے ہاں کوئی نادہندہ بھی نہیں ہم آج بھی بل دینے کے لیئے تیار ہیں مگر ائیسکو اپنے ظالمانہ اور عوام دشمن ٹیرف پر نظرثانی کرے دیگر مقررین نے خبردار کیا کہ ہمارا یہ پرامن حتجاج شروعات ہے یہ سلسلہ اب جاری رہے گا جو سیاسی جماعت اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نہیں دے گی ہم بھی الیکشن میں اسے ہرگز ووٹ نہیں دیں گے۔

برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ عامر الیاس کا جامع مسجد درویش کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

The speech of the well-known religious scholar of UK, Allama Amir Ilyas, at the Friday prayer gathering in the Jamia Masjid Darwaish

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ عامر الیاس نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ھیں دینی مدارسِ رشدوہدایت کے مراکز اور عظیم فلاحی ادارے ھیں جو پاکستان سے ناخواندگی کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد درویش کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ ہرسال بغیر سرکاری امداد کے قوم کے لاکھوں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ھیں یہ دینی ادارے مالی مشکلات کے باوجود ہرسال پاکستانی قوم کو ایک لاکھ سے زائد حافظ قرآن اور ہزاروں کی تعداد میں علماء اورعالمات مہیا کرکے ہماری دینی ضروریات کو پورا کرتے ھیں حکمران دینی مدارس کی فکر کے بجاے عصری اداروں کی حالت زارپرتوجہ دیں مدارس نے جہاں رشد وہدایت کی تعلیم دی وہیں امن وامان کے قیام اور بحالی میں اہم کردار ادا کیا ھے انہوں نے کہا کہ قرآن اوطاق میں رکھنے کے لیئے یہ پڑھنے اس پر عمل پیرا ہونے کے لیئے آیا ہے یہ بلاشبہ معلومات کا خزانہ ہے اس میں بنی نوع انسانی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے امت آج بھی خود کو قرآن مساجد اور مدارس سے منسلک کر لے تو یہ دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون نے ہمارے معاشرتی امور اور خاندانی نظام کو بری طرح سے متاثر کیا ہے یہ بھی کفار کی ایک سازش ہے جو اب موبائل کت ذریعے ہمارے گھروں اور چاردیواری کے اندر داخل ہو چکی ہے والدین گھر کے ماحول کو اسلامی بنا کر صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی عدالت نے جعلی پولیس ملازم دو رکنی گروہ محمد ارباب اور محمد احسان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

The local court sent the two-member gang of fake police, Muhammad Arbab and Muhammad Ehsan, to Adiala jail on judicial remand after the two-day physical remand was over

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)— مقامی عدالت نے جعلی پولیس ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے پر دو رکنی گروہ محمد ارباب اور محمد احسان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ملزمان سادہ کپڑوں میں خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے راہ چلتے شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتے اور اسلحہ کی نوک پر ان سے پیسے اور دیگر اشیاء لوٹ لیتے تھے۔دوران تفتیش پولیس نے ملزمان سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکلز، دو عدد پسٹلز اور روند جبکہ ہزاروں روپے کی مسروقہ رقم اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے ملزمان نے دوران تفتیش کلر سیداں سمیت چیک بیلی خان، روات اور بیول کے علاقوں میں بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق محمد ارباب سابقہ پولیس ملازم ہے جسے سروس سے ڈس مس کر دیا گیا تھا۔

معمر بیوہ بھاری بھر کم بجلی کا بل ہاتھوں میں پکڑ کا بازار پہنچ گئی

The elderly widow reached the bazaar with a heavy electricity bill in her hands

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—معمر بیوہ بھاری بھر کم بجلی کا بل ہاتھوں میں پکڑ کا بازار پہنچ گئی وہ رعشہ کے شکار ہاتھوں کے ساتھ ایک مقامی سونار شاہد کے پاس پہنچ کر زارو قطار رونے لگی دوکاندار نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے ہاتھوں میں دبائے ہوئے بجلی کیبل کو دکھاتے ہوئیکہا کہ میں عمر رسیدہ بیوہ ہوں گھر میں صرف ایک پنکھا اور دو بلب جلتے ہیں میرا بل پندرہ ہزار روپے آیاہیاتنی زیادہ رقم میرے گھر میں ہی نہیں دوکاندار نے اسے حوصلہ دیتے ہوئے پوچھا کہ وہ کتنے پیسے جمع کروا سکتی ہیتووہ بولی کہ میرے پاس صرف ایک ہزار ہے جس پر دوکاندار نے اسے بقیہ چودہ ہزار اپنی طرف سے دے کراسے رخصت کیا۔

کلرسیداں ڈرائیونگ لائسنسگ دفتر کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار

 Serious concerns over the performance of Kallar Syedan Driving Licensing Office

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—مقامی شہری کاشف نے کلرسیداں ڈرائیونگ لائسنسگ دفتر کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دس ایام سے ٹیسٹ دینے مقامی ٹرہفک دفتر جا رہا ہے مگر ابھی تک میرا نمبر ہی نہیں آیا ہر روز کل آنے کا کہ کر واپس کردیا جاتا ہے, لیکن آج تک میرا نمبر نہیں آیا اور ائندہ بھی اس کا امکان نظر نہیں آتا انہوں نے سی ٹی او راولپنڈی سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قاضی اختر محمود صاحب کی صاحبزادی نوال کرن قاضی اعلی تعلیم کےحصول کے لیے برطانیہ پہنچ گئی ہیں

Nawal Kiran Qazi, the daughter of Qazi Akhtar Mehmood, arrived in the UK to pursue higher education

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما قاضی اختر محمود صاحب کی صاحبزادی نوال کرن قاضی اعلی تعلیم کے حصول کے لئے سنڈرلینڈ یونیورسٹی برطانیہ روانہ جنہوں نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ام بی اےکی ڈگری امتیازی نمبروں سے پاس کی اور اب ایک اور ماسٹر ڈگری پرو جیکٹ منجمنٹ کے حصول کے لیے برطانیہ پہنچ گئی ہیں۔

ڈھوک کھڈ میں تین سالہ معصوم ڈرل مشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا

A three-year-old innocent boy got trapped in a drill machine and died in Dhok Khad

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)— تین سالہ معصوم ڈرل مشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کی یوسی منیاندہ کے موضع بنائل کی ڈھوک کھڈ میں پیش آیا جہاں سلیم نامی شخص کا تین سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے گھر میں پڑی ڈرل مشین کا کور کھول کر اندر چلا گیا اور اس دوران مشین کا کور بند ہو جانے کے نتیجے میں سانس بند ہونے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بچے کا والد سعودی عرب میں مقیم ہے جبکہ جاں بحق ہونے والا بدقسمت بچہ والدین کی اکلوتی اولاد تھا جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

راجہ محمد حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈ ہوھوک موا دھمیال موضع بھلاکھر میں ادا کی گئی

Raja Muhammad Hanif passed away, funeral prayers were offered at  Moa Dhamiyal Mauza Bhallakhar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اگست,2023)—سابق چیئرمین یونین کونسل کنوہا رسالدار محمد رفیق مرحوم کے بڑے بھائی، گرداور راجہ شاہد محمود کے تایا اور راجہ ماجد حسین کے دادا راجہ محمد حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈ ہوھوک موا دھمیال موضع بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری صداقت حسین،راجہ صفدر کیانی،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،صوفی بشیر خان،شیخ عظیم اکرم،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری فرقان احمد،عثمان شاہد،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی، چوہدری شاہد گجر،سردار محمد آصف،جبران صفدر کیانی،نزیر حسین،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،جاوید کیانی،مصطفے بابر جنجوعہ،راجہ مجید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button